Tag: بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام

  • بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے متعلق اہم خبر

    بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے متعلق اہم خبر

    صدر مملکت آصف زرداری کو چیئرپرسن بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور وظائف کی تفصیلات بتائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر کو بےنظیر کفالت، تعلیمی وظائف، اسکالرشپس اور نشونماپروگرامز پربھی بریف کیا گیا، آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھانا ہوگا، پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد بڑھائیں۔

    صدر نے بےنظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا دفتر گوادر میں قائم کرنے کی ہدایت کی، صدر نے بینکوں کی جانب سے بےنظیر کارڈ ہولڈرز سے0.45 فیصد سروس چارجز کٹوتی کا بھی نوٹس لیا۔

    آصف زرداری نے کہا کہ سروس چارجز ختم کرنے کیلئےاسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے، بینکوں سے انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے کا کہا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ادائیگی کے جدید نظام سے پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کو استحصال سے بچائے جاسکےگا، صدر نے زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ کو وظائف کی فراہمی کیلئے ڈونرز اور نجی سیکٹرز کی شمولیت پر زور دیا۔

    صدر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کفالت پروگرام کے تحت اہل خواتین اور خواجہ سراؤں کو غیرمشروط نقد رقم فراہم کی جارہی ہے، 93 لاکھ اہل خاندانوں کے لیے 461 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے 97 لاکھ بچے مستفید ہو سکیں گے، 10 ہزار طلبہ کو وظائف کی فراہمی کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں،  فوادچوہدری

    بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری  کا کہنا ہے  بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں اور احساس پروگرام کے تحت روزگار اور غریبوں کوچھت دیں گے، آصف زرداری کامستقبل میں جیل جانانظرآرہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرنےکاکوئی ارادہ نہیں، احساس پرورگرام کےساتھ بی آئی ایس پی پروگرام بھی چلتارہےگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر فوادچوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کےدورمیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں انتہائی کم تھیں، حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمتیں بہت بڑھی ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا آصف زرداری کےخلاف کیس نوازشریف کےدورمیں بنے، جعلی اکاؤنٹس سےمتعلق کیس2015 اور 2016 میں بنائے گئے، مسلم  لیگ ن نے ان کیسزکی بہت اچھی طرح سےتحقیقات کیں، آصف زرداری کامستقبل میں جیل جانانظرآرہاہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا احساس پروگرام کادائرہ کاربڑھارہےہیں، احساس پروگرام میں غریب طبقےکی مالی معاونت بھی شامل ہے، اعجازشاہ کووفاقی وزیر پارلیمانی امورچناگیاہے، احساس پروگرام کے تحت روزگار اور غریبوں کوچھت دیں گے۔

    مزید پڑھیں : سندھ سے ڈاکوراج کا خاتمہ ہوگا، فواد چوہدری

    یاد رہے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں، سندھ سے ڈاکوراج کا خاتمہ ہوگا، یہ شہید محترمہ بھٹوکا نام تک بیچ کرکھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔

    انھوں نے کہا تھا سندھ کاپیسہ دبئی اور لندن میں لگتا ہے، اربوں روپےجعلی اکاؤنٹس،ماڈلز،فرنٹ مین کےذریعےباہرگئے، یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا۔