Tag: بے وفائی

  • کراچی: بے وفائی اور مار پیٹ‌ کرنے والا شوہر بیوی کے ہاتھوں‌ قتل

    کراچی: بے وفائی اور مار پیٹ‌ کرنے والا شوہر بیوی کے ہاتھوں‌ قتل

     کراچی: شہر قائد کے تاجر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے بیوی اور بچوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق  تیس دسمبرکو الفلاح سوسائٹی میں قتل ہونے والے تاجر کے کیس میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں، بیوی نے بچوں کی مدد سے شوہر کوقتل کیا، مقتول کو بیلن،چمچوں اوربلے سےمارمارکر  قتل کیا گیا۔ 

    ملزمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر عبدالستار بے وفائی کا مرتکب ہورہا تھا، جب اس نے سوال کیا، تو وہ غصہ سے بے قابو ہوگیا اور اس پر تشدد کرنے لگا۔

    ملزمہ کے مطابق شوہر نے اسے مغلظات بکیں، مارا پیٹا، جب اس نے  گلادباناچاہا تو وہ اور بچےغصےمیں پاگل ہوگئے اورمقتول پرحملہ کردیا۔


    مزید پڑھیں: مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا


    عورت اور بچوں نے بیلن اور بلے سے اتنے وار کیے کہ وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کا تاب نہ لا کر ہلاک ہوگیا، پولیس نےخاتون اوراس کےتین بچوں کوحراست میں لےلیا ہے۔ 

    یاد رہے کہ آج مظفرگڑھ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے تین بچیوں اوربیوی کو تیزدھار آلے سےقتل کردیا۔

    پولیس نےمفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو بیوی کےکردار پر شک تھا۔

  • مالک کی بے وفائی سے غمزدہ کتا جان کی بازی ہار گیا

    مالک کی بے وفائی سے غمزدہ کتا جان کی بازی ہار گیا

    انسانوں کی بے وفائی صرف دوسرے انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جانوروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جس کا حالیہ ثبوت یہ کتا ہے جسے اس کا مالک ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلا گیا۔

    کولمبیا کے شہر بکارامنگا کے ائیرپورٹ پر اس کتے کو کئی روز سے دیکھا جارہا تھا جو آنے جانے والوں کو سونگھتا پھر رہا تھا۔ اس کے بعد وہ ایک کونے میں جا کر خاموشی سے بیٹھ جاتا۔

    کتا جب یہاں آیا تو وہ خاصا صحت مند تھا۔ وہاں آںے والے مسافر اور ایئرپورٹ کا عملہ اس کے لیے کھانے کی چیزیں چھوڑ جاتا لیکن وہ انہیں نہیں کھا رہا تھا اور دن بدن لاغر ہوتا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں: کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    بعد ازاں اسے جانوروں کا خیال رکھنے والی ایک تنظیم کے حوالے کیا گیا جنہوں نے کتے کا بغور جائزہ لے کر بتایا کہ کتے کا مالک اسے یہاں چھوڑ گیا ہے اور کتا اس کی تلاش میں لوگوں کو سونگھتا پھر رہا ہے۔

    ادارے نے کتے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کے علاج اور غذا پر توجہ دینی شروع کی تاہم کتے کی حالت میں کوئی بہتری نہ آئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ اسے چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں بھی مشکل پیش آنے لگی۔

    بالآخر کئی دن تک جان کنی کے عالم میں رہنے کے بعد کتا زندگی کی بازی ہار گیا۔ گو کہ ادارے کے طبی عملے نے اسے زندگی کی طرف واپس لوٹانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں تاہم ان کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں۔

    جانوروں کے ڈاکٹر کے مطابق مرنے سے قبل کتا ڈپریشن اور شدید اداسی کا شکار تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔