Tag: بی ایم ڈبلیو

  • بیٹے کی جان بچانے کے لیے باپ حد سے گزر گیا

    بیٹے کی جان بچانے کے لیے باپ حد سے گزر گیا

    والدین اپنی اولاد کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر حد سے گزر سکتے ہیں، اور ایسا ہی قدم ایک باپ نے بھی اٹھایا جس میں اس نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے کروڑوں کا نقصان کردیا۔

    اسپین میں ایک شخص نے اپنے نشے میں دھت بیٹے کو کار چلانے سے روکنے اور اسے کسی ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے کدال سے اس کی لگژری گاڑی کو سخت نقصان پہنچایا۔

    لوگرونو کے 60 سالہ شخص نے پہلے تو شراب کے نشے میں دھت بیٹے کو ڈرائیونگ سے باز رکھنے کے لیے اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر انتہائی اقدام کرتے ہوئے لوہے کی کدال سے بیٹے کی چمچاتی قیمتی بی ایم ڈبلیو کار کے نہ صرف شیشے توڑ ڈالے بلکہ کار کے پہیوں کی ہوا نکالنے کے بعد کار کی باڈی پر بھی کدال چلائے۔

    گزشتہ ہفتے پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ جب یہ معمر شخص یہ حرکت کر رہا تھا تو مقامی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ ایک شخص عوامی سڑک پر کھڑی گاڑی کو کدال مار کر نقصان پہنچا رہا ہے۔

    پولیس اسکواڈ وہاں پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک سفید وین انہیں دیکھ کر وہاں سے تیزی سے نکلی ہے، تاہم پولیس نے اسے روک لیا اور دیکھا کہ اس کے اندر ایک معمر شخص ایک نشے میں مست نوجوان کے ساتھ بیٹھا ہے۔

    پولیس نے دونوں سے سوالات کیے تو معلوم ہوا کہ یہ دونوں باپ بیٹے ہیں اور معمر شخص نے اپنے 32 سالہ بیٹے کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے۔

    معمر شخص نے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا، پولیس نے بعدازاں اس واقعے کو سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا جس پر یہ وائرل ہوگئی۔

  • بی ایم ڈبلیو کے ’باتھ ٹب‘ میں سفر کرنا چاہیں گے؟

    بی ایم ڈبلیو کے ’باتھ ٹب‘ میں سفر کرنا چاہیں گے؟

    کیا آپ نے کبھی ایسی گاڑی میں سفر کیا ہے جس میں بیٹھ کر آپ کو ایسا لگے کہ آپ باتھ ٹب میں بیٹھے ہوں اور پانی آپ کی گاڑی میں سے اڑ اڑ کر سڑک پر گر رہا ہو؟

    اسے تصور کرنا یقیناً نہایت مشکل ہوگا کیونکہ یہ ایک اچھوتا خیال ہے۔ تاہم ایک شخص نے اس اچھوتے خیال کو حقیقت میں بدل دیا۔

    یوٹیوب پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے یوٹیوب اسٹار کہلائے جانے والے کولن فرز نے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی کو گرم پانی کے ٹب میں بدل ڈالا۔

    اس کے لیے اس نے گاڑی کا تمام ساز و سامان واٹر پروف سامان سے تبدیل کردیا تاکہ وہ خراب نہ ہو یا پانی گاڑی سے لیک نہ ہو۔ اس کے بعد اس نے گاڑی کو پانی سے بھر ڈالا اور گاڑی کے انجن کے ذریعے اسے نیم گرم کردیا۔

    لیکن اس کا مشاہدہ کرنے کا اصل مزہ پڑھنے میں نہیں، دیکھنے میں ہے، لہٰذا آپ بھی یہ مزیدار ویڈیو دیکھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روہنگیا مسلمانوں کی امداد،ابرارالحق کا بی ایم ڈبلیو نیلام کرنے کا اعلان

    روہنگیا مسلمانوں کی امداد،ابرارالحق کا بی ایم ڈبلیو نیلام کرنے کا اعلان

    کراچی: معروف گلوکار ابرارالحق نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو سلام زندگی میں میزبان فیصل قریشی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

    ابرار الحق جو ایک ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے روہنگیا مسلمانوں کے دکھ اور تکلیف کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے بی ایم ڈبلیو ماڈل 2005 کو 60 لاکھ روپوں میں خریدا تھا جو انہیں بے حد عزیز بھی ہے لیکن اپنے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دیکھ دل خون کے آنسو روتا ہے اس لیے مظلوم اور بے آسرا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے اپنی محبوب ترین گاڑی کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے ان کی دکھ اور تکلیف کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ روپے میں خریدی گئی گاڑی کا آغاز 20 لاکھ کی ابتدائی بولی سے کیا جائے گا جو بڑھتے بڑھتے گاڑی کی اصل قیمت سے بھی بڑھ جائے گی جس کے لیے لوگ اور ان کے مداح سے زیادہ سے زیادہ بڑھ کر حصہ لیں گے۔

    اپنے مداحوں سے پُرامید ابرارالحق کا کہنا ہے کہ گاڑی کی اصل قیمت سے زیادہ رقم نیلامی کے ذریعے حاصل ہو جائے گی اور گاڑی کے خریدار کو وہ اپنے ہمراہ بنگلہ دیش لے کر جائیں گے جہاں کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی وہ اپنے ہاتھوں سے اعانت کرسکیں گے۔

    #salamzindagi #aryzindagi #zindagiseymilo #madeinPakistan #abarulhaq #saleemjaved #kashif @aadiadeal @mfaizansk

    A post shared by Faysal Qureshi (@faysalquraishi) on

    اے آر وائی زندگی کے مارننگ پروگرام سلام زندگی کے میزبان فیصل قریشی کے سوال پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہمارا ارادہ بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپ میں جانے کا ہے جہاں روہنگیا مسلمان اپنا سب کچھ لُٹا کر کسمپرسی کی حالت میں بے یار و مدد گار موجود ہیں۔

    #abrarulhaq and #saleemjaved while enjoying #salamzindagi with @faysalquraishi on #aryzindagi

    A post shared by ARY Zindagi (@aryzindagi) on

    انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ بنگلہ دیش جانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو میں اور میری ٹیم دوبارہ بنگلہ دیش جائے گی تاہم ابھی برما جانے کی منصوبہ بندی نہیں کی ہے اگر ضرورت پڑی تو وہاں بھی جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔