Tag: بے گھر خاتون

  • بچے کی سائیکل چوری ہونے پر بے گھر خاتون کی بڑی قربانی

    بچے کی سائیکل چوری ہونے پر بے گھر خاتون کی بڑی قربانی

    بے گھر خاتون نے 3 سالہ بچے کی سائیکل چوری ہونے پر ایسا کارنامہ کر ڈالا کہ سب خاتون کی فراخ دلی دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ ایک 3 سالہ بچہ اپنی پہلی اسپائیڈر مین ماڈل کی سائیکل حاصل کرنے پر خوش تھا لیکن جب وہ اپنی سائیکل پارک کرکے اسٹور پر گیا تو باہر سے وہ چوری ہوگئی۔

    بچے کی والدہ نے راک لینڈ کی پولیس کو پورا احوال بتایا، کہ بچے کو ہم  نے ایک اسپائیڈر مین ماڈل کی نئی سائیکل دلائی تھی ہم ایک اسٹور پر کچھ کینڈیز لینے کے لیے رُکے لیکن جب باہر آئے تو سائیکل وہاں موجود نہیں تھی، میں نے سوچا شاید فٹ پاتھ کے اس پار ہو لیکن وہاں بھی سائیکل موجود نہیں تھی۔

    بے گھر خاتون کے گانے کی ویڈیو وائرل، ریکارڈنگ کی پیشکش

    جس کے بعد سیکیورٹی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی اسے اپنے ساتھی لے گیا خاتون نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت اداس ہو ایک 3 سال کے بچے کی سائیکل کوئی کیسے اٹھا کے لے جاسکتا ہے یہ کس طرح کی انسانیت ہے کوئی ایسا کیسے کرسکتا ہے۔

    راک لینڈ پولیس نے فیس بک پر چور کی سیکیورٹی فوٹیج پوسٹ کی تاکہ چوری کی موٹر سائیکل کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا سکے، لیکن اس کے بدلے انہیں جو کچھ ملا وہ انمول چیز تھی۔

    ایک بے گھر خاتون نے کہا کہ میں نے فیس بک کو آن کیا اور میں نے وہ کہانی اس چھوٹے لڑکے کے بارے میں دیکھی جس کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی، یہ چھوٹا لڑکا کیا سوچ رہا ہوگا مجھے اس بات کی فکر تھی کہ وہ چھوٹا لڑکا بڑا ہو کر دنیا کے بارے میں کیا سوچ رکھے گا۔

    بے گھر خاتون نے کہا کہ اس لیے میں نے ایک سائیکل خریدی، اس کے ساتھ ہیلمٹ اور لاک لیا اور پھر میں اسے لے کر راک لینڈ پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

    یہ پوسٹ بھی راک لینڈ کی پولیس نے شیئر کردی جس کے بعد اس بے گھر خاتون کی اس بڑی قربانی کو دیکھ کر لوگ اس خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کے لیے فنڈ جمع کرنے لگے۔

    بچے کی والدہ نے کہا کہ اس خاتون نے ایک چھوٹے سے لڑکے کو بہت کچھ دیا، اتنی فراخدلی لوگ  سے میں کبھی نہیں ملی تھی، میں بس چاہتی تھی کہ میرا بچہ خوش رہے،  میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ یہ سوچے کہ دنیا میں برے لوگ ہی رہتے ہیں، میں چاہتی تھی کہ وہ انسانیت پر یقین رکھے۔

  • سپر مارکیٹ کے باہر رہنے والی بے گھر خاتون کو مارکیٹ نے ملازمت دے دی

    سپر مارکیٹ کے باہر رہنے والی بے گھر خاتون کو مارکیٹ نے ملازمت دے دی

    واشنگٹن: امریکا میں ایک سپر مارکیٹ کے باہر رہنے والی بے گھر خاتون کو اسی سپر مارکیٹ نے ملازمت دے دی، خاتون اپنی گاڑی میں اس مارکیٹ کے پارکنگ لاٹ میں رہ رہی تھیں۔

    امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی لاشنڈا ولیمز ایک سپر مارکیٹ کے باہر کار میں رہ رہی تھیں، ان کے حالات بدتر تھے اور وہ سخت ناامید تھیں۔

    وہ اکثر مارکیٹ کے اندر جا کر پوچھتیں کہ کیا انہیں کسی ملازم کی ضرورت تو نہیں اور انہیں ہر بار جواب نفی میں ملتا۔ شروع کے کچھ ماہ مایوسی کے بعد ایک دن ان کا سامنا مارکیٹ کی ہائرنگ مینیجر سے ہوا۔

    ولیمز کے حالات جاننے کے بعد مینیجر نے انہیں ایک جاب فیئر کے بارے میں بتایا، اور صرف یہی نہیں بلکہ مینیجر نے اس فیئر کا آن لائن فارم بھرنے میں مدد بھی کی۔

    اس فیئر میں جاب حاصل کرنے والی سب سے پہلی درخواست کنندہ وہی تھیں، اور انہیں ملازمت دینے والی کوئی اور نہیں بلکہ وہی مینیجر تھیں جس نے بالآخر انہیں سپر اسٹور میں ملازم رکھ لیا تھا۔

    ولیمز کو جب پتہ کہ انہیں ملازمت مل گئی ہے تو وہ رو پڑیں، اب ان کی ملازمت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں اور انہوں نے ایک اپارٹمنٹ بھی کرائے پر حاصل کرلیا ہے۔

    ولیمز کہتی ہیں کہ بے گھری کے دنوں میں لوگ انہیں نہ جانے کیا کیا کہہ کر ہراس کرتے تھے، اب وہ اس سے بھی محفوظ ہوگئی ہیں۔ وہ اپنی ملازمت کے لیے سپر مارکیٹ انتظامیہ اور خاص طور پر مینیجر کی بے حد شکر گزار ہیں۔