Tag: بے دردی سے قتل

  • کراچی میں میاں، بیوی اور بچے کا بے دردی سے قتل

    کراچی میں میاں، بیوی اور بچے کا بے دردی سے قتل

    کراچی (30 جولائی 2025): شہر قائد کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تہرے قتل کا یہ سنسنی خیز واقعہ کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں میاں بیوی اور بچے کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گھر کے اندر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور جائے وقوعہ سے دو کلہاڑیاں ملی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کا اصل تعلق بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے اور انکی شناخت عبدالمجید، اہلیہ سکینہ اور بیٹے عبدالنبی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dead-body-found-from-home-new-karachi-police/

  • سفاک چچا نے کلہاڑی کے وار سے 2 معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

    سفاک چچا نے کلہاڑی کے وار سے 2 معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

    عمرکوٹ : سفاک چچا نے دو معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نواحی گاؤں رانا جاگیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سگے چچا نے کلہاڑی کے وار سے دو معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

    ورثاء نے بتایا کہ ملزم سترام میگھواڑ نے بچوں کو چیز دلانے کے بہانے گھر سے لے کر جنگل میں بے دردی سے قتل کیا اور خود غائب ہو گیا۔

    ورثاء کا کہنا تھا کہ جب شام کو تلاش کرنے بعد اسے پوچھا تو اس بتایا کہ میں نے بچوں کو قتل کر دیا ہے تاہم ملزم نے قتل کا سبب نہیں بتایا۔

    پولیس نے سفاک چچا سترام کو گرفتار کرلیا اور ملزم کی نشاندہی پر لاشیں تحويل میں لا کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو کیوں قتل کیا گیا تفتیش جاری ہے، بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے ڈھائی سال کے درمیان ہیں۔

    مزید پڑھیں : چچا اور چچی نے 7 سالہ بھتیجے کو تشدد کرکے قتل کر ڈالا

    یاد رہے گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ رحمان آباد میں سلطان نامی بچے کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں چچا غلام دستگیر اور چچی عاشی معصوم بچوں کے دشمن بن گئے تھے۔

    معمولی بات پر 7 سالہ سلطان اور 2سالہ ثقلین پر ڈنڈوں سے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس سے 2 سالہ بچہ زخمی ہوا جبکہ 7 سالہ سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھا۔

  • نایاب نسل کی ڈولفن کو  بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج

    نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج

    نوشہروفیروز : نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈولفن کو مارنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے مٹھیانی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی ڈولفن کو بے دردی سے قتل کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

    گیم آفیسر نے بتایا کہ وائلڈلائف ٹیم پہنچنےسےقبل ہی دیہاتیوں نے نایاب ڈولفن کومارڈالا، ڈولفن کو مارنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔

    محکمہ جنگلی حیات نے سہڑا مائنر سے ملی مردہ انڈس ڈولفن کوتحویل میں لے لیا ہے، گیم آفیسرانچارج کا کہنا ہے کہ مردہ انڈس ڈولفن کو کل سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

  • سفاک باپ نے کمسن بیٹے کو  بے دردی سے قتل کردیا

    سفاک باپ نے کمسن بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا

    کراچی: سعود آباد میں اپنے کمسن بیٹے کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعودآباد میں سفاک باپ نے کمسن بچے کو قتل کردیا ، پولیس نے بتایا کہ یہ ہولناک واقعہ اگست کو پیش آیا، ملزم عامر نے بچے امان کو تشدد کرکے قتل کیا۔

    ملزم عامر کو سعود آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، تفتیشی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے کمسن بیٹے امان کو بے دردی سے قتل کرکے لاش بھینس کالونی میں پھینکی تھی اور اپنا جرم چھپانے کے لیے اس شخص نے 23 اگست کو سعود آباد پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

    شکایت پر پولیس حرکت میں آگئی اور بیٹے کے قتل کے پیچھے اس شخص کو ڈھونڈ نکالا، پولیس نے بتایا کہ عامر نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

    تفتیشی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچے کو پرورش کیلئے کسی اور کو دے رکھا تھا اور ملزم نے چند روز قبل بچے کے گھر واپس آنے پر پاپا بولنے کا کہا۔

  • اونچی آواز میں میوزک چلانے پر کار سوار قتل

    اونچی آواز میں میوزک چلانے پر کار سوار قتل

    ترکیہ کے شہر استنبول میں اونچی آواز میں چلانے کی پاداش میں ایک شہری کو چاقو کے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں ہفتے کے آخر میں اونچی آواز میں موسیقی چلانا معمول کی بات ہے۔ استنبول ملک کا دوسرا بڑا شہر ہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پہلا سیاحتی مقام ہے۔

    لیکن استنبول کے اندر واقع گنگورین کے علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا،  جہاں اونچی آواز میں میوزک چلانے کی پاداش میں ایک شہری کو چاقو سے وار کرکے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق  38 سالہ ترک شہری ھچی کار میں گھر جاتے ہوئے اونچی  آواز میں میوزک سن رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل ڈرائیور نے اسے میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا۔

    ھچی نے میوزک کم کرنے سے انکار کیا  تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے چاقو کا وار ھچی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    جب راہگیر اسے بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے اس پر چاقو سے وار کیا بعد میں متاثرہ شخص کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔