Tag: بے لباس

  • اسرائیل کے جنگی جرائم، گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کردیا گیا

    اسرائیل کے جنگی جرائم، گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کردیا گیا

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ ترین واقعے میں گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے عام فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور انہیں ان کے لباس سے محروم کرکے زمین پر بٹھا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد جنگجو اورحماس کے حامی ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے جانے والے جنگی جرائم پر عالمی انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی توہین عالمی انسانی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع پر دنیا کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔

    ’غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کُن قرار‘

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر سعودی عرب میں عرب اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مسلمان ممالک کے حکمرانوں نے شرکت کی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

    رجب طیب اردوان کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی اجلاس بلانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کبھی نہیں بھولیں گے جہاں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

  • ڈی آئی خان واقعہ پر کچھ لوگ حقائق کو مسخ کررہے ہیں، عمران خان

    ڈی آئی خان واقعہ پر کچھ لوگ حقائق کو مسخ کررہے ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ڈی آئی خان میں لڑکی کے ساتھ قابل مذمت جرم ہوا ہے جس پر میڈیا کے کچھ حصے اورسیاست دان حقائق کو مسخ کر رہے ہیں حالانکہ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور پولیس نے کیس سلجھایا دیا ہے. 

    وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 16 سالہ لڑکی کو بے لباس کرکے گاؤں میں گھومانے کے افسوسناک واقعے پر ردعمل دے رہے تھے، عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، میڈیا کے کچھ حصے اور سیاست دانوں کا یہ اقدام شرم ناک ہے.

    عمران خان نے کہا کہ حقائق کو جھٹلا کر واقعے سے متعلق الجھن پھیلائی جا رہی ہے جب کہ آئی جی خیبر پختونخواہ واقعے کے حقائق سے متعلق بیان جاری کرچکے ہیں اور جرم کے ارتکاب کے دن ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے نامزد 9 میں سے 7 ملزم گرفتار ہوچکے ہیں.

     

     


      ڈی آئی خان میں لڑکی کو برہنہ گھمانےکا افسوس ناک واقعہ


     

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملزم کو واقعے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث ایک اور ملزم تا حال مفرور ہے جسے حراست میں لیے جانے کے لیے کارروائی جا رہی ہے اور گرفتار ملزمان میں سے 3 ملزمان اعتراف جرم بھی کر چکے ہیں اسی طرح دیگر3 افراد سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ہیں.


     علی امین گنڈا پور پر الزام، تحریک انصاف نے داور کنڈی کو پارٹی سے نکال دیا


    خیال رہے کہ 27 اکتوبر 2017 کو ڈیرہ اسماعیل خان کےدور دراز گاؤں میں مسلح ملزمان نے 16 سال کی شریفن بی بی کو بے لباس کرکے پورے گاؤں میں گھومایا گیا جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی داور کنڈی نے اپنی ہی جماعت کے صوبائی وزیر امین گنڈا پور پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام لگایا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بے لباس گھومنے کے شوقین افراد کے لئے ایک انوکھا ریستوران

    بے لباس گھومنے کے شوقین افراد کے لئے ایک انوکھا ریستوران

    لندن: ساحل کے کنارے تواکثربے لباس لوگ دیکھنے کو مل جاتےہیں، لیکن برطانیہ میں حال ہی میں کھلنے والے ایک ریستوران میں لوگ لباس سے ماوراء ہوکراپنی مرغوب غذا تناول فرماتےنظرآتے ہیں۔

    اپنی نوعیت کے اس پہلے ریسٹورینٹ کا نام دی بنیادی ہے جہاں دوسیکشن بنائے گئے ہیں جن میں سےایک سیکشن میں لباس زیبِ تن کئے افراد اور دوسرے سیکشن میں خود کو لباس کے بوجھ سے آزاد کئے لوگوں کے لئے مختص ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق 29 ہزار لوگ اپنا نام بے لباس افراد کی فہرست میں درج کرانے کے بعد اپنی باری کے منتظر ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

    باوجود اس کے کہ یہ منفرد تجربہ معاشرتی اور معاشی لحاظ سے اچھوتا اور قابلِ اعتراض بھی ہے۔

    ریستوران میں آنے والوں کے لئے چینج روم کی سہولت موجود ہوگی۔ ریسٹورینٹ کے اندر تصاویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    باورچی خانے میں کام کرنے والے افراد پورے لباس میں ہوں گے جبکہ برہنہ سیکشن میں متعین ویٹرزمختصر کپڑے زیبِ تن کیےہوں گے تاکہ حفظانِ صحت کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ انسانی تاریخ کے اولین دور کی یاد تازہ کرنے والے اس تجربے کو کتنی پذیرائی ملتی ہےاورمعاشرے پراس کے کیا اثرات مرتب ہوتےہیں؟