Tag: بے بنیاد قرار

  • حکومت نے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

    حکومت نے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا پی ٹی وی کے نئے بورڈ ممبران  کاتعین کیاجارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات شبلی فرازنے پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا پی ٹی وی کی نجکاری سے متعلق خبریں درست نہیں، بے بنیاد ہیں۔

    ،وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی وی کی کوئی نجکاری نہیں کررہی، وزیراعظم کےوژن کےمطابق پی ٹی وی میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، پی ٹی وی کے نئے بورڈ ممبران کاتعین کیاجارہاہے۔

    یاد رہے نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کی گئی تھی ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل نیویارک بھی نجکاری کی فہرست میں شامل تھا۔

    نجکاری کی فہرست مں بلوکی پاورپلانٹ،حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک ، فرسٹ ویمن بینک ، پاکستان اسٹیل،پاکستان انجینئرنگ کمپنی ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم بھی شامل تھا۔

    نندی پورپاورپلانٹ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ، اوجی ڈی سی ایل،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ،گدوپاورپلانٹ ، نندی پورپاورپلانٹ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

  • آصف زرداری کی موت کی خبریں  بے بنیاد قرار

    آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد قرار

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی موت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر احتیاط سے کام لے رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ بیمارہیں اور روبصحت ہورہے ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر احتیاط سے کام لے رہےہیں اور کسی سےملاقات نہیں کررہے، وہ اپنےگھرمیں ہی مقیم ہیں۔

    نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب قانون بنائے اس سے زیادہ اچھی بات نہیں ہو سکتی، میں نے نیب قانون میں ترامیم پر ڈرافٹ بنایا ہے جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے، میں نے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی سطح پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، آصف علی زرداری نے کرونا کامقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے،سندھ حکومت نے کرونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اچھا کام کیا ہے۔

    آصف علی زرداری نے مزید کہا تھا لاک ڈاؤن میں مستحق افراد تک رسائی،امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،وفاقی حکومت کو چاہئیے وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔