Tag: بے دخل

  • ’غزہ سے 19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا‘

    ’غزہ سے 19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا‘

    غزہ میں اسرائیلی فوج جہاں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے وہیں 19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر غزہ سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) کا کہنا ہے کہ غزہ سے تقریباً 19 ملین افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو زبردستی بے دخل کیا گیا ہے۔

    انروا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نے نقل مکانی کی ایک اور لہر کو جنم دیا ہے، جس سے اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں۔

    اسرائیلی فوج نے حالیہ جنگ بندی کے بعد زمینی اور فضائی حملوں میں سینکڑوں بچوں سمیت ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا جب کہ سات اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی ریاست کی بربریت اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی زندگیاں نگل چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gaza-israel-rafah-attack/

  • مجرمانہ سرگرمیاں: کینیڈا نے بھارتی  ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

    مجرمانہ سرگرمیاں: کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

    اونٹاریو: کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا، بھارتی سفارتکار اور قونصلر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی بےنقاب ہوگئی، غیرملکی سرزمین پربھارت کی غیر قانونی سرگرمیاں پھر منظرعام پر آگئیں۔

    کینیڈا نے6  بھارتی سفارتکاروں کو خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بے دخل کردیا ، بے دخل ہونیوالوں میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما ودیگر سفارتکار اور عہدیداران شامل ہیں۔

    کینیڈین حکام نے بتایا کہ پولیس نے ٹھوس ثبوتوں پر 14 اکتوبر کو 6 بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا، کینیڈین پولیس کو مودی سرکارکی سکھوں کیخلاف پر تشدد مہم کے ٹھوس شواہد ملے تھے ، کینیڈا میں بھارتی سفارتکار اور قونصلر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    کینیڈین پولیس کمشنر مائیک ڈوہیم نے کہا کہ بھارتی سفارتکار مودی سرکار کیلئے ایجنٹس کے ذریعےمعلومات جمع کرتے تھے، شواہد سے پتہ چلا بھارتی ایجنٹس مختلف اداروں کو معلومات جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا اور کچھ افراد اور اداروں کے ساتھ بھارتی حکومت کیلئے کام کرنےکیلئے دھمکیاں دی گئیں۔

    مائیک ڈوہیم کا کہنا تھا کہ معلومات کو جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے اراکین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ثبوت بھارتی حکومت کو پیش کئے، جس میں تشدد روکنے کیلئےتعاون پر زور دیا گیا تھا، کینیڈین پولیس نے ایسے شواہد حاصل کیے جو سنگین مسائل ظاہر کرتے ہیں۔

    ڈپٹی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ خالصتانی رہنماؤں کے قتل کے مقدمات سے متعلق بھی شواہد ملے ہیں، بھارت کو ایجنٹس کی مجرمانہ کارروائیوں اور کینیڈین کےقتل کے شواہد دیئے لیکن مودی حکومت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر کے بھارت میں 6 کینیڈین سفارتکاروں کو بے دخل کیا۔

    بھارت میں موجود کینیڈین ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا بھارت کو ثبوت فراہم کردیےہیں، اب بھارت کو اس معاملے پر کارروائی کرنا ہوگی۔

    خیال رہے رواں سال کینیڈا نے بھارت سے اپنے 40 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا تھا۔

  • ایران کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری

    ایران کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری

    ایران کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 5 لاکھ 63 ہزارسے زائد افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک نہیں جس نےدہشتگردی اورمعاشی مسائل کی وجہ سےغیرقانونی طور پر مقیم باشندوں بالخصوص افغان شہریوں کوملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا۔

    گزشتہ سال پاکستان نے دہشت گردی اورمعاشی مسائل کے پیش نظرغیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا، جس کے تحت اب تک 5 لاکھ 63 ہزارسے زائد افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

    پاکستان کےبعدایران نےبھی اپنی سرزمین پر پنپنےوالی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا۔

    ایرانی وزیرداخلہ احمدواحدی کے مطابق گزشتہ سال ایک برس میں ایران سے 1.3ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

    ایران کےڈائریکٹرجنرل برائےغیرملکی اموراصغربولوکیان نے اس بات کو واضح کر دیا کہ ایران کے پاس افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں۔

    ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں واپسی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے کا عندیہ بھی دیا۔

    اس وقت ایران میں تقریباً 5 ملین غیر قانونی افغان شہری مقیم ہیں جن میں سے محض 7 لاکھ 80 ہزار رجسٹرڈ ہیں
    ایرانی حکام نے 5 ملین افغان شہریوں میں سے تقریبا نصف آبادی کو ڈی پورٹ کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔

    ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے لاکھوں غیر قانونی افغان باشندوں پر ملک کے 31 صوبوں میں سے نصف سے زائد میں رہنے، سفر کرنے یا ملازمت پر پابندی لگا دی ہے۔

    پاکستان اور ایران میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان شہریوں کی بڑھتی مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سےدونوں ممالک کوان کوواپس بھیجنا پڑا۔

    پاکستان میں غیرقانونی افغان شہریوں نےگزشتہ سال متعددخودکش بم دھماکے کیےجو حکومت پاکستان کی پالیسی کے جائز ہونے کی واضح دلیل ہے۔

    دنیاکےکسی بھی ملک کی طرح پاکستان اور ایران کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کے لیےضروری اقدامات کریں۔

  • غیر ملکیوں کو کویت سے بے دخل کرنے پر غور؟

    غیر ملکیوں کو کویت سے بے دخل کرنے پر غور؟

    کویت سٹی: حکومت کویت میں کروناوائرس ٹیسٹ نہ کرانے والے غیرملکیوں کو بے دخل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے 27 فروری کے بعد بیرون ملک سے واپس آنے والے تمام غیر ملکیوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مہلک وائرس کا ٹیسٹ نہ کرانے والے تارکین وطن کو بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    کویت حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ نہ کرانے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا البتہ اس حوالے سے حکومت نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    ملکی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے وہ تمام غیرملکی جو 27 فروری کے بعد ملک میں داخل ہوئے ہیں ان کا طبی معائنہ لازمی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہلک وائرس سے ملک کو محفوظ بنانا ہے۔

    کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    ایک اندازے کے مطابق 27 فروری کے بعد سے لے کر اب تک 2 لاکھ 35 ہزار شہری وغیر ملکی بیرون ملک سے کویت واپس آئیں ہیں۔ تمام افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

  • اسرائیل کا الخلیل شہر سے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنے کا اعلان

    اسرائیل کا الخلیل شہر سے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنے کا اعلان

    اوسلو : ناروے نے مغربی کنارے پر واقع شہر الخلیل سے عالمی مبصرین کی بے دخلی کے اسرائیلی اعلان کو اوسلو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں موجود عالمی امن مبصرین کو بے دخل کرنے کے اعلان پر ناروے نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ناورے کی وزیر خارجہ نے نیتین یاہو کے اعلان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ الخلیل میں امن مشن ختم کرکے عالمی مبصرین کو بے دخل کرنا اوسلوں معاہدے کی خلاف ورزی ہے، مغربی کنارے کے جنوبی شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی مبصرین کو اس طرح الخلیل سے بے دخل کیا گیا تو ظلم و بربریت کا شکار فلسطینی شہریوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل غٓصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نے الخلیل میں تعینات عالمی مبصرین کو یہ کہتے ہوئے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا کہ اسرائیل میں کسی بھی ایسے عالمی مشن کی اجازت نہیں دیں گے جو اسرائیل کے خلاف استعمال ہو۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امن مشن کیلئے کے تعینات عالمی مبصرین کے دستے اسرائیل کے خلاف سرگرم ہیں جنہیں یہاں سے نکال دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیلی حکومت اس سے قبل بھی عالمی مبصرین پر جانبداری اور فلسطینیوں کی حمایت کا الزام عائد کرچکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امن مشن کےلیے عالمی مبصرین کو سنہ 1994 میں غاصب اسرائیلیوں کے ہاتھوں ابراہیمی مسجد میں عبادت میں مشغول 29 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد تعینات کیا گیا تھا، مذکورہ امن مشن کی مدت میں پر چھ ماہ بعد توسیع کی جاتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امن مشن کیلئے عالمی مبصرین کے دستے میں ناروے، ڈنمارک، سوئیڈن، سوئیٹزرلینڈ، اٹلی اور ترکی کے مبصرین شامل ہیں۔

  • جدہ سے بے دخل پاکستانیوں کواسلام آباد پہنچادیاگیا

    جدہ سے بے دخل پاکستانیوں کواسلام آباد پہنچادیاگیا

    اسلام آباد : سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے 36 پاکستانی نجی پرواز کے ذریعے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے جہاں ایف آئی اے دستاویزات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 36 پاکستانیوں کوسعودی عرب سے بے دخل کردیا گیا ہے جس کے بعد بے دخل کیے گئے افراد کو جدہ سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

    بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے بے دخل کیے گئے افراد کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور مزید تحقیقات و ضروری کارروائی کے لیے ان افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی حکام کا دعوی ہے کہ بے دخل کیے گئے افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب پہنچے تھے اور نامکمل سفری دستاویزات کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں ایک سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

    سعودی حکام نے نامکمل سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کو سعودیہ بدر کرنے کا حکم دے کر جدہ سے ایک نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بے دخل کیے گئے افراد سے تفتیش کے بعد انہیں سعودیہ بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔