Tag: بے قابو

  • اٹلی میں برقی سیڑھیاں بے قابو، 20 سے زائد افراد زخمی

    اٹلی میں برقی سیڑھیاں بے قابو، 20 سے زائد افراد زخمی

    روم : اٹلی کے دارالحکومت کے وسط میں واقع میٹرو اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں بے قابو ہونے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے میٹرو اسٹیشن میں برقی سیڑھیاں بے قابو ہونے کے باعث زخمی ہونے والے افراد میں اکثریت روسی فٹبال ٹیم کے مداحوں کی ہے جو کھیل دیکھنے اٹلی پہنچے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ برقی سیڑھیوں کا نیچلا حصّہ توٹا تھا جس کے بعد سیڑھیوں کی رفتار بے قابو ہوگئی۔

    اطالوی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والی ٹیمیں جائے ھادثہ پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔

    اطالوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ٹانگوں میں چوٹیں آئی ہیں جبکہ فٹبال ٹیم کے مداح زیادہ ہیں۔

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل روسی فٹبال ٹیم کے مداحوں کا ایک گروپ گانا گاتے اور جمپ کرتے ہوئے برقی سیڑھیوں پر سوار ہوا تھا۔

    اٹلی میں موجود روسی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ فٹبال کے کم از کم 30 مداح زخمی ہوئے ہیں جو سی ایس کے اے ماسکو کا میچ دیکھنے روم گئے تھے۔

  • کراچی پرتشدد واقعات، ایک گھنٹے میں تین افراد جاں بحق

    کراچی پرتشدد واقعات، ایک گھنٹے میں تین افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں قاتل ایک بار پھر آزاد ہوگئے، ایک گھنٹے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ صبح سے ابھی تک پرتشدد واقعات میں  5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی مظفرآباد کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو نشانہ بنایا جو جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ لانڈھی نمبر 2 کے علاقے معین آباد میں فائرنگ کے واقعے میں دوسرا شخص جاں بحق ہوا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق مظفرآباد کالونی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں ذاتی دشمنی کی بنیاد پر قتل کیاگیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ کراچی : محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب نامعلوم شخص مشکوک بیگ پھینک کر فرار ‘‘

    پولیس حکام کے مطابق لانڈھی میں ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ صبح سے اب تک مرنے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے جبکہ علی الصباح گورنگی ندی سے نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی اور گلشن معمار سے بھی لاش برآمد ہوئی۔

    خیال رہے سندھ پولیس کی جانب سے کچھ روز قبل ر رواں سال ہونے والی کارروائیوں کے حوالے اور کراچی میں قائم ہونے والے امن امان کی رپورٹ شائع کی گئی تھیں جو باعث اطمینان تھی۔

  • سویڈن کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو

    سویڈن کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو

    سوئیڈن: ویسٹ مائی لینڈ کاؤنٹی کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے مشرقی جنگلات میں شدید گرمی کے باعث لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، آگ کی لپیٹ میں آکر کئی رہائشی عمارتیں اور کئی ایکڑ اراضی پر محیط درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔

    حکام نےعلاقے میں ایمرجنسی نافذ کر کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔