Tag: بی جے پی

  • پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھڑگئی

    پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھڑگئی

    پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی سے بھارت کی سفارتی شکست کا سامنا ہے۔

    پاکستان کو سفارتی حکمت عملی اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور پزیرائی مل گئی۔

    بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کو ایک بار پھر شدید دھچکا لگا اور پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا۔

    کچھ روز قبل ہی پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ‘کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی’ کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔

    پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور پزیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی۔

    کانگریس رہنماوں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    کانگریس کے میڈیا اور عوامی روابط کے سربراہ، پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا "مودی حکومت پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    پون کھیرا کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت نے فوجیوں اور عوام کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ہے۔

    کانگریس کی رہنما رینیکا چودھری نے ایک پوسٹ میں کہا”میرا مودی سے سوال ہے کہ کیا ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے؟ وہ چار دہشت گرد جو پہلگام حملےمیں ملوث ہیں، ابھی تک کیوں آزاد ہیں؟

    کانگریس کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعدانٹیلی جنس کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟، 151 دورے، 72 ممالک، بے شمار سفارتی ملاقاتیں، مگر کوئی کامیابی نہ ملی ،عوام کو فوری وضاحت چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد مودی حکومت نے پاکستان مخالف جھوٹا بیانیہ پھیلایا، آپریشن سندور کو انسداد دہشت گردی قرار دینے کی عالمی سفارتی مہم ناکام اور جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئی۔

    رینیکا چودھری کا کہنا تھا کہ ناکام اور جھوٹ پر مبنی آپریشن سندور کو انسداد دہشت گردی قرار دینے کی عالمی سفارتی مہم چلائی گئی آپریشن سندور کی جھوٹی مہم عالمی سطح پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی مودی کی ناکام سفارتی حکمت عملی نے بھارت کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔

  • بی جے پی رہنما ماں کا گھناؤنا چہرہ، نابالغ بیٹی نے شرمناک راز کھول دیے

    بی جے پی رہنما ماں کا گھناؤنا چہرہ، نابالغ بیٹی نے شرمناک راز کھول دیے

    ہریدوار: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک کیس سامنے آیا ہے، پولیس نے بی جے پی لیڈر ماں کو اپنی ہی نابالغ بیٹی کے گینگ ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریدوار سے ایک بی جے پی کارکن، جو پہلے پارٹی کی ضلع یونٹ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھی، بدھ کے روز بوائے فرینڈ اور اس کے ایک اور ساتھی کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے ماں کے سامنے اس کی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی تھی۔

    ہریدوار پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون چند ماہ قبل جھگڑے کے بعد اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھی، اس نے اپنی بیٹی کو شراب پینے پر مجبور کیا تاکہ دونوں افراد اس کے ساتھ زیادتی کر سکیں۔ پولیس کے مطابق نابالغ لڑکی کے ساتھ 8 بار اجتماعی زیادتی کی گئی، پہلی بار جنوری میں ماں کے سامنے ہی ایک کار میں یہ اندوہ ناک واقعہ پیش آیا تھا۔


    بھارت میں کورونا کیسز میں اچانک اضافہ، مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز


     

    اس معاملے میں پولیس پہلے ہی خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کر چکی تھی، جب ان کا دوسرا دوست فرار تھا، جسے پولیس نے یوپی کے میرٹھ ضلع سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق جھگڑے کی وجہ سے نابالغ لڑکی کے والدین علیحدہ ہو گئے تھے، ماں بیٹے کو باپ کے پاس چھوڑ کر اور بیٹی کو ساتھ لے کر چلی گئی تھی، جب کافی دن بعد بیٹی باپ کے پاس آئی تو وہ خاموش تھی، باپ نے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے سارا ماجرا سنا دیا، جس پر والد نے پولیس کو شکایت کی۔

    گینگ ریپ کے گرفتار ملزمان میں 37 سالہ ماں کے علاوہ اس کے دوست 25 سالہ شبھم اور 33 سالہ پٹوال شامل ہیں، بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے ڈرایا دھمکایا گیا کہ کسی کو بتایا کہ تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا، ڈرا دھمکا کر ماں اور اس کے دوست اسے آگرہ، ہریدوار اور ورنداون کے مختلف ہوٹلوں میں بھی لے گئے۔

  • جیوتی ملہوترا کی گرفتاری ، مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

    جیوتی ملہوترا کی گرفتاری ، مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب

    پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کا تعلق بی جے پی سے نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بی جے پی سے نکلا۔

    سترہ مئی کو گرفتار کی جانے والی ہریانہ کی ٹریول یوٹیوبر جیوتی ملہوترا پر مودی سرکار نے الزام عائد کیا ہے کہ جیوتی نے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کیں۔

    اس کے برعکس گرفتار خاتون بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور بی جے پی کے کئی ایونٹس میں شریک ہوچکی ہیں۔

    بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف جوان نے جب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا۔

    بی ایس ایف جوان نے”بی جے پی ہی چاہیے” کہہ کر خاتون سےجانچ پڑتال چھوڑ دی ، بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا بی جے پی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

    جیوتی ملہوترا کے وی لاگ کی تہہ تک عوام پہنچ چکے اور مودی کی فالس فلیگ گرفتاری بے نقاب ہوچکی۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جیوتی ملہوتراکی فالس فلیگ گرفتاری کا پردہ عوام نے چاک کر دیا۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پربھارتی عوام نے مودی اورجیوتی ملہوترا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ان وی لاگ ثابت کرتا ہےوہ بی جے پی کی قریبی کارکن اورسپورٹرہے، حقیقت یہ ہے یہ مودی کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش ہےْ

    بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ جیوتی نے انسٹاگرام پر صرف مودی اور بی جے پی کو فالو کرکے واضح کر دیا وہ بی جے پی کی کارکن ہی ہے، جیوتی کو جاسوس قرار دے کر مودی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اورفالس فلیگ سازش بےنقاب ہوگئی۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارتی عوام نے مودی اورجیوتی ملہوترا کو آڑے ہاتھوں لیا، بھارتی عوام کا کہنا تھا کہ جیوتی ملہوترا کا وی لاگ ثابت کرتا ہے وہ بی جے پی کی قریبی کارکن اورسپورٹرہے اور حقیقت یہ ہے یہ مودی کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش ہے۔

  • ’کراچی بیکری‘ پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

    ’کراچی بیکری‘ پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

    حیدرآباد: بھارت میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے، انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اور یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز آج بات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا حامی اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


    کیا بھارت کا کوئی پائلٹ پاکستان کی حراست میں ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا


    مارکو روبیو کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ گفتگو ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا دونوں ممالک جنگ بندی برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔

  • بی جے پی سے قریبی مراسم رکھنے والے کس سابق کرکٹر کو بھارتی بورڈ کا سربراہ بنایا گیا؟

    بی جے پی سے قریبی مراسم رکھنے والے کس سابق کرکٹر کو بھارتی بورڈ کا سربراہ بنایا گیا؟

    بھارتیہ جنتا پارٹی سے قریبی مراسم رکھنے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ نامز کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو بی سی سی آئی کا نیا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے، 55 سالہ دیواجیت سائیکیا بی سی سی آئی کے نگران سیکریٹری رہ چکے ہیں، وہ بی سی سی آئی بورڈ میں بھی شامل تھے۔

    دیواجیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں، اب انھیں جے شاہ کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ چنا گیا ہے۔

    یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ سائیکیا نہ صرف بھارتی فینز بلکہ دیگر کرکٹ حلقوں میں بھی ایک غیر معروف شخصیت ہیں تاہم وہ حکمران جماعت بی جے پی کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

    دیواجیت سائیکیا فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں انھوں نے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4 میچز حصہ لیا، انھوں نے مجموعی طور پر 53 رنز اپنے نام کے آگے درج کروائے۔

    خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سیکریٹر جے شاہ گزشتہ ماہ مستعفی ہوگئے تھے، انھوں نے چیئرمین آئی سی سی کے طور پر نیا منصب سنبھال لیا ہے۔

  • دفعہ 370 کی بحالی کیلئے قرارداد کی منظوری، بی جے پی تلملا اُٹھی

    دفعہ 370 کی بحالی کیلئے قرارداد کی منظوری، بی جے پی تلملا اُٹھی

    جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے 8 نومبر 2024 کو دفعہ 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی، جس کے بعد بی جے پی تلملا اُٹھی، یہ قرارداد اس خطے کو اس کی خصوصی حیثیت دیتی ہے۔ قرارداد اکثریتی ووٹ سے منظور کی گئی، حالانکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین نے اس کی سخت مخالفت کی۔

    یہ تحریک نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما اور جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ، چودھری سورندر سنگھ نے پیش کی۔ قرارداد میں اسمبلی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور 2019 میں ختم کیے گئے آئینی تحفظات کی بحالی کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔

    قرارداد میں خطے کے رہائشیوں کے حقوق اور خواہشات کو ترجیح دینے کے لیے متوازن حکمت عملی اپنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر کے آئینی حیثیت اور سیاسی مستقبل پر جاری بحث میں ایک اہم لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔

    یہ بات واضح ہے کہ بی جے پی کے مذموم ایجنڈے کے باوجود، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی امنگوں سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

    قرار داد میں سری نگر 2035 ماسٹر پلان کے تحت 3.4 ملین بھارتیوں کی آبادکاری پر تشویش کیا گیا، کشمیری عوام کے حقوق اور خواہشات کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔

    بی جے پی کے منصوبوں کے باوجود کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے حامی، زبردستی نقل مکانی اور مسلم آبادی کو نظرانداز کرنے کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

    ڈبلیو ایچ او کے سربراہ اسرائیل حملے میں بال بال بچ گئے

    واضح رہے کہ بھارتی حکام بے بس کشمیریوں کے حقوق اور آواز کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی اور علاقائی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سری نگر 2035 ماسٹر پلان کے تحت 3.4 ملین بھارتیوں کو شامل کرنے کے لیے زبردستی نقل مکانی، گھروں کی مسماری، اور مسلم آبادی کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

  • بی جے پی رہنما کا اجمیر شریف درگاہ کے بعد پیر پاشاہ درگاہ پر بھی دعویٰ

    بی جے پی رہنما کا اجمیر شریف درگاہ کے بعد پیر پاشاہ درگاہ پر بھی دعویٰ

    نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں غیر محفوظ ہوگئیں، اجمیر شریف کی درگاہ پر دعوے کے بعد اب ریاست کرناٹک سے بھی اسی طرح کی ایک خبر سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع ’پیر پاشا بنگلہ درگاہ‘ کے حوالے سے بی جے پی رہنما رکن اسمبلی بسن گوڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ ”ہماری تحریک تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک ’انوبھو منڈپم‘ پھر سے اپنی جگہ پر کھڑا نہیں ہو جاتا۔“

    بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاں پر درگاہ ہے وہاں پر اصل میں ’انوبھو منڈپم‘ تھا۔ انہوں نے مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاح کے وقت ’انوبھو منڈپم‘ کے بارے میں مودی نے بھی گفتگو کی تھی، مودی نے اسے دنیا کا سب سے پہلا پارلیمنٹ قرار دیا تھا۔

    قابل ذکر ہے کہ 2021 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے 500 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ’انوبھو منڈپم‘ کی بنیاد رکھی تھی۔

    اس سے قبل بھارتی ریاست راجھستان میں درگاہ اجمیر شریف کو شیو بھگوان کا مندر قرار دینے سے متعلق درخواست عدالت نے منظور کرکے سماعت کی تاریخ مقرر کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے احاطے میں مندر کا دعویٰ کرنے والی درخواست کو عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

    اجمیر کے سول جج منموہن چندیل نے ہندو سینا کے سربراہ وشو گپتا کی درخواست پر نوٹس جاری کیے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ درگاہ اجمیر شریف جو صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا مزار ہے، دراصل پہلے شیو مندر تھا۔

    وشو گپتا نے دی انڈین ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجمیر شریف درگاہ میں بھی مندر تھا، جیسا کہ کاشی اور متھرا میں ہے۔ ان کی درخواست پر عدالت نے اقلیتی امور کی مرکزی وزارت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اور اجمیر درگاہ کمیٹی کو نوٹس جاری کیے۔

    اجمیر شریف درگاہ پر دعویٰ، اسدالدین اویسی نے مودی حکومت سے کیا کہا ؟

    عدالت میں شکایت کنندہ نے برسوں پہلے لکھی گئی اجمیر کے رہائشی ہرولاس شاردا کی لکھی گئی کتاب کا بھی حوالہ دیا ہے۔ تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے مقدمہ میں شکایت کنندہ کی طرف سے نامزد تینوں مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

  • بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے کون ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

    بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے کون ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کا ذمہ دار قرار دیا۔

    راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ امید نہیں ہارنی چاہیے بیک چینل بات چیت سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے بی جے پی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آج دبئی پہنچ رہے ہیں اور ان کی وہاں آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑی پیش رفت کا امکان ہے اور اس ملاقات کے بعد آئی سی سی چیئرمین کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے فون پر رابطہ بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

  • بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کو معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیل دیا، فارق عبداللہ

    بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کو معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیل دیا، فارق عبداللہ

    سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

    ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے سخت ترین مصائب کا سامنا کیا، 5 اگست 2019 کے فیصلے عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے، بی جے پی نے انتخابات سے عین قبل مذہب کے نام پر گندی سیاست شروع کی۔

    صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی، اقتصادی بدحالی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے لوگ پریشانِ حال ہیں۔

    جموں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فارق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے کشمیر کو اقتصادی اور معاشی بدحالی کے اندھیروں میں دھکیلنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔

    دریں اچن ا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع سے تین افراد گرفتار کر لیے، وقار احمد خواجہ کو ہندواڑہ بائی پاس کے قریب ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا، منظور احمد بٹ کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

    معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ان پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔

    بھارتی حکام ایسی کارروائیاں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کے تحت کرتے ہیں، حق خود ارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لئے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی گرفتاریاں ایک معمول ہے۔

  • سینئر بی جے پی لیڈر نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی

    سینئر بی جے پی لیڈر نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی

    چھتیس گڑ: سینئر بی جے پی لیڈر شیکھر چنڈیل نے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ کے سینئر بی جے پی لیڈر اور اپوزیشن کے سابق لیڈر نارائن چنڈیل کے بھائی شیکھر چنڈیل نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر گزشتہ رات جنجگیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے سامنے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکی ہیں، نہ ہی پولیس کو کوئی خود کشی نوٹ ملا، واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچے، قریبی لوگوں کو اطلاع ملی تو وہ بھی بڑی تعداد میں موقع پر جمع گئے۔

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور وجوہ جاننے کے لیے اہل خانہ سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، پولیس اس کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر ڈیل کر رہی ہے۔

    50 سالہ شیکھر چنڈیل بی جے پی کی سیاست میں سرگرمی سے حصہ لے رہے تھے، اور اسکاؤٹ گائیڈ کے ضلع کمشنر تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت یہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے کہ یہ خود کشی کا کیس ہے، ان کی پراسرار موت نے پوری ریاست میں بالعموم اور سیاسی حلقوں میں بالخصوص ہلچل مچا دی ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ شیکھر چنڈیل جمعہ کی رات ساڑھے آٹھ بجے اپنی رائس مل سے پیدل نکلے تھے۔