Tag: بی سی بی

  • کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا

    کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا

    لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل گرین شرٹس کی حمایت میں سامنے آگئے اور پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے متعلق حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بلے باز کرسل گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔

    کرس گیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے بنگلایش کرکٹ ٹیم اور بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینے کا مطلب ہے آپ محفوظ ہیں۔ پاکستان کا شمار اب محفوظ ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔

    دوسری جانب ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورے سے متعلق مزید وقت مانگ لیا ہے۔ فیصلے سے ایک ہفتے میں آگاہ کردیں گے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو بتا دیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی کسی پروپوزل پر بات نہیں ہوئی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے منتظر ہیں۔ بی سی بی سے رابطہ ہوا ہے، جلد کوئی حتمی فیصلہ آجائے گا۔ پاکستان آئی سی سی کے ذریعے بھی بنگلادیش بورڈ پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے، بنگلادیش کا پہلے ٹی20 سیریز کھیلنے پر اصرار ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز سوالیہ نشان بن گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں اب 3 ہفتے سے بھی کم دن باقی ہیں لیکن بنگلادیش کا دورہ پاکستان غیریقینی صورت حال سے دوچار ہے۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطے میں ہیں، درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹی ٹوئنٹی پہلے کھیلیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز مطمئن رہے تو ٹیسٹ سیریز پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔

    پاک بنگلہ دیش کرکٹ کے روشن امکانات، احسان مانی ڈھاکہ کا دورہ کریں گے

    پی سی بی نے بنگلادیش کو بھی سری لنکا کی طرح اسٹیٹ لیول سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کرکٹ محاذ پر جمی برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، احسان مانی بطور چیئرمین پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کمرشل اور فنانس ہیڈ کے طور پر بنگلادیش جارہے ہیں اور ان کے ہمراہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی بھی ہوں گے۔

    اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ سیریز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار

    کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کردیا، پی سی بی نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ نے پی سی بی سے آنکھیں موڑ لی اور پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اور آفیشلز ٹیسٹ سیریز کے لیے رضامند نہیں ہیں۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے بات ہوئی ہے، وہ دورے کے لیے تیار نہیں ہیں، ایسے میں پاکستان نہیں جاسکتے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش دورہ نہ کرنے کی ٹھوس وجہ بیان نہیں کرسکا، بنگلہ دیشی ٹیم نہ آئی تو آئی سی سی کے پاس جائیں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان سے مطمئن ہوکر گئی تھی، غیرملکی آفیشلز نے بھی پاکستان میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بنگلہ دیش آئے اسے بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھی ابھی حتمی فیصلہ ہونا ہے، یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آئندہ ماہ پاکستان میں سیریز کھیلنی ہے۔

  • اچھی ٹیم بنی تو ہی ٹی 20کھیلنے پاکستان جائیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    اچھی ٹیم بنی تو ہی ٹی 20کھیلنے پاکستان جائیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ٹیم بھی پاکستان بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اچھی ٹیم بنی تو ہی ٹی 20 کھیلنے پاکستان جائیں گے، کھلاڑیوں سے پاکستان جانے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کئی کھلاڑی اور آفیشلز دورے پر نہ جانے کا کہہ چکے ہیں۔

    صدر بی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی سسٹم پر کوئی شک وشبہ نہیں، ہماری ویمنز اور انڈر 16 ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، البتہ کھلاڑیوں سے بات جیت جاری ہے جلد فیصلہ سنادیں گے۔

    خیال رہے کہ بنگلادیش بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے۔

    حال ہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اب تک بنگلایش یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ کونسے فورمٹ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو خط لکھا تھا، بنگلادیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کو خط کا جواب نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کا مکمل دورہ نہ کرنا منظورشدہ سیکیورٹی پلان کی نفی ہوگی۔

    خط کے مطابق بنگلادیش کی 2ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو تیسری مکمل دورہ کیوں نہیں کرسکتی؟ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مکمل دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہے۔

  • پی سی بی کا سخت مؤقف، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پریشان

    پی سی بی کا سخت مؤقف، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پریشان

    لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سخت مؤقف سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ پریشان ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے مکمل دورہ نہ کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط لکھ دیا، اور خط میں انتہائی سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلادیش دورہ پاکستان کے لیے مکمل ٹیم نہیں بھیجنا چاہتا جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بورڈ کے مؤقف پر جواب کے لیے بنگلادیش کے پاس کوئی مضبوط دلائل موجود نہیں ہیں، پی سی بی کے مضبوط مؤقف پر بنگلادیش بورڈ مشکل میں پڑگیا۔

    بنگلادیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کو خط کا جواب نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کا مکمل دورہ نہ کرنا منظورشدہ سیکیورٹی پلان کی نفی ہوگی۔

    پی سی بی نے بنگلادیش کو سیریز کا شیڈول بھیج دیا

    خط کے مطابق بنگلادیش کی 2ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو تیسری مکمل دورہ کیوں نہیں کرسکتی؟ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مکمل دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں بی سی بی نے دورہ پاکستان پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر پاکستان شدید برہم ہے، ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔

  • اسلام آباد: پی سی بی کو وسیم اکرم سے استفادہ حاصل کرناچاہیے،وقار یونس

    اسلام آباد: پی سی بی کو وسیم اکرم سے استفادہ حاصل کرناچاہیے،وقار یونس

    اسلام آباد :سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقاریونس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے وسیم اکرم سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے.

    تفصیلات کے مطابق سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو مشورہ دینے والے اہم لوگ سابق کھلاڑی ہونے چاہیے.

    سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہاکہ آپ کو کرکٹ کے فیصلوں کے لیے ایک کرکٹ کمیٹی کی ضرورت ہے لیکن تمام فیصلے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے آتے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی کرکٹر نہیں.

    اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ کمیٹی کو اعلیٰ پائے کے آٹھ سے دس کرکٹرز کی ضرورت ہے تا کہ ان کی تجاویز سے پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور پی سی بی کو فائدہ ہو.

    وقاریونس نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا*

    یاد رہے کہ وقاریونس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد یہ کہتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا کہ پی سی بی ان کی تجاویز پر عمل نہیں کررہا جس کے باعث ٹیم کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے.