Tag: بی پی

  • وہ شے جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے

    وہ شے جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے

    ہائی بلڈ پریشر آج کل ایک عام مرض بن گیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ غذاؤں کی مدد سے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے اور دہی بھی ان میں سے ایک ہے۔

    ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دہی کے استعمال، بلڈ پریشر اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ دہی کھانے کی عادت ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں خون کے دباؤ کو کم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں جس کے نتیجے میں ان میں مختلف جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

    دل کی شریانوں سے جڑے امراض دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق میں فراہم کیے گئے نئے شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ دہی کھانا بلڈ پریشر کے مریضوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھانے والے سب سے بڑا عنصر ہے تو یہ اہم ہے کہ ایسے ذرائع کو دریافت کیا جائے جو بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھ سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دودھ سے بنی مصنوعات جیسے دہی ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ سے بنی مصنوعات میں متعدد غذائی اجزا جیسے کیلشیئم، میگنیشم اور پوٹاشیم ہوتے ہیں اور یہ سب بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرنے کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہی اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ اس میں ایسے بیکٹریا ہوتے ہیں جو مخصوص پروٹینز کے اخراج کا عمل تیز کرتے ہیں جو بلڈ پریشر میں کمی لاتے ہیں۔

  • موسم سرما کا یہ پھل بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار

    موسم سرما کا یہ پھل بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار

    بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر آج کل ایک عام مرض بن چکا ہے، بی پی کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

    انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

    سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

    ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔