Tag: بے ہوش

  • نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے ہوئے اچانک بے ہوش

    نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے ہوئے اچانک بے ہوش

    نئی دہلی : بھارت کی مختلف ریاستوں میں قیامت خیز گرمی کی لہر نے لوگوں کو شدید اذیت میں مبتلا کررکھا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے 46 ڈگری یا اس سے زائد ہے۔

    اسی دوران ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھارت کے سرکاری ٹی وی دور درشن کی خاتون نیوز کاسٹر خبریں پڑھتے پڑھتے اچانک بے ہوش ہوگئی اس وقت وہ موسم کی شدت سے متعلق ہی ناظرین کا آگاہ کررہی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوردرشن کی کولکتہ برانچ کی اینکر لوپامدرا سنہا کا بلڈ پریشر شدید گرمی اور پانی کی کمی کے باعث کم ہوگیا تھا۔

    جس کے نتیجے میں وہ خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوئیں ان کی آنکھوں سے سامنے اندھیرا چھا گیا اور وہ نڈھال ہوکر کرسی پر ہی لڑھک گئیں۔

    لوپامدرا سنہا کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم کچھ دیر بعد انہیں ہوش آگیا، انہوں نے بتایا کہ وہ شدید گرمی اور اچانک بلڈ پریشرکم ہونے کی وجہ سے” بے ہوش ہو گئیں، اینکر نے یہ بھی کہا کہ دفتر کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے اسٹوڈیو کے اندر شدید گرمی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جمعرات کو صبح کی نشریات سے پہلے بھی خود کو بیمار اورنڈھال محسوس کر رہی تھیں، میں اپنے ساتھ کبھی پانی کی بوتل نہیں رکھتی اور نہ ہی اپنے 21 سالہ کیریئر میں کبھی بھی نشریات کے دوران پانی پینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوگا تاہم انہوں نے ناظرین کو مشورہ دیا کہ وہ شدید گرمی کے دوران اپنا خیال رکھیں۔

  • راکھی ساونت پولیس اسٹیشن کے باہر بے ہوش ہو کر گر پڑی

    راکھی ساونت پولیس اسٹیشن کے باہر بے ہوش ہو کر گر پڑی

    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنی شکایت پر شوہر عادل خان درانی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  تھانے کے باہر بے ہوش ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی گزشتہ دو دنوں سے اوشیوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کر رہی ہے، اس نے پہلے عادل درانی  کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جس کے بعد پولیس نے عادل کو حراست میں لے لیا۔

    میڈیا کے مطابق گزشتہ رات راکھی ساونت نے  اپنے وکیل کے ساتھ  تھانے کے باہر نکلتے ہوئے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح عادل پورے دن اسے پولیس شکایت کے بارے میں بات کرنے کے لیے فون کرتا رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    راکھی ساونت یہ تمام باتیں بتاتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     ویڈیو میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ  اداکارہ کو بے ہوش ہونے کی صورت میں انہیں جگانے کیلئے پانی پلایا گیا اس کے بعد انہیں کار میں فرنٹ سیٹ پر  سانس لینے کے لیے بٹھایا گیا۔

    دوسری جانب راکھی کے بھائی راکیش ساونت بھی نے بھی عادل کے بارے میں کہا کہ عادل نے راکھی ساونت کو مارنے کی کوشش کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت نے کہا کہ عادل نے راکھی کو  قتل کرنے کی کوشش اور اس پر شیشہ پھینکا، وہ راکھی کی جائیداد لینے کی کوشش کررہا ہے۔

  • بھارت: بس کا ڈرائیور بس چلاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا

    بھارت: بس کا ڈرائیور بس چلاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بس کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ بے ہوش ہوگیا لیکن اس نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کو سائیڈ پر روک لیا جس سے مسافروں کی جانیں بچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی بس میں پیش آیا، ڈرائیور خون میں گلوکوز کی کمی ہوجانے والے مرض ہائپو گلائسیمیا کا شکار تھا جس کی وجہ سے اچانک اسے چکر محسوس ہونے لگے۔

    اس وقت بس ایک پل پر موجود تھی، ایسے موقع پر بھی ڈرائیور نے اپنے حواس بحال رکھے اور بس کی رفتار کم کرتے ہوئے اسے ایک طرف روک دیا۔ جیسے ہی بس رکی ڈرائیور چکرا کر گر گیا۔

    بس کے مسافر فوراً ڈرائیور کی طرف لپکے اور اس کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کو طبی امداد دی گئی جبکہ مسافروں کو دوسری بس میں ان کی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا، بعد ازاں طبی امداد کے بعد ڈرائیور کو بھی  اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    بس میں 40 کے قریب مسافر موجود تھے جو محفوظ رہے اور ڈرائیور کی حاضر دماغی نے انہیں حادثے سے بچا لیا۔

  • لاڑکانہ میں شادی کا کھانا کھانے سے 168 افراد کی حالت غیر

    لاڑکانہ میں شادی کا کھانا کھانے سے 168 افراد کی حالت غیر

    لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایک تقریب کا کھانا کھانے سے 168 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے گاؤں رحیم بوگھیو میں دوران تقریب کھانا کھانے سے 168 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے جس کے بعد متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ان میں سے 5 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سندھ فوڈ اتھارٹی اور ایم ایس لاڑکانہ سے رابطہ کیا اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو چکن اور دیگر کھانوں کے نمونے چیک کرنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 168 افراد کی چکن کھانے سے طبیعت خراب ہوئی، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ تقریب کا کھانا پکانے والوں سے تحقیقات اور کاروائی کی جائے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے اسپتال میں لائے گئے 168 افراد میں سے 68 بچے ہیں، انہوں نے متعلقہ ایم پی اے سمیت دیگر افراد کو اسپتال پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔

  • پیوتن کی تقریر کے دوران روسی طالبہ بے ہوش

    پیوتن کی تقریر کے دوران روسی طالبہ بے ہوش

    ماسکو : روسی صدر ولادیمیرپوتن کے خطاب کے دوران بے ہوش ہونے والی طالبہ کو طبی امداد فراہم کرنے کےلیے حکومت میں سماجی امور کی نائب صدر تاتیانا گولیکووا نے فوری طور پر ہنگامی امداد طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پوتن کے فیڈرل اورل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے خطاب کے دوران ایک طالبہ اچانک بے ہوش ہو کر گرپڑی، جس کے باعث روسی رہنما کو اپنی تقریر روک کر بے ہوش طالبہ کے لئے ہنگامی امداد بلوانا پڑی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں پوتین کو طالبہ کی بے ہوشی کے بارے میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اس کے ساتھ کچھ خوفناک نہیں ہوا، ان کے لئے ڈاکٹر تلاش کریں اور انہیں ہسپتال منتقل کریں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق روسی حکومت میں سماجی امور کی نائب صدر تاتیانا گولیکووا نے فوری طور پر ہنگامی امداد طلب کی۔

    کریملین کے ترجمان دمیتری بیسکوو نے بتایا کہ صدر کی تقریر کے دوران طالبہ بے ہوش ہو گئیں جسے ولادی میر پوتین کے ہمراہ میڈیکل مشن نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جس کے بعدد طالبہ کی صحت بحال ہوئی۔

  • گوجرانوالہ: تین طالبات انگلش کا پرچہ درست نہ ہونے پر بے ہوش

    گوجرانوالہ: تین طالبات انگلش کا پرچہ درست نہ ہونے پر بے ہوش

    گوجرانوالہ: گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کا لج سیٹلائٹ ٹاؤن کی فسٹ ائیر کی تین طالبات انگلش کا پیپر درست نہ ہونے کی ٹینشن لے کر بے ہوش ہو گئیں جنھیں فوری طبی امداد کے لئے ریسکیو اہکاروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں ۔

    گوجرانوالہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی طالبات کے دسمبر ٹیسٹ جاری تھے اور آج فسٹ ائیر کی طالبات کا انگلش کا پیپر تھا پیپر مشکل ہونے کی وجہ سے کالج کی تین طالبات اقرہ ،ایمن،اور رحمانہ انگلش کا پیپر دینے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر واپس اپنے ہاسٹل پہنچ گئیں اور تینوں طالبات فیل ہو نے کے خوف سے گھبرا کر بے ہوش ہو گئیں۔

    ساتھی طالبات نے انہیں بے ہوش دیکھ کر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لئے تینوں طالبات کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

    ڈاکٹرز کے مطابق تینوں طالبات پیپر کی ٹینشن لے کر بے ہو ش ہوئی ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔