Tag: بی جے پی حکومت

  • بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی کئی رہنما سمیت زیرحراست

    بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج، راہول اور پریانکا گاندھی کئی رہنما سمیت زیرحراست

    دہلی(11 اگست 2025): بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا انہیں ووٹ چوری مارچ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی اپوزیشن ارکان لوک سبھا کے ساتھ پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن آفس مارچ کیلئے جا رہے تھے کہ انہیں دیگر اپوزیشن رہنما کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔

    راہول گاندھی کا کہنا ہے سچائی پورے ملک کے سامنے ہے، آپ بات نہیں کرسکتے ہیں، حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔

    راہول گاندھی نے حراست کے دوران گفتگو میں کہا کہ یہ سیاسی نہیں جمہوریت، آئین اور ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہیے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی الحال مارچ رک گیا ہے، دہلی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے رہنماؤں کو بس میں لے جایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اپوزیشن رہنماؤں کو وقت دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے دفتر نہیں گئے بلکہ سڑک پر ہنگامہ کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں مودی سرکار اور الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ کے خلاف سرپا احتجاج ہیں، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن آفس تک احتجاجی ریلی کا اعلان کر رکھا تھا۔

  • بی جے پی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی

    بی جے پی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب بڑھتی ہوئی سیاسی انتہا پسندی

    مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے کارندوں کی مدد سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخ گواہ ہے بی جے پی جب بھی اقتدار میں آئی ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا، مودی سرکار اپنے تیسرے دور اقتدار میں بھی مخالف آوازوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مودی سرکار مخالف کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی ریاستی مشینری استعمال کررہی ہے، مودی نے اقتدار میں آکر اپنے کارندوں کے ذریعے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کنٹرول میں کرلیا۔

    مودی کا اپوزیشن جماعتوں کو نیچا دکھانے، اس کی حالیہ الیکشن میں ناکامی کا ثبوت ہے، نریندر مودی مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

    مودی کے آنے کے بعد اثر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقدمات اندراج میں اضافہ ہوا، کرناٹک کے وزیر ریوینیو کرشنا بائرے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مبینہ کالعدم سر گرمیوں پر سوال اٹھایا۔

    کرناٹک کے وزیر ریونیو کرشنا بائرے نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مودی حکومت کی کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے، مودی حکومت 2014 سے اپنے سیاسی مخالفین کو ہراساں اور خوفزدہ کررہی ہے۔

    وزیر کرشنا بائرے نے کہا کہ مودی دور میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی درج مقدمات میں تقریباً 400 گنا اضافہ ہوا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تحت 95 فیصد مقدمات سیاسی مخالف رہنماؤں پر درج کئے گئے۔

    کرشنا بائرے نے کہا کہ مودی حکومت اپنے سیاسی مخالفین پر سرجیکل اسٹرائیک کررہی ہے، سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے بی جےپی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا غلط استعمال کیا، جھارکھنڈ، دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاریاں بی جےپی حکومتی کارکردگی کی شفافیت پرسوالیہ نشان ہیں۔

    کرشنا بائرے نے مزید کہا کہ بی جےپی نے کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے چھاپے مارے، 14 سیاسی جماعتوں نے انکم ٹیکس، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیے۔