Tag: بی جے پی

  • مسلم خواتین کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والی بی جے پی رہنما برطرف

    مسلم خواتین کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والی بی جے پی رہنما برطرف

    دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلم خواتین کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والی رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنی پارٹی لیڈر سنیتا سنگھ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے برطرف کر دیا.

    مذکورہ خواتین نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں انتہا پسند ہندوؤں کو مسلم خواتین کے خلاف تشدد اور جنسی زیادتی پر اکسایا تھا.

    سنیتا سنگھ نے اپنے شرم ناک بیان میں انتہا پسندوں کو ترغیب دی تھی کہ وہ دس افراد پر مشتمل گروہ بنا کر سرعام مسلمان خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائیں۔

    ملعونہ سنیتا سنگھ گور نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا پیغام شیئر کیا، جس میں انھوں نے یہ افسوس ناک تجویز پیش کی۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں انتہاپسندوں نے ایک اور مسلمان نوجوان کو قتل کردیا

    سوشل میڈیا پر بھارت کے روشن خیال طبقات کی جانب سے اس پیغام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد بی جے پی نے الیکشن لیتے ہوئے سنیتا سنگھ کو عہدے سے برطرف کر دیا. ساتھ ہی یہ نفرت انگیز پیغام بھی ہٹا دیا گیا.

    پارٹی نے موقف دیا ہے کہ کسی کو بھی نفرت انگیزی پھیلانے والے پیغاما ت بھیجنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • بھارتی انتخابات: بی جے پی نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا

    بھارتی انتخابات: بی جے پی نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا

    دہلی: بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ طے ہوتے ہی بی جے پی نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق نریندر  مودی کی قیادت میں الیکشن میں اترنے والی بی جے پی نے بھاری اکثریت سے جیت کا دعویٰ کیا ہے، پارٹی نے یہ اعلان 7 مراحل پر مشتمل پارلیمانی الیکشن کی 19 مئی کو تکمیل کے بعد کیا۔

    بی جے پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اُن کی پارٹی آسانی کے ساتھ آیندہ حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی انتخابی مہم بظاہر ناکام رہی۔

    ادھر ذرائع ابلاغ نے اپنے ایگزٹ پولز جاری کر دیے، جن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحاد این ڈی اے دوبارہ اقتدار میں واپس آ سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جاؤں گا‘‘ : مودی کے مخالف کی زندگی کو خطرات لاحق

    خیال رہے کہ انڈیا میں حکومت سازی کے لیے 273 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، پولز اشارے کرتے ہیں کہ  این ڈی اے 300 نشستیں حاصل کر سکتا ہے.

    البتہ چند تجزیہ کاروں کے مطابق پولز میں بی جے پی کو زیادہ نشستیں دی گئی ہیں، دیگر جماعتوں بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں اور شاید بے جی پی ماضی جیسی واضح کامیابی حاصل نہ کرسکے.

  • ’ووٹ نہیں دیا تو قبر نہیں ملے گی‘ : بی جے پی کے امیدوار کی مسلمانوں کو دھمکی

    ’ووٹ نہیں دیا تو قبر نہیں ملے گی‘ : بی جے پی کے امیدوار کی مسلمانوں کو دھمکی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار سے الیکشن لڑنے والے امیدوار نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ووٹ نہ دیا اور بھارت کو سجدہ نہ کیا تو قبر کے لیے جگہ نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے بیگو سرائے این ڈے اے کے امیدوار گریراج سنگھ نے عوامی جلسے کے دوران مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دھمکی دی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’جو وندے ماترم نہیں بولے گا اور بھارت کو سجدہ نہیں کرسکتا اُس شخص کو ہم قبر نہیں دیں گے، ایسے لوگوں کے لیے سمریا گھاٹ یا گنگا کا کنارہ موجود ہے‘ْ

    انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مرنے کے بعد تین فٹ کی جگہ چاہیے اور اگر لوک سبھا کے انتخابات میں مسلمانوں نے انہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا تو ہندوستان انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی تدفین کی جگہ ملے گی۔

    مزید پڑھیں: بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی کی مسلمان ووٹرز کو دھمکی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریراج سنگھ نے جس وقت تقریر کی وہاں اسٹیج پر بی جے پی کے صدر امت شاہ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ شیل کمار مودی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے راہل کمار نے گریراج سنگھ کی تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کرلیا جبکہ اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر دو ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر یہودیوں کو مسلم دشمنی پر اکسانے لگے

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریراج کے خلاف عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفع 125 اور 125 سمیت آئی پی سی کی دفعات 153 اے، بی، 25 اے، 171 سی سمیت دو مقدمات درج کیے گئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گریراج سنگھ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو لوک سبھا کی اس نشست سے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

  • میری پارٹی کے حق میں‌ کیوں بیان دیا؟ نریندر مودی بوکھلا گئے

    میری پارٹی کے حق میں‌ کیوں بیان دیا؟ نریندر مودی بوکھلا گئے

    دہلی: نریندر مودی وزیر اعظم عمران خان کے بی جے پی سے متعلق بیان پر بوکھلاہٹ‌کا شکار ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کے جذبہ خیر سگالی کو اپنی منفی سوچ کا لبادہ پہناتے ہوئے ریورس سوئنگ اور بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ عمران خان نے بی جے پی کی حمایت میں بیان دے کر ووٹرز کو متنفر کرنے کی کوشش کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا بی جے پی کی حکومت بننے کی صورت میں پاک بھارت مذاکرات میں کامیابی کے روشن امکان والا بیان کچھ اور نہیں بلکہ ریورس سوئنگ ہے۔

    مزید پڑھیں: مودی سرکار کیخلاف منی لانڈرنگ کا تہلکہ خیز اسکینڈل منظر عام پر آگیا

    بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ اس ریورس سوئنگ کو بھارتی عوام ہیلی کاپٹر شاٹ مار کر گراﺅنڈ سے باہر پھینک دے گی۔

    خیال رہے کہ ایک برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بی جے پی کے جیتنے کی صورت میں‌ مسئلہ کشمیر کے حل کے زیادہ امکان ہے.

  • میرا بوٹ، سب سے مضبوط‘ نامعلوم شخص نے بی جے پی رہنما پر جوتا دے مارا

    میرا بوٹ، سب سے مضبوط‘ نامعلوم شخص نے بی جے پی رہنما پر جوتا دے مارا

    نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نرسہما راؤ پر دوران پریس کانفرنس نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ان دنوں لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ہندوستان کی شدت پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن میں کارکنان و عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک مہم ’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘ شروع کررکھی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس مہم پر عوام شدید و عجیب احتجاج کریں گے، آج صبح ایک نامعلوم شخص نے یہ کہتے ہوئے ’میرا بوٹ، سب سے مضبوط‘ بھارتی رکن پارلیمنٹ و رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی نرسہما راؤ کو جوتا دے مارا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نرسمہا راؤ کو جوتا اس وقت پڑا جب وہ مالےگاؤں دھماکے کے ملزم سدھوی پراگیا کی بی جے پی میں شمولیت پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری

    یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ کے دوسرے مرحلے میں (آج) ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ملک کی 13 ریاستوں کی 97 نشستوں پر عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کررہے ہیں۔ انتخابات میں 90 کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، یہ تعداد امریکا اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کے لیے مرحلہ وار انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، اب تک ایک مرحلہ ہوا جس میں دورانِ ووٹنگ پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  • بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہراسکتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کوہندوریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس ہو یا بی جے پی، دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں.

    [bs-quote quote=”نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    فاروق حیدر نے کہا کہ دعا ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس بھارت کا چہرہ اوربی جے پی دماغ ہے، بھارت کو بار بارمذاکرات کی پیشکش نہ کی جائے.

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قومیں غیرت وحمیت سے زندہ رہتی ہیں، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، البتہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، قوم کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں.

    مزید پڑھیں: رافیل ڈیل کی تحقیقات کا حکم، مودی کی مشکلات بڑھ گئیں

    خیال رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ واقعے کے چند روز بعد بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، بعد ازاں مدرسے پر حملے اور تین سو افراد کی ہلاکت کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔

    البتہ یہ سارا پروپیگنڈا اس وقت دم توڑ گیا، جب اگلے روز پاکستان نے دو بھارتی جہاز گرا کر دشمن فضائیہ کے  پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔

  • بی جے پی نے منشورکا اعلان کردیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا عزم

    بی جے پی نے منشورکا اعلان کردیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا عزم

    نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مسلمان اور کشمیر دشمن منشور کا اعلان کردیا، منشور میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کابھی ذکر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگلے عام انتخابات کے لیے اپنا منشور پیش کردیا ہے، مسلمان دشمنی پر ووٹ مانگنے والی بی جے پی نے انتخابی منشور میں دوبارہ اقتدار ملنے پر بابری مسجد کی جگہ جلد سے جلد رام مندر بنانے کا اعلان کردیا۔

    منشور میں 75 نکات پیش کئے گئے ہیں جنہیں 2022 تک مکمل کیا جائے گا، بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت بنانے کی سازش کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل پینتیس کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

    یاد رہے کہ آرٹیکل پینتیس کے تحت مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے اور کوئی غیر کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے کا اہل نہیں ہے۔

    منشور کے مطابق دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی اور ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ منشور میں کشمیری پنڈتوں کی واپسی کا بھی ذکرکیا گیا ہے، منشور کو بی جی پی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

  • بھارت: بی جے پی کے جلسے میں اسٹیج گر گیا، رہنماؤں سمیت متعدد زخمی ۔۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت: بی جے پی کے جلسے میں اسٹیج گر گیا، رہنماؤں سمیت متعدد زخمی ۔۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسے میں اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی نے 22 مارچ کو ہولی کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے دوران اسٹیج گرنے کا واقعہ پیش آیا، اسٹیج گرنے سے حکمراں جماعت کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما کسان مورچا، اودیش یادوؤ بھی زخمی ہوئے جبکہ اگلی نشستوں میں بیٹھے متعدد شرکاء کو بھی چوٹیں آئیں۔

    بھارتی میڈیا نے اسٹیج گرنے کی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر کے دوران اچانک اسٹیج نیچے گر پڑا۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بھارت کی حکمراں جماعت نے ہولی کی تقریب کا انعقاد لوک سبھا کے انتخابات کی وجہ سے کیا تھا تاکہ وہ ہندو انتہاء پسندوں کی ایک بار پھر حمایت حاصل کرسکے۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق کانگریس کی جانب سے پریانکا گاندھی کو سیاسی میدان میں لانے کے بعد اترپردیش میں بی جے پی مسلسل کمزور پڑتی جارہی ہے۔

  • گروگرام میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے‘ راہول گاندھی

    گروگرام میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے‘ راہول گاندھی

    نئی دہلی : بھارت کی اپوزیشن جماعت گانگریس کے صدر راہول گاندھی نے گروگرام میں مسلمان خاندان پر ہوئے ظلم کا ذمہ دار بی جے پی اور آر ایس ایس کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گروگرام میں مسلمانوں پرتشدد قابل نفرت ہے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت اور تعصب پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں نفرت بڑھ رہی ہے لیکن اس حکمت عملی کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔

    ہولی کے دن کرکٹ کھیلنے پر انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان گھرانے پر تشدد

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی شہر گروگرام میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک مسلمان گھر میں گھس کر گھروالوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میدیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ ؎

    مسلمان خاندان پر حملہ کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کا تعلق راشٹریا سویام سیوک سنگ تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں گائے کے نام پر ہونے والے قتل عام اور بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

    بھارت: گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام

    عالمی تنظیم کی جانب سے 104 صفحات پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ گائے کے گوشت کے استعمال اور جانوروں کے کاروبار سے منسلک تاجروں کو حکمراں جماعت کے رہنماؤں نے اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے نشانہ بنوایا۔

  • پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے

    پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے

    یوپی: پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی رہنما آپس ہی میں لڑ پڑے، ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے کے لیے ساز شیں‌ کرنے والی انتہا پسند بھارتی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اجلاس میں‌ گتھم گتھا ہوگئے.

    صورت حال اتنی بگڑ گئی کہ رہنماؤں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے اور ایک دوسرے پر جوتے برساتے رہے.

    جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا، جب بی جے پی کے رکن قومی اسمبلی شرد ترپاٹی نے پارٹی کے مقامی رہنما راکیش بگھل کو جوتا دے مارا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اس بات پر آگ بگولا ہوگئے تھے کہ افتتاحی پلیٹ سے ان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔

    جلد ہی واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر ٹریند بن گئی. ویڈیو کے باعث بی جے پی یوپی کی خاصی سبکی ہوئی، جماعت نے تحقیقات کا حکم دیا ہے.

    مزید پڑھیں: عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے میں نمبرون قرار دے دیاا.

    خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے بھارتی حکومت اور میڈیا پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس کے برعکس پاکستانی میڈیا نے معتدل رویہ اختیار کیا، جس کی تعریف ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کی.