Tag: بےبی وائب کے پیکٹ کو خاتون نے فیس ماسک بنا دیا

  • دبئی: فیس ماسک نے چور پکڑوا دیا

    دبئی: فیس ماسک نے چور پکڑوا دیا

    دبئی: کرونا وبا کے دوران فیس ماسک سے جہاں وائرس کی منتقلی روکی جاتی ہے، وہاں ماسک نے ایک چورنی بھی پکڑوا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں فیس ماسک کی مدد سے ایک عجیب و غریب قسم کی چوری پکڑی گئی ہے، ایک خادمہ کچھ عرصے سے اپنی مالکن کی قیمتی چیزیں چرا رہی تھی لیکن پتا اس وقت چلا جب اس نے ایک فیس ماسک چرا لیا۔

    جی سی سی ممالک (خلیج تعاون کونسل) سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی خادمہ اس کے کمرے سے مسلسل چوریاں کرتی رہی ہے، لیکن ان کو کبھی پتا نہیں چلا، وہ سجھتی تھیں کہ ان کی چیزیں کہیں کھو گئیں۔

    خاتون کا کہنا تھا چوریوں کا انکشاف ان پر اس وقت ہوا جب انھوں نے اپنا مخصوص نقش و نگار والا فیس ماسک خادمہ کے کمرے میں دیکھا۔

    جب خادمہ سے فیس ماسک کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تو وہ ہڑبڑائی، خاتون نے بتایا کہ خادمہ نے دیدہ دلیری سے کہا یہ ماسک آپ ہی نے تو دیا تھا مجھے۔

    تاہم مالکن کے بیان کے مطابق انھیں خادمہ کی بات پر شک ہوا کیوں کہ انھیں یاد نہیں آ رہا تھا کہ ماسک انھوں نے دیا ہو، اس لیے انھوں نے خادمہ کے کمرے کی تلاشی لینا شروع کر دی، اور وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئیں کہ ان کی کھوئی ہوئی قیمتی چیزیں کمرے میں موجود تھیں، جن میں کئی موبائل فونز، آئی پیڈ، کچھ زیورات، قیمتی چشمے اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

    خاتون نے بتایا میں نے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی جس پر خادمہ کو گرفتار کر لیا گیا، اور تفتیش کے دوران اس نے اقرار کر لیا کہ وہ مسلسل چوریاں کرتی رہی ہے۔ پولیس نے افریقہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ خادمہ کو 5 ہزار درہم سے زائد کی اشیا چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

  • بےبی وائب کے پیکٹ کو خاتون نے فیس ماسک بنا دیا

    بےبی وائب کے پیکٹ کو خاتون نے فیس ماسک بنا دیا

    کراچی : کرونا وائرس سے بچاو کےلیے غیر ملکی خاتون نے بےبی وائب کے خالی پیکٹ سے فیس ماسک تیار کرلیا۔

    چین سے جنم لینے والی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث اب تک ایک کروڑ سے زائد انسان متاثرہ جبکہ لاکھوں کرونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ماہرین سے کرونا وائرس سے بچنے اور پھیلاو پر قابو کےلیے ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرنے اور فیس ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

    ماہرین کی جانب سے مذکورہ ہدایات جاری ہوتے ہیں دنیا بھر میں بے کار سے سمجھے جانے والے فیس ماسک کی قلت پیدا ہوگئی جس کے بعد لوگوں نے مختلف و منفرد فیس ماسک تیار کیے تاکہ کوویڈ 19 کی وبا سے بچ سکیں۔

    حال میں ایک خاتون نے وائرس سے بچنے کےلیے بےبی وائب کے پیکٹ سے ایسا انوکھا فیس ماسک تیار کیا ہے جسے دیکھنے والے سے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔

    خاتون نے بے بی وائپ کے پیکٹ کا وہ حصہ جہاں سے وائپ نکالنے کے بعد اسے واپس بند کردیا جاتا ہے، استعمال کرتے ہوئے ماسک تیار کیا جس کو پہننے کے بعد وہ با آسانی کھا پی بھی سکیں گی۔