Tag: بی پی ایل

  • رنگپور رائیڈرز کی کامیابی پر تمیم اقبال کوچنگ اسٹاف سے لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    رنگپور رائیڈرز کی کامیابی پر تمیم اقبال کوچنگ اسٹاف سے لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

    بنگلادیش پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں رنگپور رائیڈرز کی کامیابی پر تمیم اقبال کوچنگ اسٹاف سے لڑ پڑے۔

    بی پی ایل 2024 میں گزشتہ روز رنگپور رائیڈرز اور فورچیون بریشال کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد رنگپور رائیڈرز نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

    نور الحسن نے کائل میئرز کے آخری اوورز میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

    غیرمتوقع شکست پر فورچیون بریشال کے کپتان تمیم اقبال آپے سے باہر ہوگئے اور میدان میں رنگپور کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ کیا۔

    جب نور الحسن نے آخری اوور میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلوائی تو کوچنگ اسٹاف دوڑتا ہوا گراؤنڈ میں گیا اور نور الحسن کے ساتھ مل کر جیت کا جشن منایا۔

    اس سے قبل بھی تمیم رنگپور کے کھلاڑیوں سے لڑ چکے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کے گزشتہ روز بحث کس نے شروع کی لیکن فارچیون باریشال کے سپورٹ اسٹاف کو انہیں روکنا پڑا۔

    رنگپور رائیڈر کے اوپنر ایلکس ہیلز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تمیم کس چیز سے پریشان تھے لیکن میچ کے بعد ان کا اس طرح کا رویہ افسوسناک ہے۔

  • محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنا لیا، ویڈیو وائرل

    محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنا لیا، ویڈیو وائرل

    افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی کی شاہد آفریدی کے لیے ’زعفرانی قہوہ‘ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی نے شاہد آفریدی کو دعوت دی اور ان کے لیے مشہور ’زعفرانی قہوہ‘ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    ویڈیو میں شاہد آفریدی، نے محمد نبی سے پوچھا کہ زعفران ایران کا ہے یا افغانستان کا جس پر محمد نبی نے بتایا کہ زعفران افغانستان کا ہی ہے۔

    شاہد آفریدی نے قہوہ بنا کر پلانے پر محمد نبی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کھانے کی دعوت بھی دے دی۔

    بوم بوم آفریدی نے بھی کہا کہ تم نے مجھے قہوہ پلایا میں تمہیں کھانا کھلاؤں گا، واضح رہے کہ دونوں اسٹارز بی پی ایل کے لیے بنگلادیش میں موجود ہیں۔

  • شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    شاہین آفریدی بی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹیم ’فارچون بریشال‘ نے شاہین آفریدی سے معاہدہ کر لیا ہے، فارچون بریشال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شاہین شاہ آفریدی کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیم میں شاہین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ اچھی جارہی ہے، دوستانہ ماحول سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، کرکٹ بائی چانس گیم ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں اسپورٹس فیسیلیٹی میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی میں سافٹ اور ہارڈ بال کرکٹ کی تربیت دی جائے گی۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ صوبے میں کھیلنے کے مواقع کم ہیں، اسپورٹس اکیڈمیوں کے قیام سے کھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ڈی ایچ اے میں ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور جاگنگ ٹریک بھی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو اچھا کھیلتا ہے وہ جیتتا بھی ہے، کرکٹ اکیڈمی میں پروفیشنل کوچز ہوں گے، بچوں کے لیے کھیلنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ملک کی عزت ہے، حرف نہیں آنے دینگے، محسن نقوی

    جو ٹیم پریشر کو اچھا ہینڈل کرے وہی میچ جیتتی ہے، ہم اپنی یوتھ سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔