Tag: بے نامی اکائونٹس

  • خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

    خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

    پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال کی ملازمہ کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر ٹیچنک اسپتال میں شبانہ نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے، اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس نے غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی تحقیقات شروع کر دیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈائریکٹر فنانس فنانس گلزار خان کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے کہا کہ غلطی سے پیسے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں، تاہم معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بنا لی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر فنانس نے بتایا کہ اب تک خاتون کے اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ریکور کیے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف گلزار خان غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دے رہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا: ایف آئی اے 


    اسپتال کی جانب سے خاتون شبانہ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو ایف آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خیبر پختونخوا میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا ہے، بے نامی اکاؤنٹس سے ڈیڑھ ارب روپے کی ترسیلات کا پتا چلا۔

  • خیبر پختون خواہ میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا: ایف آئی اے ذرائع

    خیبر پختون خواہ میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگا لیا: ایف آئی اے ذرائع

    پشاور: ایف آئی اے کے ذرائع نے خیبر پختون خواہ میں درجنوں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگانے کا دعویٰ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،کراچی کے علاقے مال روڈ پرچھاپے میں ایف آئی اے نے اہم دستاویزات تحویل میں لی ہیں.

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس سے ڈیڑھ ارب روپے کی ترسیلات کا پتا چلا، بیش تر بے نامی اکاؤنٹس ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والوں کے نام ہیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بے نامی اکاؤنٹ خیبرکےنوجوان کے نام بھی ہے، نوجوان کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی منتقلی ہوئی.

    مزید پڑھیں: ایف آئی اے کا انورمجید اوران کے بیٹے کوکراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسی طرح ایک بے نامی اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کراچی کے نجی بینک منتقل ہوئے، ٹھوس شواہد پر دو درجن انکوائریاں شروع کی ہیں، کرنسی کے غیرقانونی کاروبار میں افغان شہری بھی شامل ہیں.

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز سے رابطے کے لیےالگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے.

    یاد رہے کہ کراچی میں بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج چلنے پر مال روڈ پر کارروائی کی گئی تھی، اس موقع پر بڑی تعداد میں چیک بک ،رسیدیں اور دیگردستاویزات ہاتھ آئیں.