Tag: بی ایل اے

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی، بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی، بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب

    راولپنڈی : سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی سفارتی کامیابی کا اہم مظہر ہے۔

    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے نتیجے میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی سفارتی کامیابی کا اہم مظہر ہے، جب کہ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے آ گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط ثابت ہو چکے ہیں، بھارت نے اس تنظیم کو پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے لیے مالی امداد فراہم کی اور دہشتگردوں کو علاج کی سہولتیں بھی دیں اور گودی میڈیا نے ان کی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی بھی کوشش کی۔

    ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ روابط کا برملا اعتراف کیا تھا، جب کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اور حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق ہے

  • کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش

    کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش

    اسلام آباد : کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ فاش ہوگیا، معراج کی والدہ نے کہا میرے بچے کو بی ایل اے نے قتل کیا اور ذمہ داری بھی نہیں لی۔

    تفصیلات کے مطابق معراج وہاب کی والدہ نے دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے سے پردہ اٹھا دیا، انھوں نے کہا کہ معراج معصوم بلوچ تھاجو کالعدم تنظیم کی دہشت گردی کا شکارہوا، 15سال کی عمر میں اس نے کیا گناہ کیا تھا جوبی ایل اے نے اسے قتل کیا؟

    والدہ نے بتایا کہ جمیل پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی، میرے بچے کو بی ایل اے نے قتل کیا اور ذمہ داری بھی نہیں لی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے والے میرے بیٹے کی گھڑی اورجوتے تک اتار کرلے گئے، میرا بیٹا انسان تھا، جسے بے دردی سے مارا گیا۔

    معراج کی والدہ نے سوال کیا کہ ماہ رنگ بلوچ بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر خاموش کیوں ہیں، معراج کی والدہ

    یاد رہے 11 جنوری کوبی ایل اےنےتمپ میں2شہریوں کو نشانہ بنایا تھا ، جمیل اورمعراج وہاب کومبینہ’’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘‘سے وابستگی کےالزام میں نشانہ بنایا گیا۔

  • کریم جان میرا بھائی ہے لاش حوالے کی جائے، بہن نے گوادر کمپلیکس حملے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت کر لی

    کریم جان میرا بھائی ہے لاش حوالے کی جائے، بہن نے گوادر کمپلیکس حملے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت کر لی

    کوئٹہ: گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں ہلاک بی ایل اے دہشت گرد کریم جان کی لاش شناخت کرنے کے بعد بہن نے لاش حوالگی کی درخواست دائر کر دی۔

    لاش حوالگی کی درخواست میں دہشت گرد کریم جان کی بہن نے اعتراف کیا کہ کریم جان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رکن تھا، بہن نے اعتراف کیا کہ کریم جان بلوچ یکجہتی کونسل کی طرف سے مسنگ پرسن کی لسٹ میں شامل تھا۔

    بہن نے کہا میرا بھائی کریم جان دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ بی ایس او آزاد کے مطابق تربت کا رہائشی دہشت گرد کریم جان 25 مئی 2022 کو لا پتا ہو گیا تھا، اس سے قبل دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لاپتا افراد فہرست میں شامل تھا، جب کہ دہشت گرد امتیاز احمد سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔

    عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12 اگست2021 سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی، وہ بھی مچھ حملے میں ہلاک ہوا۔

  • کراچی : بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی : بی ایل اے کے 2 مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران بی ایل اے  کے 2 مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق سی ٹی ڈی  کی جانب سے  شہر کے مخلتف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

      کارروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم  بی ایل اے کے 2  مطلوب ملزمان کو دو مسروقہ موٹر سائیکل افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن تھانہ موچکو، تھانہ سعیدآباد، بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیاگیا۔

    سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ آپریشن سی ٹی ڈی کے تجربہ کار افسران کی نگرانی میں کیاگیا۔

  • پاکستان کا بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم

    پاکستان کا بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم

    اسلام آباد: پاکستان نے بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بی ایل اے پہلے ہی سے کالعدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، پاکستان نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، پاکستان میں بی ایل اے 2006 سے کالعدم ہے، بی ایل اے نے حال ہی میں ملک میں کئی دہشت گرد حملے کیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام کے بعد امید ہے بی ایل اے کے لیے زمین مزید تنگ ہوگی، امید ہے تنظیم کے سہولت کاروں اور مالی معاونین کا بھی احتساب ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کو بڑھاوا دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے بی ایل اے اور جند اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے، فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کیے جائیں گے، امریکی شہریوں کو ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

    پاکستان کے علاوہ برطانیہ بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کر چکی تھی۔

  • امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    واشنگٹن: امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا، بی ایل اے پاکستان میں پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، جند اللہ کا نام بھی امریکی فہرست میں شامل کرلیا گیا، فہرست میں نام آنے پر دونوں تنظیمیں امریکا میں دہشت گرد تصور کی جائیں گی۔

    [bs-quote quote=”بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”امریکی محکمہ خارجہ”][/bs-quote]

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کیے جائیں گے، امریکی شہریوں کو ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر پر ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کرچکی تھی۔

  • چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا، بی ایل اے گروپ کا کمانڈر اسلم عرف اچھو بھارت میں زیر علاج ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا ذمہ دار اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا ہے، اسلم عرف اچھو کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ایک گروپ کا کمانڈر ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا رابطہ بھارت میں موجود اسلم عرف اچھو سے تھا، اسلم عرف اچھو بھارت میں زیر علاج ہے، بی ایل اے کمانڈر میکس اسپتال دہلی میں زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا سراغ لگاتے ہوئے شاہراہ قائدین پر واقع شوروم پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک نے جس شوروم پر گاڑی فروخت کی وہاں چھاپہ مارا گیا، گاڑی بعد میں چھینی گئی، چوری ہوئی یا فروخت ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    واضح رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ایک حملہ آور کی شناخت خاران کے رہائشی رزاق کے نام سے ہوئی، دوسرے دہشت گرد کی شناخت ازل خان مری عرف سنگت دادا کے نام سے کی گئی جبکہ تیسرے حملہ آور کی شناخت رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

    حملہ آوروں کی شناخت کے بعد سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔

  • کوئٹہ : ایف سی بلوچستان کی کارروائی، بی ایل اے کے دودہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : ایف سی بلوچستان کی کارروائی، بی ایل اے کے دودہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ / راولپنڈی : ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سےجاری ہے۔ فورسزکی کارروائیوں میں کوئٹہ میں دو دہشت گرد ہلاک اورجنوبی وزیر ستان سے بھاری ہتھیاراورگولہ بارود برآمد ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق (فرنٹئیر کانسٹیبلری) ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں آپریشن ردالفساد کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک کارروائی کے دوران بی ایل اے کے دو مطلوب دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا۔

    مارے گئے دہشت گرد مسلح افواج پرحملوں، اغواء برائے تاوان سمیت بارودی سرنگیں نصب کرنے میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    یہ کارروائیاں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقوں نیزخان خیل، رازین اور نذر خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں مشین گنیں، دستی بم، مارٹر، راکٹ اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

  • کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

    کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر بلخ شیر بادینی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے بلخ شیر بادینی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں نے دشمن کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما بلخ شیر بادینی نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم اٹھا لیا۔

    وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلخ شیر بادینی کو خوش آمدید کہا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باغی رہنما نے دشمن کے ایجنڈے کو مسترد کردیا۔

    قومی دھارے میں شامل بلخ شیر بادینی کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں چلا گیا تھا۔ انہوں نے بلوچ بھائیوں سے بھارت کی باتوں میں نہ آنے کی درخواست کی۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے بلخ شیر کے سینے پر قومی پرچم کا بیج سجا کر دشمن کو کرارا جواب دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بھی 202 فراری تائب ہو کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے تھے۔ تائب ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔

  • سپاہ صحابہ اور بی ایل اے برطانیہ کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار

    سپاہ صحابہ اور بی ایل اے برطانیہ کی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار

    لندن : حکومت برطانیہ نے اپنی جارہ کردہ سالانہ رپورٹ میں بلوچستان لبریشن آرمی اور سپاہ صحابہ پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں اس سال بھی شامل کیا ہے، سال 2016 کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم مذہبی جماعت ‘اہل سنت والجماعت’ دراصل کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا ہی دوسرا نام ہے۔

    حکومتِ برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست کے مطابق سپاہ صحابہ اوراس کا ذیلی گروہ لشکرِجھنگوی ہے۔ یاد رہے کہ سپاہ صحابہ سال 2001 اور بلوچستان ریپبلیکن آرمی سال 2006 سے برطانوی حکومت کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حکومتِ برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ حقانی نیٹ ورک کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک افغانستان میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں میں غیر ملکیوں کو بھی نشانہ بناتا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کو اقوامِ متحدہ اور امریکہ نے سال 2012 جبکہ کینیڈا نے سال 2013 میں دہشت گرد گرہوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

    دہشت گرد تنظیموں کی اس فہرست میں سکھ علیحدگی پسند تنظیم ‘ببر خالصہ’ اور بھارت میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے سرگرم گروہ ‘انڈین مجاہدین’ یا آئی ایم بھی شامل ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق سال 2016 میں جن تنظیموں یا گروہوں کو برطانوی حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ان میں ‘گلوبل اسلامک میڈیا فرنٹ’ ‘جماعۃ انشورت دولۃ’ ‘مجاہدین انڈونیشیا تیمور’ یا ایم آئی ٹی اور برطانوی نسل پرست گروہ ‘نیشنل ایکشن‘ شامل ہیں۔