Tag: بی ایس ایف

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی کسانوں کو فصل کی کٹائی کے لیے 2 روز کی مہلت

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی کسانوں کو فصل کی کٹائی کے لیے 2 روز کی مہلت

    نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے کسانوں کو فصل کی کٹائی کے لیے 2 روز کی مہلت دے دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالاخرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

    بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی ہے، اس سلسلے میں بی ایس ایف نے گوردوارے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’کسان 2 دن میں گندم کی کٹائی مکمل کر لیں، اس کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔‘‘


    بھارت کے کس وزیر اعلیٰ نے پاکستان سے جنگ کی مخالفت کی؟


    واضح رہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل کو پنجاب کے فیروز پور کے قریب بین الاقوامی سرحد عبور کرنے پر پاکستان رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے۔

    کانسٹیبل کی شناخت پرنم کمار شا کے طور پر کی گئی ہے، جو بی ایس ایف کی 182 ویں بٹالین کا رکن ہے، بدھ کے روز وہ سرحدی باڑ کے قریب ڈیوٹی پر تھا جب وہ مبینہ طور پر نادانستہ پاکستانی علاقے میں داخل ہو گیا۔

  • نئی دہلی: مشتعل ہجوم نے فوجی اہلکار کو بھی نہ بخشا، گھر کو آگ لگا دی

    نئی دہلی: مشتعل ہجوم نے فوجی اہلکار کو بھی نہ بخشا، گھر کو آگ لگا دی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے خونریز ہندو مسلم فسادات میں آر ایس ایس کے غنڈوں اور انتہا پسندوں نے فوج کے جوان کو بھی نہ بخشا اور اس کا گھر جلا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 25 فروری کی بھری دوپہر میں مسلح اور مشتعل ہندو انتہا پسندوں کا ہجوم نئی دہلی کے علاقے خاص کھجوری گلی میں داخل ہوا اور ایک ایک کر کے تمام گھروں کو جلانا شروع کیا۔

    گلی میں موجود ہاؤس نمبر 76 کے باہر لگی نیم پلیٹ پر محمد انیس لکھا تھا جبکہ اس کے نیچے اہلکار بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) بھی درج تھا، اس کے باوجود انتہا پسندوں نے فوجی جوان کا گھر بھی نہ چھوڑا۔

    مشتعل ہجوم نے پہلے گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگائی، اس کے بعد کئی منٹ تک وہ گھر پر پتھراؤ کرتے رہے۔ اس دوران وہ چیختے رہے، ’ادھر آ پاکستانی، تجھے ناگریکتا (شہریت) دیتے ہیں‘، اس کے بعد انہوں نے گھر کے اندر گیس سلنڈر پھینکا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

    مشتعل ہجوم کی دیوانگی کی زد میں آنے والا اہلکار انیس گزشتہ 3 برسوں سے جموں و کشمیر میں سرحد کی حفاظت پر تعینات تھا۔

    واقعے کے وقت انیس اور اس کے والد مزید 2 افراد کے ساتھ گھر میں موجود تھے جو موقع کی نزاکت بھانپ کر بھاگ نکلے، بعد ازاں ایک فوجی دستے کی مدد سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

    مذکورہ علاقے میں ہندو شدت پسندوں نے 35 گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا۔ بی ایس ایف اہلکار کی کچھ عرصے بعد شادی ہونے والی تھی اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی تمام جمع پونجی، شادی کے لیے جمع کیا گیا ساز و سامان، زیورات اور گھر میں رکھے 3 لاکھ روپے نقد سب جل کر خاک ہوچکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کھجوری خاص ہندو اکثریتی علاقہ ہے تاہم متاثرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی مقامی شخص ملوث نہیں تھا، سب باہر کے لوگ تھے۔ اس دوران علاقے کے ہندو افراد حملہ آوروں کی منتیں کرتے رہیں کہ وہ یہاں سے چلے جائیں اور کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔

    یاد رہے کہ نئی دہلی میں اتوار سے شروع ہونے والے مسلم کش فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کے دوران 3 مساجد، ایک مزار، اور مسلمانوں کے بے شمار گھر اور گاڑیاں جلا دی گئی ہیں۔

    مودی سرکار نے متاثرہ علاقوں میں کرفیو لگا دیا ہے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد رہی۔ متاثرہ علاقوں میں تجارتی مراکز بند ہیں، مسلمانوں کے خاکستر گھر اور تباہ کاروبار ان پر گزری قیامت کا پتہ دے رہے ہیں۔

  • پاکستان نے بی ایس ایف کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کر دی

    پاکستان نے بی ایس ایف کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کر دی

    راولپنڈی: پاکستان نے انڈین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کر دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کا سب انسپکٹر پریتوش منڈل نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا، پاکستان نے اس کی لاش آج بھارت کے حوالے کر دی۔

    بی ایس ایف کے اہل کار کی لاش مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی، بھارتی حکام کی جانب سے لاش کی تلاش کے لیے پاکستان رینجرز سے رابطہ کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد لاش ریکور کر کے بھارت کے حوالے کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بزرگ خاتون اور نوجوان شہید

    فوجی محکمہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی کی لاش ملٹری قواعد کے مطابق بی ایس ایف کے حوالے کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ ہر موقع پر تعاون کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور آئے روز پاکستانی شہریوں کو شہید کیا جاتا ہے۔

    29 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہو گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔

  • شکرگڑھ سیکٹرپر بھارتی فورسزکی پھر بلااشتعال فائرنگ

    شکرگڑھ سیکٹرپر بھارتی فورسزکی پھر بلااشتعال فائرنگ

    شکر گڑھ: بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری کے قریب دیہاتوں میں مارٹر گولے برسائے، چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔

    بھارتی فوج کا ایل اوسی پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بی ایس ایف نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جبکہ بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں پر مارٹر گولے بھی پھینکے ،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چناب رینجرز کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی، بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور گولہ باری کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا جب کہ کشیدہ صورتحال کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    اس سے قبل بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پر مارٹرگولے داغے اور فائرنگ بھی کی گئی، بھارتی فوج نے ظفروال سیکٹر میں شہری آبادی پرگولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوئے،  سکھ مال اور ننگل میں زخمی ہونے والا شخص خورشید احمد اور امجد علی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک چودہ سالہ بچی بھی جاں بحق ہوئی۔

    پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں دیہات کو خالی کرالیا ہے۔

    جس کے بعد چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    گزشتہ برس بھارت میں نریندر مودی کی انتہاء پسند حکومت آنے کے بعد سے بھاتی فورسز کی جانب سے سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت کئی سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔