Tag: بی جے پی

  • بی چے پی کی تقریب میں سنجے دت کی آمد سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں

    بی چے پی کی تقریب میں سنجے دت کی آمد سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں

    ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت کی بی جے پی کی تقریب میں شرکت سے سیاسی حلقوں میں افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    اتوار کے روز بی جے پی کے اسٹودنٹ ونگ کے رہنماموہت کمبوج کی جانب سے مہاراشٹراڈے پر اداکار کو مدعو کیا گیا۔

    بی جے پی کے رہنما موہت کمبوج کا کہناتھا کہ سنجے دت کے ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ اس تقریب میں مدعو کرنا چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے پارٹی قیادت سے بھی اجازت لی تھی۔

    سنجے دت جیل سے رہا ہونے کے بعد سیاسی پارٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت نے سیاسی حلقوں میں بے چینی پیدا کردی ، واضح رہے کہ دت خاندان کا کانگریس سے قریبی تعلق رہا ہے۔

    سنجے دت کے والد سنیل دت اور بہن پریا کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر لوک سبھا کے ممبر منتخب پوئے تھے۔

    شیو سینا کے رہنما سنیل پربھو، جو ممبئی کہ سابق مئیر بھی رھ چکے ہہیں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی رہنما مہاراشڑادے سے محبت کرتے ہوتے تو سنجے دت کو مہاراشٹراڈے کی تقریب پر مدعو نہ کرتے۔

    بی جے پی کی جانب سے کہا گہا ہے کہ مہاراشٹراڈے کی تقریب میں موہت کمبوج کی جانب سے سنجے دت کو ذاتی طور پر مدعو کیا گیا اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

    اس سے قبل نامور اداکار کی شیوسینا سے کشیدگی کے بعد اداکار نے 2009 میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نامور بھارتی اداکار سنجے دت اپریل 1993 کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لئے گئے تھے، ممبئی بم دھماکے بھارت کی تاریخ میں سب سے ذیادہ تباہ کن تھے۔

    بھارتی اداکار کو 2006 میں چھ سال کی سزائے بامشقت سنائی گئی، تاہم دہشتگردی کے الزامات ختم کریئے گئے تاہم اداکار کو فروری 2016 میں اچھے رویے کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔

  • بھارت میں عدم برداشت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے: رپورٹ

    بھارت میں عدم برداشت خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے: رپورٹ

    نئی دہلی :  امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ برائے  2015کی تفصیلی رپورٹ شائع ہوگئی ہے جس میں بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے  کہ بھارت میں مذہبی رواداری کی صورتحال گزشتہ سالوں کی نسب بدتر ہوئی ہے، 2015 میں ایسے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    رپورٹ میں انڈین گورنمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مذہبی رہنماوں کے  نفرت آمیز بیانات پر پابندی عائد کی جائے۔

    امریکہ کی جانب سے بھارت کو واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات پر شدید تحفظات ہیں اور خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت جلد ازجلد اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے ان پر قابو پا لے گا۔

    واضح رہے یہ رپورٹ اس وقت شائع ہوئی ہے کہ جب بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی کو آئندہ ماہ امریکہ میں جوائنٹ سیشن سے خطاب کرنا ہے ۔

    مذہبی شدت پسندی کے واقعات میں بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلم، عیسائیوں، سکھوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اقلیتوں پر بھارتی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مسلسل حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ بی جے پی کے قائدین اور کارکنان انتہا ء پسند ہندو جماعتوں کو مکمل سرپرستی فراہم کرتے ہیں۔

    سیاسی پشت پناہی کے سبب پولیس اور عدلیہ اقلتیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہیں ۔ واضح رہے یو ایس سی آئی آر ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بھارت کی جانب سے ان کے ممبران ک ویزہ جاری نہیں کیاجارہا تھا۔

  • بلاول بھٹو زرداری سے بی جے پی کے تین رکنی وفد کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے بی جے پی کے تین رکنی وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بی جے پی کے تین رکنی وفدنے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    وفد کی قیادت بھارتی حکمران جماعت کے رہنماء وجے جو لی نے کی۔ بی جے پی کا وفد انسانی اسمگلنگ کے موضوع پر ہو نے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد موجود ہے، بی جے پی کے وفد میں وجے مہتا اور لبنی آصف بھی شامل تھے۔

    ملاقات میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ سے کشیدگی کو کم کر نے میں مدد ملی گی۔ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت روانگی سمیت دیگر سیاسی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم پر ویز اشرف ، سینیٹر فر حت اللہ بابر اور جمیل سومرو بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    ممبئی : بھارت میں تیزی سے بڑھتی عدم برداشت پر معروف فلمی ہدایت کار کرن جوہربھی پھٹ پڑے۔ انہوں نے بھارت میں آٓزادی اظہار رائے کو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کنگ شاہ رخ اورعامر خان کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے ستون کرن جوہر بھی ملک میں انتہا پسندی کیخلاف بول اٹھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کیسے جمہوریت پسند ہیں؟ کیا یہاں آزادی اظہار کی گنجائش ہے؟ شاہ رخ کی حمایت کرتے ہوئے کرن جوہرنے بھارت میں آزادی اظہارکو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قراردے دیا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ فلم ڈائکریٹر ہونے کے باوجود کچھ کہتے ڈرتا ہوں کہ کہیں پرچہ ہی نہ کٹ جائے، فلم ڈائکریٹر کے دھواں دھار بیان کے بعد نفرت بھرا ردعمل تو بنتا تھا۔

    ترجمان بی جے پی نے کرن جوہر کو جاہل کہہ دیا۔ کہتے ہیں عدم برداشت کی بات کرنے والا بھارتی ثقافت سے آگاہ نہیں ، انتہا پسند ممبئی میں کرن جوہرکے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

  • بی جے پی انتخابات ہاری تو پٹاخے پاکستان میں چلیں گے،بھارتی رہنما

    بی جے پی انتخابات ہاری تو پٹاخے پاکستان میں چلیں گے،بھارتی رہنما

    نئی دہلی : انتہا پسند ہندو تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف زہراگلنے کا کوئی نہ کوئی موقع نکال لیتی ہے۔بھارتی ریاست بہارمیں ہونے والے انتخابات جیتنے کے لئے بھی بی جے پی نے پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا۔

    بہار میں ہونے والے انتخابات کا پانچویں میں سے ابھی دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے سیاستدانوں نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے صدرامیت شاہ نے بہارمیں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھرپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ اگربی جے پی انتخابات میں ہارگئی توپاکستان میں خوشیاں منائی جائیں گی اورپٹاخے چلائے جائیں گے۔

    انہوں نے انتہا پسند ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو ووٹ دے کرپاکستان کوخوش ہونے کا موقع فراہم نہ کریں۔

  • نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر جھاڑو پھیر دی، اروند کیجریوال بھارتی دارلحکومت کی کمان سنبھال لیں گے ۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اب عام آدمی پارٹی کا راج ہوگا، انتخابات میں اروند کیجریوال کی جماعت نے بی جے پی کو کلین بولڈ کردیا۔

    عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے سڑسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا بھی صفایا ہوگیا ہے۔

    نتائج آتے ہی عام آ ٓدمی پارٹی کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا۔

    اروند کیجریوال نے شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اروند کیجریوال چودہ فروری کو نئی دہلی کے وزیرِاعلی کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

  • نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    بھارت کی راج دھانی نئی دلی پر حکمرانی کے لئے جھاڑو کے نشان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور ہندوانتہا پسند بی جے پی کی کرن بیدی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    گذشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال مخلوط حکومت بنا کر وزیرِاعلی تو بن گئے لیکن جلد ہی استعفی دے کر اقتدارچھوڑ دیا تھا۔ اس مرتبہ عوام کوبجلی، پانی اورٹرانسپورٹ کی سہولتیں دینے کے وعدے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اقتدارکی مدت پوری کریں گے۔

    سابق دبنگ پولیس افسرکرن بیدی بھی دلی کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کرچکی ہیں۔

    دلی کے سترارکان کی اسمبلی کے لئے چھ سو تہتر امیدوار میدان میں ہیں، ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، انتخابات کے نتائج کا اعلان دس فروری کو کیا جائے گا۔

    عام انتخابات کے موقع پر نئی دہلی میں پچپن ہزار سیکورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

  • بی جے پی کی ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت

    بی جے پی کی ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت

    ممبئی: ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو ہونے پر بی جے پی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تلینگانہ کی برانڈ ایمبسیڈر بنے پر اعتراضات کی بھینٹ چڑھا دیا۔
    بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کیخلاف رنگ بدلنے شروع کردئیے، بھارتی سیاستدان پاکستان کیخلاف تنقید کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،بی جے پی نے پاکستان سے دشمنی کا ایک اور ثبوت پیش کردیا، معروف ٹینس پلئیر اور پاکستانی بہو ثانیہ مرزا بی جے پی کی تنقید کا نشانہ بن گئیں، بی جے پی کے رہنما نے ثانیہ مرزا کو ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں، وہ کیسے تلنگانہ کی ایمبسیڈر بن سکتی ہیں۔