Tag: بی ڈی ایس

  • اہم خبر، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا گیا

    اہم خبر، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا گیا

    اسلام آباد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس نے سرکاری میڈیکل کالجز میں 21 اکتوبر اور نجی میڈیکل کالج میں 5 نومبر کو داخلوں کا اعلان کیا تھا، تاہم داخلوں کا عمل روک دیا گیا ہے، اور اب داخلوں کے نئے شیڈول کا اعلان پی ایم ڈی سی اب دوبارہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں سے روکا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد وائس چانسلر یو ایچ ایس نے داخلوں کا شیڈول واپس لے لیا۔

  • کیا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟

    کیا ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟

    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 20 فی صد سیٹوں میں اضافے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ترجمان نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے نشستوں میں اضافے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، نہ ہی پی ایم ڈی سی نے سیٹیں بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

    ترجمان پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ صوبائی اور علاقائی حکام پی ایم ڈی سی سے مناسب منظوری کے بعد نشستیں بڑھا سکتے ہیں، تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایک قومی ریگولیٹری ادارہ ہے، کوئی صوبہ آزادانہ طور پر نشستوں میں اضافے کا اعلان نہیں کر سکتا۔

  • پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے کے وقت بجلی نہیں تھی، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے کے وقت بجلی نہیں تھی، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں دستی بم پھٹنے کے واقعے کی بی ڈی ایس رپورٹ تیار ہو گئی، جو پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی ہے، دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریباً سوا 11 بجے اچانک دستی بم پھٹ گیا تھا جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس حکام نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ تاحال پتا نہیں چل سکا دھماکا کیسے ہوا، گزشتہ روز جس وقت دھماکا ہوا، ہیڈ کوارٹر میں بجلی نہیں تھی، ایڈیشنل آئی جی نے تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو جائے وقوعہ کا دورہ کر کے بیان ریکارڈ کرے گی، زخمی افراد کی حالت بہتر ہوتے ہی ان کے بیان بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق کمیٹی کی تحقیقات کے بعد اس کی سفارش پر مقدمہ درج ہوگا، واقعے کے وقت معمول کے مطابق شہزاد، سعید، اور صابر اس جگہ پر موجود تھے، شہید شہزاد دستی بم سے متعلق آگاہ کرنے کے لیےانچارج سعید کے پاس آیا تھا، اور اسی وقت دھماکا ہوا۔

    اس سے قبل بم ڈسپوزل حکام نے رپورٹ مرتب کر کے کہا تھا کہ بم اہل کاروں کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے پھٹا، واقعے میں اہل کاروں کی غفلت معلوم ہوتی ہے۔

    بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد مال خانے میں صفائی کا عمل جاری تھا، ناتجربہ کار اہل کاروں نے بم کو چھوا اور وہ پھٹ گیا، جائے وقوعہ سے دوسرا بم بھی ملا جو پھٹ سکتا تھا، بم اگر مال خانے کے اندر پھٹ جاتا تو تباہی ہو سکتی تھی۔

    گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹ گیا،دو پولیس اہلکار جاں بحق

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملنے والے دوسرے دستی بم کو فوری طور پر ناکارہ بنایا گیا، پھٹنے والا دستی بم رشین میڈ آر جی ڈی ون تھا، جس کا ایک لیور بھی ملا، اس بم کا وزن 5 سو گرام سے زائد تھا، آر جی ڈی ون ساختہ دستی بم میں بال بیرنگ نہیں ہوتے، اور اس میں ساڑھے 3 سو گرام بارود ہوتا ہے۔

    نبی بخش پولیس کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مال خانے سے دستی بم نکالتے وقت تحریری انٹری کی جاتی ہے، پھٹنے والا دستی بم کس کیس کی پراپرٹی ہے؟ تاحال معلوم نہیں ہو سکا، اعلیٰ افسران حکم دیں گے تو معاملے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹرز میں واقعہ تقریباً سوا 11 بجے پیش آیا، دھماکے میں پولیس کانسٹیبل محمد شہزاد اور صابر حسین شہید ہوئے، جب کہ سب انسپکٹر سعید اور پولیس کانسٹیبل علی گوہر شدید زخمی ہوئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد مال خانوں کا معائنہ کیا جا رہا تھا، یہ روٹین پریکٹس ہے، بارودی مواد کو ناکارہ کیا جاتا ہے، دستی بم کو ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ پھٹ گیا۔

  • شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، بی ڈی ایس اہل کار نے بم ناکارہ بنا دیا (ویڈیو)

    شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، بی ڈی ایس اہل کار نے بم ناکارہ بنا دیا (ویڈیو)

    کراچی: رمضان المبارک سے قبل شہر کراچی کو دہشت گردی سے متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، طارق روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے اہم کاروباری علاقے طارق روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں ٹول باکس میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکا خیز مواد کا وزن 2 سے ڈھائی کلو لگتا ہے، مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی انسپکٹر سرور کمانڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں معلومات ملی تھیں کہ کراچی میں 3 جگہ دہشت گردی کی جا سکتی ہے، ہم نے 3 مقامات پر سی ٹی ڈی ٹیمیں نکالی ہوئی تھیں، لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا جائے گا۔

    انچارج بی ڈی ایس غلام مصطفی آرائیں نے بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم مقناطیسی آئی ای ڈی تھا، اطلاع ملی کہ ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں بم ہے، جس پر تینوں زونز کی بی ڈی ایس ٹیموں نے مہارت سے کام کیا۔

    غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا بم فرسٹ ایڈ باکس یا ٹول باکس ٹائپ کے ڈبے میں بنایا گیا تھا، ماضی میں جتنی بھی ڈیوائس بلاسٹ ہوئیں وہ ریموٹ کنٹرول تھیں، اس کیس میں سیفٹی فیوز کو ماچس لگائی جاتی تو ایک منٹ بعد دھماکا ہوتا۔

    انھوں نے بتایا بارودی مواد ڈیڑھ کلو تھا جب کہ ساتھ میں بڑی مقدار میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ تھے، بارود کی حتمی جانچ لیبارٹری میں ہوگی۔

  • ٹائم بم کی اطلاع پر بی ڈی ایس اہل کار بغیر یونیفارم پہنچ گیا

    ٹائم بم کی اطلاع پر بی ڈی ایس اہل کار بغیر یونیفارم پہنچ گیا

    گجرات: پنجاب کے شہر گجرات کے ایک علاقے میں ٹائم بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہل کار بغیر یونی فارم بم ناکارہ کرنے پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے نیو شادمان کالونی میں ٹائم بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ جب کارروائی کے لیے پہنچا تو معلوم ہوا کہ ایک پیکٹ کو گھڑی لگا کر بم کی شکل دی گئی تھی۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار اشرف بغیر یونی فارم کے ٹائم بم کو ناکارہ بنانے لگے تو بم جعلی نکلا، سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں گھڑی لگا کر ایک پیکٹ کو بم کی شکل دی گئی تھی۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر عوام میں خوف پھیلانے کے لیے ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔

    جعلی بم جیل چوک سے بادشاہی روڈ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا، اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی حافظ امتیاز سمیت تمام متعلقہ ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے تھے۔

    سیکورٹی اہل کاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر لوگوں سے خالی کرایا، تاہم کارروائی کے دوران پتا چلا کہ واردات لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کی گئی ہے۔

    ایس ایچ او سول لائن میر عباس نے کا کہنا تھا کہ کسی نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس نے فوراً ریسپانس کیا، ہو سکتا ہے کسی بچے نے اسے پھینکا تھا یا کسی نے ہمیں چیک کرنے کے لیے ایسا کیا، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

  • عثمان بزدار کا تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سدباب کے لیے اہم قدم

    عثمان بزدار کا تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سدباب کے لیے اہم قدم

    لاہور: عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بر وقت سد باب کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں محکمے کے حوالے کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدید آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بی ڈی ایس کو مل گئیں جو پنجاب کے 8 اضلاع کے لیے ہیں، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

    تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کا معائنہ کیا، گاڑیوں میں رکھے جانے والے جدید آلات بھی دیکھے اور گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈر کے حوالے کیں۔

    یہ نئی گاڑیاں بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، ڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا نئی گاڑیاں ملنے سے بم ڈسپوزل یونٹ کی کارکردگی بہتر ہوگی، پنجاب کے ہر ضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں دیں گے۔

    انھوں نے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بی ڈی یو کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سول ڈیفنس پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں، آج مزید 8 اضلاع کو نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ملنے سے بم ڈسپوزل یونٹ کا دائرہ کار 20 اضلاع تک بڑھ گیا ہے۔

  • جنگ شاہی ریلوے ٹریک پر بم برآمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا

    جنگ شاہی ریلوے ٹریک پر بم برآمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا

    ٹھٹھہ : جنگ شاہی اور رن پٹھانی ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد کی جانب نصب کیا گیا بم برآمد، مزید بم برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دنوں دہشت گردی کی ایک نئی لہر اٹھی ہے، جس نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کررکھا ہے، ٹھٹھہ میں جنگ شاہی اور رن پٹھانی ریلوے ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے سرچنگ شروع کردی۔

    ایس ایس پی شبیر احمد کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکورڈ نے سرچنگ کے دوران ٹریک سے ایک بم برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید بم برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع کے بعد اندورن ملک آنے جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے، ضلعی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکورڈ کی جانب سے ٹریک پر مزید سرچنگ جاری ہے جبکہ بی ڈی ایس نے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا۔

    لاہور و کراچی جانے والی ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روکی ہوئی تھیں لیکن بم ناکارہ بنانے بعد ریلوے سروس بحال کردی گئی تھی۔

    کوئٹہ: ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ، 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

    یاد رہے کہ 12 اپریل جمعے کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ اڑتالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیوں کے بعد زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا تھا۔

    ڈی آئی جی کے مطابق دھماکے میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، دھماکا خیز مواد آلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے۔

  • کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، دو بموں کو ناکارہ بنادیا گیا

    کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، دو بموں کو ناکارہ بنادیا گیا

    کوئٹہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سڑک کنارے رکھے گئے دو بموں کو بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے اسپنی روڈ پر ایس ایس پی ٹریفک کے دفترکے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

    بی ڈی ایس نے بیگ کو چیک کیا تو اس میں دو بم موجود تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد انسٹرکٹر گن کے ذریعے فائر کرکے دونوں بم ناکارہ بنادیئے، پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ دونوں بم پانچ سے سات کلو وزنی تھے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ اکثر و بیشتر دہشت گردانہ کارروائیوں کی زد میں آتا رہتا ہے۔ اس سے قبل یکم مارچ کو لنک سریاب روڈ پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کے لیے آپریشن رد الفساد کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے جس کے تحت روزانہ درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کیے جارہے ہیں۔

    ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز و پولیس کی کارروائیوں میں اب تک کئی دہشت گرد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

  • پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم ناکارہ بنادیاگیا

    پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم ناکارہ بنادیاگیا

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سے ناکارہ بنادیا گیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر بم ڈسپوزل یونٹ نے بم حفاظتی تدابیر کے بغیر ناکارہ بنایا ،اس دوران فلائی اوور ٹریفک کے لیے تقریباً 2گھنٹے بند رہا.

    پشاور کے مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم نامعلوم افراد نے پھینکا تھا.پولیس کے مطابق دستی بم کا فیوز ہٹا کر اس میں لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا جو کہ معمولی جنبش پر پھٹ سکتا تھا.

    پولیس نے بم ملنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا،جس نے بم کو ناکارہ بنادیا،بم ڈی فیوزکرتے ہوئے ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے جو کہ حادثے کا سبب بن سکتا تھا.

    سیکورٹی حکام کا کہنا ہے خیبرپختونخواہ اسمبلی اور دیگر اہم عمارتوں کے قریب دھماکےکا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا.

    بارودی سرنگیں ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے اہلکار ہلاک

    واضح رہے کہ 17 اگست کو بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی ایس کا ایک اہلکار بم کو ناکارہ بنانے جاں بحق ہو گیاتھا.

  • پشاورمیں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام

    پشاورمیں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام

    پشاور: پشاورمیں دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی کے باعث دہشت گرد بس میں نوہزار ڈیٹونیٹرزسے بھراصندوق چھوڑکرفرار ہو گئے۔ پولیس نے صندوق تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر پولیس نے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ڈیٹونیٹرز سے بھر ا صندوق قبضے میں لے لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع کے مطابق ڈیٹو نیٹرز علاقہ غیر سے پشاور منتقل کئے جارہے تھے تاہم سخت سیکورٹی اقدامات کے باعث تخریب کار ڈیٹونیٹرز سے بھرا صندوق چیک پوسٹ سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کرچلے گئے۔

    پولیس اور بی ڈی ایس نے بروقت کارروائی کرکے ڈیٹونیٹرز قبضے میں لے لئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے کے ذریعے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ تھا۔