Tag: بی جے پی رہنما

  • بی جے پی رہنما نے بیوی بچوں کو گولی ماردی

    بی جے پی رہنما نے بیوی بچوں کو گولی ماردی

    بھارت میں اتر پردیش کے سہارنپور میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، بی جے پی رہنما نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو گولی ماردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے میں 3 بچوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اس کے بعد اسے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بی جے پی کے ضلع یووا مورچہ کے سابق نائب صدر یوگیش روہلا نے سہارنپور کے گاؤں سانگا ٹھیڈا میں اپنی اہلیہ نیہا، بیٹی شردھا، بیٹا دیوانش اور شیوانش کو گولی مار دی۔

    گولی لگنے کے سبب بیٹی کی موقع پر موت واقع ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں زخمی بیٹوں اور خاتون کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کروایا۔

    اسپتال میں علاج کے دوران شیوانش اور دیوانش کی موت ہو گئی جبکہ ان دونوں کی ماں نیہا کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بی جے پی رہنما یوگیش روہلا کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی سہارنپور نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ایک شخص کے ذریعہ فون پر اطلاع دی گئی تھی کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مار دی ہے۔ مذکورہ شخص کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا۔ اس لئے اس نے چاروں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

    اس سے قبل بھارتی کے اترپردیش کے بریلی میں 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کا انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کی لاش گھر کے ایک کمرے میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق گھر والوں کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں چاہتے تھے۔ لڑکی بیمار تھی اور پیٹ میں درد تھا، تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے کا علم ہوا۔

    ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ اسے کوئی نشہ آور چیز بھی دی گئی تھی، تاہم ابھی تک اہل خانہ کی جانب سے کوئی شکایتی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ پولیس اب اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ ڈالی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہجہاں پور میں ایک خاندان فیکٹری میں کام کرنے کے لیے بریلی کے فرید پور میں رہتا ہے۔ ہفتہ کو میاں بیوی ہولی منانے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ 11 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔

    عصمت ریزی کی کوشش، لڑکی نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی

    اسی دوران پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی زمین پر پڑی ہے اور مر چکی ہے۔ اس کے بعد والدین گھر پہنچے تو بیٹی کی لاش دیکھی۔

  • سرکاری گاڑی میں خاتون سے زیادتی، بی جے پی کے اہم رہنما کیخلاف تحقیقات

    سرکاری گاڑی میں خاتون سے زیادتی، بی جے پی کے اہم رہنما کیخلاف تحقیقات

    بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بی جے پی رہنما اور رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) پر خاتون کی جانب سے سرکاری گاڑی میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما منیرتھنا نائیڈو پر زیادتی کے کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ بی جے پی رہنماء نے ودھان سودھا کے ہمراہ اپنی سرکاری گاڑی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق منیرتھنا نائیڈو کو ہنی ٹریپ اور خاتون سے زیادتی کے الزام میں حراست میں لے کر تحقیقات تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

    منیرتھنا نائیڈو کے خلاف تحقیقات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومیا لتھا کی سربراہی میں سینئر آئی پی ایس افسر بی کے سنگھ کی نگرانی میں جاری ہیں۔

    ملزم کو 24 ستمبر کی رات بنگلور سینٹرل جیل سے سی آئی ڈی دفتر منتقل کیا گیا تھا اور 25 ستمبر سے انہیں کئی بار پوچھ گچھ کیلیے طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ان کا میڈیکل بھی کروانے کا کہا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم ملزم کا موبائل تلاش کرنے میں مصروف ہے، جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا موبائل کہیں گم ہوگیا ہے۔

    لاپتہ تین نابالغ لڑکیاں بازیاب، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    تحقیقاتی ٹیم نے ان کے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کرلیا ہے اور اسے ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم کی جانب سے اسی موبائل فون سے متعدد مرتبہ ویڈیو کالز بھی کی گئی تھیں۔

  • بی جے پی کے رہنماء کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

    بی جے پی کے رہنماء کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

    بھارت کے شہر حیدرآباد کے یوسف گوڑہ علاقے میں بی جے پی کے رہنماء کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جبکہ مقتول کا پرائیویٹ پارٹ بھی کاٹ دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے یوسف گوڑہ کے لکشمی نرسمہا نگر میں محبوب نگر ضلع کے بی جے پی لیڈر رامو پر حملہ کرتے ہوئے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔

    مقامی لوگوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 افراد نے بی جے پی رہنماء حملہ کردیا، اس حملے میں بی جے پی کا رہنماء رامو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنماء رامو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ناگر کرنول پارلیمنٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کی تیاری کررہا تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ ناجائز تعلقات بتائی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی خاتون کو لفٹ دینے والے شخص نے گھر لاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زبان کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

    بھارت کے شہر غازی آباد میں 36 سالہ خاتون بیوٹی پارلر کے باہر کھڑی تھی، اس دوران اس کے ایک واقف کارنے لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ تاہم وہ خاتون کو اپنے کرائے کے مکان پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    مکمل فتح کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، نیتن یاہو

    مذکورہ واقعہ ماسوری کے علاوقے میں اتوار کو اس وقت پیش آیا جب خاتون بیوٹی پارلر کے باہر گھر جانے کے لیے کسی سواری کا انتظار کررہی تھی۔ملزم کی شناخت 38 سالہ انکور چوہدری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ خاتون کا جاننے والا بتایا جاتا ہے۔

  • ویڈیو: بی جے پی رہنما کو ڈنڈا ڈولی کر کے اسمبلی سے باہر پھینک دیا گیا

    ویڈیو: بی جے پی رہنما کو ڈنڈا ڈولی کر کے اسمبلی سے باہر پھینک دیا گیا

    بہار: بھارتی ریاست بِہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو ڈنڈا ڈولی کر کے اسمبلی سے باہر پھنک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے جیوش کمار کو مسلمانوں پر الزام لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکار انھیں بازؤں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اسمبلی سے باہر چھوڑ آئے۔

    اپوزیشن رہنما جیوش مشرا نے نالندہ اور روہتاس میں تشدد کے حالیہ واقعات پر بہار اسمبلی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، اسمبلی سیشن کے دوران جیوش مشرا نے مسلمانوں پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے ہندوؤں پر تشدد کیا۔

    جیوش مشرا کو جب اسمبلی سے باہر لے جایا جا رہا تھا تو اس دوران وہ کہتے رہے کہ یہ لوگ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔

    بہار قانون ساز اسمبلی کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر وجے کمار سنہا نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر مدرسے میں شرپسندوں کو پناہ دینے کا بھی الزام لگایا۔

  • بی جے پی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک

    بی جے پی رہنما قاتلانہ حملے میں ہلاک

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں نے کلھاڑیوں اور خنجروں کے وار کرکے بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کو قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آبائی گاؤں پیکارام آئے ہوئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق بے جے پی منڈل کے صدر نیل کنتھ ککیم بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں اپنے گاؤں سے واپس لوٹ رہے تھے راستے میں نکسل باغیوں نے انہیں بیجاپور کے مقام پر روک کر اہل خانہ کے سامنے چھریوں اور کلھاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    بی جے پی رہنما نیل کنتھ ککیم گزشتہ تین دہائیوں سے سیاست سے وابستہ تھے اور گذشتہ 15 سال سے مقامی سطح پر بی جے پی منڈل کے صدر کے طور پر متحرک رہے تھے۔

  • گائے نے بی جے پی رہنما کو لات مار دی، ویڈیو وائرل

    گائے نے بی جے پی رہنما کو لات مار دی، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست آندھرا پردیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کو گائے نے لات مار دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان کو دو بار گائے کی لات پڑتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کی ہے۔

    راجیہ سبھا کے رکن ایل نرسمہا راؤ مرچی مارکیٹ میں ایکسپورٹرز کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے لیے پہنچے، تو انھوں نے ایک گائے کی پوجا کی غرض سے قریب جا کر اس پر ہاتھ پھیرنا اور اس کے سامنے جھکنا چاہا۔

    تاہم، جیسے ہی بی جے پی رکن پارلیمنٹ گائے کے پس آئے، گائے نے ایک لات مار دی انھیں، جو ان کی ران پر لگی۔

    ان کے ساتھ کھڑے افراد نے انھیں فوراً سنبھالنا چاہ لیکن نرسمہا راؤ نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں، کوئی بات نہیں، یہ کہہ کر وہ دوبارہ گائے کے قریب آنے لگے تو ایک بار پھر گائے نے ان کی طرف لات اچھال دی، حالاں کہ اس بار گائے کی دیکھ بھال کرنے والے نے گائے کی گردن کی رسی بھی پکڑ لی تھی۔

    ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے گائے کو صرف بی جے پی رکن ہی پسند نہ آئے ہوں۔ گائے پر سیاست کرنے والی پارٹی کے سینئر لیڈر کے ساتھ گائے کے اس سلوک پر سوشل میڈیا میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

  • بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان: پاکستان نے ہندوستانی  چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا

    بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان: پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی جے پی رہنماؤں کےگستاخانہ بیانات پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہندوستانی چارج ڈی افیئرز کو طلب کرلیا، بی جے پی عہدیداروں کے توہین آمیزریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بی جےپی قیادت،بھارتی حکومت کوتوہین آمیزتبصروں کی مذمت کرنی چاہیے، بی جےپی قیادت،بھارتی حکومت کے ذمہ داروں کو حساب دینا چاہیے۔

    یاد رہے بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان پر مسلم دنیا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، کئی عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا۔

    دوسری جانب پاکستان ، افغان طالبان، ایران اور اوآئی سی نے بھی مذمت کی، پاکستان نے بھارتی سفیر کی طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

    گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی نوپورشرما کے خلاف بھارت میں کئی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ شدید عوامی دباؤ پر مودی سرکار کی خانہ پری اور نوپورشرما کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

  • گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل سے انتخابی مہم چلوانے لگے، تصویر سامنے آگئی

    گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل سے انتخابی مہم چلوانے لگے، تصویر سامنے آگئی

    نئی دہلی: بی جے پی رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل سے انتخابی مہم چلوانے لگے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی سے بی جے پی امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر اپنے ہم شکل کی مدد سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    عادم آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسوڈیا نے کہا کہ دھوپ کی وجہ سے گوتم گمبھیر نے اپنے ہم شکل کو اپنی جگہ کھڑا کردیا ہے۔

    منیش سسوڈیا کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ فلموں میں اسٹنٹ ڈبل اور رنر کا تو سنا تھا لیکن انتخابی مہم میں ڈپلیکیٹ پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوتم گمبھیر گرمی کی وجہ سے ایئرکنڈیشن کار میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کا ہم شکل کیپ پہنے گاڑی پر کھڑا ہے، کارکن اسے ایسے ہار پہنا رہے ہیں جیسے وہ حقیقت میں بی جے پی رہنما ہیں۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے وژن سے متاثر ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اپنے اس فیصلے پر خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

  • بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی کی مسلمان ووٹرز کو دھمکی

    بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی کی مسلمان ووٹرز کو دھمکی

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما مانیکا گاندھی نے ووٹ کے لیے مسلمان ووٹرز کو دھمکانا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی جی رہنما مانیکا گاندھی نے مسلمان ووٹرز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ان کی مدد کے بغیر جیت گئیں اور بعد میں مسلمان کسی کام کے لیے ان کے پاس آئے تو پھر یہ شکایت نہ کی جائے کہ انہوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

    مانیکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مدد بغیر جب وہ جیت جائیں گی تو ان کا دل کھٹا ہوگا اور وہ مسلمانوں کا کوئی کام کرتے ہوئے سوچیں گی۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لوگوں کی مدد اور پیار سے جیت رہی ہیں تاہم اگر ان کی جیت مسلمان ووٹرز کے بغیر ہوئی تو انہیں اچھا نہیں لگے گا۔

    مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: مودی کو بڑا دھچکا، دو وزرا نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

    خطاب کے دوران مانیکا گاندھی نے کہا کہ اندازہ ہے کہ میں لوک سبھا کے انتخابات جیت چکی ہوں۔

    مانیکا گاندھی نے جلسے کے دوران پنڈال میں موجود تمام ووٹرز کو کہا کہ وہ ان کا پیغام ہر جگہ پھیلادیں کہ وہ مسلمان ووٹرز کے بغیر جیتنا نہیں چاہتیں، اگر ایسا ہوگیا تو مسلمان مشکل میں آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ مانیکا گاندھی کا تعلق بی جے پی کی سب سے بڑی مخالف جماعت کانگریس کے سربراہ خاندان سے ہے، وہ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کی بہو ہیں۔

    خیال رہے کہ مانیکا گاندھی کے حلقے پر چھٹے مرحلے 12 مئی کو انتخابات ہوں گے تاہم وہ اپنی جیت کا دعویٰ پہلے ہی کرچکی ہیں۔

  • بی جے پی رہنما نے پاکستان پر حملے کو مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا

    بی جے پی رہنما نے پاکستان پر حملے کو مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا

    کرناٹک : بی جے پی رہنما بی ایس یہدی یراپہ نے پاکستان پر حملے کو انتخابی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا حملےسے مودی کی اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں، بی جے پی کرناٹک میں کلین سوئپ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق بی جےپی کے ہی رہنما نے مودی سرکارکا بھانڈا پھوڑدیا، کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما بی ایس یہدی یراپہ نے کہا پاکستان پر جعلی حملے کا ناٹک صرف انتخابی حربہ تھا ، حملے اور جنگ کے بعد بی جے پی کو کرناٹک میں بائیس سیٹس مل جائیں گی۔

    بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں ،پاکستان پرحملہ مودی کےحق میں ثابت ہواہے اور پورے ملک میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائےگی۔

    پاکستان پرحملہ مودی کےحق میں ثابت ہوا

    بی ایس یہدی یراپہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے سے بھارت کے نوجوانوں میں جوش اور جذبہ ابھرا ہے، یہ جذبہ مودی کی جیت کا باعث بنے گا، مودی کےحق میں فضادن بدن بہترہورہی ہے۔

    بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ اس وقت کرناٹک میں مخلوط حکومت ہے، جس میں سے سولہ سیٹیں بی جےپی کےپاس ہیں، پاکستان پر حملے کے بعد بی جے پی کرناٹک میں کلین سوئپ کرےگی۔

    دوسری جانب بی جی پی رہنما بی ایس یہدی یراپہ کے بیان پر بھارتی میں تمام بڑی جماعتیں سیخ پا ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہے ، پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹس کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ، پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے اور جلد بازی میں اپنا پے رول گراگئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی طیاروں نے جیش محمد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، جس میں 200 دہشت گرد مارے گئے۔