Tag: بیگ چوری

  • امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خاتون وزیر کرسٹی نوم کا بیگ چوری

    امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خاتون وزیر کرسٹی نوم کا بیگ چوری

    امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کا ایک مشہور ریسٹورنٹ سے لنچ کے دوران ہینڈ بیگ چوری کرلیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم کے ہینڈ بیگ چوری کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کرسٹی نوم کا ہینڈ بیگ 20 اپریل کو چوری ہوا جب وہ واشنگٹن کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں موجود تھیں، ان کے بیگ میں 3 ہزار ڈالر نقدی، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، سیکیورٹی بیج اور گھر کی چابیاں موجود تھیں۔

    غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرسٹی نوم امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کی سابق گورنر بھی رہ چکی ہیں۔ ریسٹورنٹ میں ان کا مشہور برانڈ کا ہینڈ بیگ ان کی کرسی کے نیچے پیروں کے پاس رکھا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعے کے بعد جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی عمریں 41 اور 51 سال بتائی جارہی ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم بیگ اُٹھائے جارہا ہے جو بعدازاں بس میں سوار ہوا، ملزم کو ایک اطالوی ریسٹورنٹ میں بھی دیکھا گیا، ملزم نے مبینہ طور پر کھانے پینے کی اشیاء پر 205.87 امریکی ڈالر خرچ کیے اور کرسٹی نوم کے کریڈٹ کارڈز میں سے ایک سے ادائیگی بھی کی گئی۔

    ایران میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے پر مجرم کو پھانسی

    علاوہ ازیں امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشتبہ شخص عادی مجرم ہے جو کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں ہے۔

  • کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران طالبات کے بیگ چوری (ویڈیو رپورٹ)

    کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران طالبات کے بیگ چوری (ویڈیو رپورٹ)

    کراچی میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران پرچے دینے والی طالبات کے بیگ چوری ہو گئے اسکول انتظامیہ نے طالبات سے مبینہ بدتمیزی کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں اور آج (بدھ) کے روز نویں جماعت کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ تھا۔ تاہم ایک امتحانی مرکز پیپر دینے والی طالبات کے بیگ چوری کر لیے گئے۔

    یہ واقعہ لیاقت میں واقع ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں امتحانات دینے کے لیے آنے والی طالبات کے بیگ مبینہ طور پر چوری ہو گئے۔ طالبات پیپر دے کر باہر آئیں تو ان کے بیگ غائب تھے۔

    رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر کم سے کم تین طالبات کے بیگ چوری ہوئے۔ جب انہوں نے اپنا بیگ واپس مانگا تو اسکول انتظامیہ نے ان سے مبینہ بدتمیزی کی جب کہ طالبات اور ان کے اہلخانہ سے جھگڑا بھی ہوا۔

    مبینہ طور پر چوری ہونے والے بیگز میں ایک طالبہ کے بیگ میں پیسے، موبائل فون اور عبایا جب کہ دوسری دو طالبہ کے مطابق ان کے بیگ میں قیمتی اشیا موجود تھیں۔

    ایک اور متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اسکول میں ایک چوکیدار نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔ جب وہ پیپر کے بعد واپس آئی تو نہ چوکیدار موجود تھا اور نہ ہی وہاں بیگ تھے۔

    بیگ نہ ملنے پر طالبات، ان کے والدین اور اہلخانہ نے احتجاج کیا تو اسکول انتظامیہ نے انہیں دھکے دے کر امتحانی مرکز سے باہر نکال دیا۔