Tag: تائیوان

  • تائیوان میں ’کچرا دن‘ کا انعقاد

    تائیوان میں ’کچرا دن‘ کا انعقاد

    کیا آپ جانتے ہیں تائیوان کے ایک علاقہ کاؤسیونگ میں ’کچرا دن‘ منایا جاتا ہے؟

    یہ کوئی فیسٹیول یا تہوار نہیں بلکہ تائیوان کے شہریوں کی ایک صحت مندانہ عادت ہے جس نے تائیوان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا دیا ہے۔

    tai-2

    دراصل یہ علاقہ میں کچرا اٹھانے والے ٹرک کے آنے کا دن ہے اور اس دن علاقہ کے تمام لوگ اپنے گھر کا تمام کچرا لے کر باہر نکلتے ہیں اور اس ٹرک میں نکالتے ہیں۔

    لیکن تائیوان کے لوگ ایسے ہی اپنا کچرا نہیں پھینک دیتے۔ پھینکنے سے قبل وہ اسے مختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہیں جیسے ضائع شدہ کھانا، عام کچرا اور ایسی چیزیں جو ری سائیکل (دوبارہ استعمال کرنے) کے قابل ہوں۔

    ری سائیکل ہونے والی اشیا کو بھی تقریباً 13 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں شیشے کی اشیا، کاغذ، پلاسٹک اور گاڑی کے مختلف حصہ وغیرہ شامل ہیں۔

    tai-3

    شہری اپنے کچرے کی باقاعدہ صفائی کرتے ہیں اور انہیں مختلف تھیلوں میں ڈال کر کچرے کے ٹرک میں ڈالتے ہیں۔ جو لوگ صحیح سے چیزوں کی شناخت نہیں کر پاتے اور انہیں مختلف تھیلوں میں ڈال کر گڈ مڈ کردیتے ہیں وہ اپنے پڑوسیوں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔

    کچرے اٹھانے والا یہ ٹرک جب علاقہ میں داخل ہوتا ہے تو ایک نہایت ہی سریلی موسیقی بجاتا ہے جس سے تمام لوگ واقف ہوجاتے ہیں کہ کچرے کا ٹرک آگیا ہے۔ یوں کچرا ڈالنے کا عمل باقاعدہ ایک موقع کی شکل اختیار کرجاتا ہے جو مہینے میں دو سے تین بار آتا ہے۔

    tai-5

    ایک زمانے میں تائیوان کو کچرا گھر کہا جاتا تھا لیکن آج یہ دنیا کے ری سائیکل کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ تائیوان میں کچرے کے 55 فیصد حصہ کو ری سائیکل کر کے دوبارہ قابل استعمال بنا لیا جاتا ہے۔ امریکہ میں یہ شرح 34 جبکہ کینیڈا میں 27 فیصد ہے۔

    یہاں کے لوگ جب کچرا ڈالنے کے لیے باہر نکلتے ہیں تو یہ پڑوسیوں سے میل ملاقات کا بھی ایک ذریعہ ہوتا ہے۔ پڑوسی آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔

    یہاں مقیم افراد کا کہنا ہے کہ پہلے وہ لاپرواہی سے کچرا پھینک دیا کرتے تھے۔ لیکن اب اس کی اجازت نہیں ہے اور آپ کو اپنے کچرے کو طریقہ سے منظم انداز میں کچرے کے ٹرک کو دینا ہے۔

    tai-4

    یہ ایک صحت مند رجحان ہے جس کی تائیوان کے لوگ سختی سے عملداری کرتے ہیں۔

  • تائی پے:تائیوان میں 25لاکھ ڈالرز کی چوری،تین ملزمان گرفتار

    تائی پے:تائیوان میں 25لاکھ ڈالرز کی چوری،تین ملزمان گرفتار

    تائی پے : تائیوان میں چوروں نےاےٹی ایم ہیک کرکے25لاکھ ڈالرزسےزائدکی چوری کی،لاکھوں ڈالر کی چوری کرنےوالےتین چور دھرلیےگئے،جبکہ 13 غیر ملکی چور ملک سے فرار ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق تائیوان میں گزشتہ ہفتےفرسٹ بینک کی اے ٹی ایم مشینوں کوہیک کرکےسولہ غیرملکیوں چوروں نےپچیس لاکھ ڈالرز کی چوری کی، تائی پےسٹی پولیس کاکہناہےکہ چوری کرنےوالے ایک شخص کو پولیس نےپہچان لیا تھا جواس وقت ریستوران میں کھانا کھا رہا تھا،پولیس نے اس کا پیچھا کرکے اسےگرفتارکرلیا.

    پولیس کا کہناہےکہ رومانیہ سےتعلق رکھنےوالےدودیگرچوروں کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جن کےہوٹل کےکمرے سے پانچ کروڑ تائیوانی ڈالرز سے زائد مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہے.

    ATM POST

    پولیس حکام نے بتایاکہ چوری میں ملوث دو روسی باشندوں سمیت تیرہ ملزمان ملک سےفرارہوگئے ہیں جن کے بارے میں سمندرپارحکام کو آگاہ کردیاگیاہے.

  • تائیوان میں ملک کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھالیا

    تائیوان میں ملک کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھالیا

    تائپے :تائیوان میں ملک کی پہلی خاتون صدر سائی انگ ون نے حلف اٹھالیا، صدر نے چین کے ساتھ پُر امن تعلقات کے عزم کا اظہار کیا.

    تفصیلات کے مطابق تائیوان کی پہلی خاتون صدر سائی انگ ون نے حلف اٹھالیا، پہلے خطاب میں انہوں نے عوام کی اُمنگوں پر پورا اترنے کے ساتھ چین کیساتھ بھی پُرامن تعلقات کے عزم کا اظہار کیا.

    صدر سائی انگ ون کا کہنا تھا کہ تائیوان کی حکومت اپنے آئین و قانون، جمہوری اقدار اور تائیوان کے عوام کی امنگوں کی بنیاد پر چین سے رابطہ رکھے گی.

    Taiwan post

    خاتون صدر نےچین کیساتھ پرامن تعلقات کےعزم کااظہارکیا،لیکن بیجنگ کے مذاکرات کے مطالبےکومستردکردیا،سائی کو تاریخی اعتبار سے چین مخالف جماعت کی حمایت حاصل ہے۔

    صدر نے خطاب میں نہ تو چین سے باضابطہ آزادی کی بات کی اور نہ ہی اس کے ساتھ اتحاد کا تذکرہ کیا لیکن ان کاکہناتھاکہ وہ امن کی راہ اپنائیں گی۔

  • تائیوان میں زمین لرز گئی 6.4 شدت کا زلزلہ

    تائیوان میں زمین لرز گئی 6.4 شدت کا زلزلہ

    تائی پے: تائیوان میں زمین لرز گئی، چھے عشاریہ چار شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

    غیرملکی میڈیاکےمطابق تائیوان کے جنوبی شہرتائینان میں آنے والے زلزلے میں کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا کہناہے کہ زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں نہیں تھا جس کے باعث اس کے اثرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہر میں کم از کم چار عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جس میں ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔

    زلزلے کےوقت لوگ عمارت میں سورہے تھے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق تائیوان کےصدرزلزلے سے متاثرہ تائینان روانہ ہوگئے ہیں۔

  • مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے سے 32 سالہ شخص کی موت واقع

    مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے سے 32 سالہ شخص کی موت واقع

    تائی پے : انٹرینٹ کیفے میں مسلسل تین دن ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ 32 سالہ تائیوان کا شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

    تائیوان کے جنوبی جزیرے میں ایک شخص مسلسل تین روز گیم کھیلنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی، مرنے والے شخص کی شناخت ہیش کے نام سے ہوئی ہے، ہیش کو انٹرنیٹ کیفے میں ساکن حالت میں پایا گیا ۔

    تائی پے ٹائمز کے مطابق ابتداء میں وہاں موجود لوگوں محسوس ہوا کہ ہیش سو رہا ہے لیکن جب اس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا اس کی سانس نہیں آرہی تھی جس کے بعد اس کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کے موت کی تصدیق ہوگئی۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مسلسل گیم  کھیلنے کی وجہ سے اس عارضہ قلب بند ہوا جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

    انٹرنیٹ کیفے کے عملے کا کہنا تھا کہ ہیش یہاں روزانہ آتا تھا اور دن بھر یہی رہتا تھا تام جب تھک جاتا تھا تو ٹیبل پر سر رکھ کر سوجاتا تھا ، اس لئے شروعات میں ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ وہ سو رہا ہے یا اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

    واضح رہے کہ نیو تائی پے سٹی میں اسی طرح کا ایک واقع 1 جنوری کو پیش آیا تھا جہاں مسلسل پانچ دن لگاتار ویڈیو گیم کھیلنے سے ایک 38 سالہ شخص کی جان چلی گئی تھی۔

  • تائیوان : گولڈن ہارس ایوارڈ کا میلہ سج گیا

    تائیوان : گولڈن ہارس ایوارڈ کا میلہ سج گیا

    تائیوان : گولڈن ہارس فلمی ایوارڈ کی تقریب ہوئی ، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ چن شیانگ چی نے جیت لیا۔

    تائیوان کے دارحکومت تائی پے میں51ویں سالانہ گولڈن ہارس ایوارڈس کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں چین اور تائیوان کے نامور فنکاروں نے شرکت کی، ہالی ووڈ اداکارہ للی کوننز بھی مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنیں۔

    ایونٹ میں تین سو چونسٹھ فلموں کو مختلف کیٹیگریز کے ایوارڈز میں رکھا گیا، تائیوانی اداکارہ چن شیانگ چی نے فلم ایکزٹ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    فلم بلیک کول نے دوایوارڈز جیتے۔چینی فلم انڈسٹری میں گولڈن ہارس ایوارڈز کو آسکر ایوارڈز کے برابرسمجھا جاتا ہے۔