Tag: بے گھرافراد

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو سخت موسم سےمحفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے بے گھرافراد کے لیےعارضی پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سردی سے بچاؤ کے لیےعارضی پناہ گاہوں کا قیام جلدعمل میں لایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جہاں مستقل نہیں وہاں عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں، بےگھرافراد کوسخت موسم سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے،عارضی پناہ گاہیں قائم کر کے رپورٹ بھجوائی جائے۔

    شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں دے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے فٹ پاتھوں پرخیمےلگا دیے گئے

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے فٹ پاتھوں پرخیمےلگا دیے گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرخیمےلگا دیے گئے، عمران خان کا کہنا ہے کہ خیمے عارضی پناہ گاہوں کے طور پر لگائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا میں وزیراعظم نے بتایا کہ بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پر خیمے لگادیئے گئے ، خیمے عارضی پناہ گاہوں کے طورپر لگائے جارہے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو فٹ پاتھ پررہنےوالوں کی مدد کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، بے گھر افراد کو شیلٹر کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کیاجائے۔

    عمران خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پشاور اورکراچی میں بھی شیلٹرز کیلئےجگہوں کاانتخاب کیا جارہاہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے ،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے۔