Tag: بے قاعدگیاں

  • کوئٹہ سول اسپتال میں ایک ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

    کوئٹہ سول اسپتال میں ایک ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

    کوئٹہ: سول اسپتال میں دوائیوں کی خریداری کی مد میں ایک ارب سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال کے 22-2017 تک کے آڈٹ میں زبردست بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں اسپتال کے مین اسٹور سے 2 کروڑ 28 لاکھ کی دوائیاں غائب ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسٹنٹس کی 3 کروڑ 17 لاکھ کی مشکوک خریداری بھی سامنے آئی ہے، اسٹنٹس کی مقامی خریداری میں 4 کروڑ خرچ کیے گئے تھے۔

    آکسیجن پلانٹ کے ٹینڈرز میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی بے قاعدگیاں ہوئیں، سول اسپتال کو آکسیجن سلنڈر کی غیر ضروری کھپت سے 6 کروڑ کا نقصان ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وردی، فرنیچر اور مشینری کی خریداری کی مد میں 6 کروڑ 18 لاکھ کی بے قاعدگیاں کی گئیں۔

    موٹر وے پر کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    5 سال کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں، 2 آفیشل مستعفی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں، 2 آفیشل مستعفی

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیاں سامنے آنے بعد آئی سی سی کے 2 آفیشل مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے امریکا میں ہونے والے مرحلے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ فرلونگ مستعفی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے میچوں میں بجٹ سے زیادہ خرچ پر اعتراضات ہوئے۔ آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں ایسوسی ایٹ ممبر پنکج کھیم جی نے اخراجات پر اعتراض اٹھائے۔

    آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر پنکج کھیم نے  آڈٹ کا بھی مطالبہ کردیا، اس کے علاوہ میٹنگ میں امریکا کے مرحلے میں پچز اور انتظامات پر بھی سوال اٹھے۔

  • ڈسکہ ضمنی انتخاب میں  بے قاعدگیاں ،   ملوث 60 افسران  کے گرد گھیرا تنگ

    ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں ، ملوث 60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    ڈسکہ : الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیوں پر سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں بےقاعدگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر،سابق ڈی ایس پی اور ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز بھی شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت جاری کردیں ، جس میں کہا کہ کارروائی پیڈاایکٹ2006 کے تحت کی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب انکوائری رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا، محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے بھی سفارشات طلب کر لیں۔

    اس سے قبل این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) اور صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

    دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔