Tag: بی جے پی لیڈر

  • مسلمانوں کے لیے بریانی بنانا بھی محال ہوگیا، بی جے پی لیڈر کی شرانگیزی

    مسلمانوں کے لیے بریانی بنانا بھی محال ہوگیا، بی جے پی لیڈر کی شرانگیزی

    بی جے پی لیڈر نے شرانگیزی پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو علاقے میں کسی بھی مسلمان کو نان ویج بریانی کے لیے دکان نہیں دی جائے گی۔

    اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ایک خاتون بی جے پی لیڈر نے مسلمان دکانداروں کو ہندو علاقہ رام گنگا وِہار سے دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، یہ الٹی میٹم برسرعام مائک پر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

    سنیتا شرما نامی خاتون بی جے پی لیڈر نے یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے جو کہ مقامی سطح پر سیاست کرتی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ میں مائیک لے کر مسلم دکانداروں کو دھمکا رہی ہیں جنھوں نے رام گنگا وِہار میں نان ویج کی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سنیتا شرما جس جگہ مسلمان دکانداروں کو دھمکا رہی ہیں، اسی جگہ ایک مورتی لگانے کا احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا۔

    اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی لیڈر سنیتا شرما وہاں پہنچیں اور مسلمانوں کو ہندو علاقوں میں دکان دینے سے منع کرتی نظر آئیں، انھوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان اس علاقے میں نان ویج کی دکان کھولتا ہے تو اس کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

    یہ واقعہ 17 دسمبر کو پیش آیا ، بی جے پی لیڈر کہتی نظر آئی کہ آج منگل کے دن بھی نان ویج کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ یوگی جی کہتے ہیں ہندو علاقے میں گوشت کی دکانیں نہیں کھلنی چاہئیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں تابڑتوڑ حملہ کروں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے یہاں پر بریانی کی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔ حد ہو گئی، ہندو علاقہ میں مسلمان بریانی کی دکانیں کھول رہے ہیں، کان کھول کر سن لو یہاں سے دکانیں فوراً خالی کر دو۔

  • ویڈیو: ’اوپر بھیج دیا ہم نے‘ عتیق اور اشرف کے قتل پر بی جے پی لیڈر کا تبصرہ

    ویڈیو: ’اوپر بھیج دیا ہم نے‘ عتیق اور اشرف کے قتل پر بی جے پی لیڈر کا تبصرہ

    بھارت کے سہارنپور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو گمبر الہ آباد میں سیاست دان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کے حال ہی ہونے والے قتل کا کریڈٹ لیتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائرل ہونے والی  بھارت کے سہارنپو کی ہے، جس میں بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی گمبر نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اوپر بھیج دیا نا ہم نے! کیا ہم نے عتیق احمد کو اوپر نہیں بھیجا؟ کیا ہم نے اشرف احمد کو اوپر نہیں بھیجا؟ اب سہارنپور کے غنڈوں کی باری ہے، اس لیے ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مبینہ طور پر بدھ کو سہارنپور میں پارٹی کے میئر عہدے کے امیدوار اجے کمار کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران اس وقت بنائی گئی جب گمبر نے مبینہ طور پر ان ہلاکتوں کو ’یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی بڑی کامیابی‘ قرار دیا۔

    پی جے پی رہنما گمبر کے متنازعہ تبصرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، اسی ریاست میں بہت سے لوگوں نے اس پر ماورائے عدالت قتل کی ’تسبیح‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔

    اسی ویڈیو پر بات کرنے کے لیے مقامی رکن اسمبلی کے نمائندے نے کہا کہ گمبر فی الحال بلدیاتی انتخابات کے مصروف شیڈول اور کئی انتظامی میٹنگوں کی وجہ سے کسی تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ جبکہ ایک اخبار کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے گمبر تک پہنچنے کی متعدد کوششوں کے باوجود گمبر نے کال نہیں کی۔

  • گائے کا گوشت کھانے پر مسلمان کا قتل، بی جے پی لیڈرکا بیٹاملوث نکلا

    گائے کا گوشت کھانے پر مسلمان کا قتل، بی جے پی لیڈرکا بیٹاملوث نکلا

    دہلی : بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر ایک مسلمان کوموت کے گھاٹ اتارنے کی سازش میں مودی کی پارٹی بی جے پی کے لیڈرکا بیٹاملوث نکلا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں سیکڑوں مشتعل ہندوؤں نے مسلم لوہار اخلاق احمد کے مکان پر دھاوابول کراسے بے دردی کے ساتھ قتل کردیاتھا۔

    لواحقین کاکہناہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈرسنجے راناکے بیٹے وشال نے مندرسے اعلان کرایاتھاکہ اخلاق احمد کے گھرمیں گائے کاگوشت پکایا جا رہا ہے,۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کے نام پرمحمداخلاق کاقتل سیاسی محرکات کے سبب کیاگیا۔

    علاقے میں صورتحال اس قدرکشیدہ ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجری وال کے کانوائے کوبھی علاقے میں جانے نہیں دیاگیا اورمیڈیاپربھی حملے کیے گئے۔