Tag: تائی کوانڈو

  • تائی کوانڈو میں 14 گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے والی فائٹر کھلاڑی

    تائی کوانڈو میں 14 گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے والی فائٹر کھلاڑی

    کراچی: تائی کوانڈو میں 14 گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے والی لاہور کی فائٹر کھلاڑی فلاور ظہیر باجوہ کا کہنا ہے کہ اب وہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والی فلاور ظہیر باجوہ نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں شرکت کی۔

    فلاور اب تک تائی کوانڈو میں 14 گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں، سلور اور برونز میڈلز کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے دیکھا کہ وہ شروع سے ہی اسپورٹس میں اچھی ہیں تو والد نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا، انہوں نے بچپن میں جمناسٹکس، باکسنگ اور تائی کوانڈو کیا لیکن جب ان کے والد کو اندازہ ہوا کہ وہ تائی کوانڈو میں سب سے بہترین ہیں تو انہوں نے اسی پر اپنی توجہ مرکوز کرلی۔

    ان کے والد نے انہیں اس کی ٹریننگ دلوائی اور صرف 12 سال کی عمر سے فلاور تائی کوانڈو کی باقاعدہ پلیئر بن گئیں۔

    فلاور نے بتایا کہ جب وہ 15 سال کی تھیں تو ان کے والد انتقال کر گئے لیکن انہوں نے اپنا کھیل جاری رکھا، آج وہ قومی سطح کے مقابلوں میں 14 گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں۔

    وہ کہتی ہیں انہیں اس بات کا غم ہے کہ وہ والد کی وجہ سے آج اس مقام پر ہیں لیکن یہ سب دیکھنے کے لیے والد موجود نہیں۔

    فلاور کو کھیل کی بنیاد پر اسکالر شپس بھی ملتی رہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی سے اپنا بیچلرز بھی مکمل کر چکی ہیں۔

    فلاور قومی سطح کے مقابلوں میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

  • 8 سالہ ننھی عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کے لیے سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان

    8 سالہ ننھی عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کے لیے سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان

    پشاور: سوات سے تعلق رکھنے والی تائی کوانڈو میں ننھی عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کی مزید تربیت کے لیے کے پی حکومت نے وادیٔ سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز کے لیے سوات میں تائی کوانڈو میٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔

    قبل ازیں 8 سالہ ننھی تائ کوانڈو عالمی میڈلسٹ عائشہ ایاز نے کے پی کے وزیرِ اعلی آفس کا دورہ کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے عائشہ ایاز کو 2 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر وزیر عاطف خان نے بھی پاکستان کی کم عمر ترین تائی کوانڈو ایتھلیٹ کو ایک لاکھ روپے انعام دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سینئر وزیر عاطف خان کا نیشنل چیمپئن عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    سینئر وزیر نے کہا تھا کہ خیبر پختون خوا کے باصلاحیت بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کر رہے ہیں۔

    گیارہ فروری کو وزیرِ اعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت دی تھی، عائشہ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہے، عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور اپنی کام یابی وزیراعظم عمران خان کے نام کی تھی۔

  • سینئر وزیر عاطف خان کا نیشنل چیمپئن عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    سینئر وزیر عاطف خان کا نیشنل چیمپئن عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر وزیر عاطف خان نے پاکستان کی کم عمر ترین تائی کوانڈو ایتھلیٹ عائشہ ایاز کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ‏سینئر وزیر عاطف خان نے وادیٔ سوات سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ تائی کوانڈو کی نیشنل چیمپئن عائشہ سے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”صوبے کے باصلاحیت بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عاطف خان” author_job=”سینئر وزیر کے پی کے”][/bs-quote]

    ملاقات میں سینئر وزیر نے تائی کوانڈو میں کم عمر ترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

    خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے باصلاحیت بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کر رہے ہیں۔

    سوات میں تیسری جماعت کی طالبہ عائشہ ایاز نے چند دن قبل دبئی میں فجیرہ مارشل آرٹ کلب کے زیرِ اہتمام اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کانسی کا تمغا جیتا ہے۔

    عائشہ ایاز ان دنوں اپنے والد تائی کوانڈو کے عالمی کھلاڑی ایاز نائیک کی زیرِ نگرانی اولمپکس کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

    سوات کے ایک گاؤں کانجو سے تعلق رکھنے والی کم سِن عائشہ نے تین سال کی عمر سے مارشل آرٹس کی مشقیں شروع کیں اور اب تک تین بار نیشنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

    عائشہ نے ضلعی چیمپئن شپ 5 بار جب کہ صوبائی چیمپئن شپ 2 بار اپنے نام کی ہے، والد ایاز تھائی لینڈ میں تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغا جیت چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت

    کانسی کا تمغا جیتنے پر عائشہ ایاز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہیں۔ خیال رہے کہ عائشہ جب میڈل جیت کر اپنے گاؤں واپس پہنچیں تو ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عائشہ کے دو چھوٹے بھائی بھی تائی کوانڈو کے کھلاڑی ہیں، 6 سالہ زریاب خان قومی سطح پر گولڈ میڈل جب کہ پانچ سالہ زیاب خان چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

  • کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد

    کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد

    کراچی میں تائی کوانڈو کھیل کو فروغ دینے کے لئے انٹر اسکول چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ میں کراچی کے بیس اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

    ایونٹ میں تین سال سے پندرہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔چھوٹے بچے بے خوف خطر حریف کھلاڑیوں پر حملہ بھی کرتے اور خود کو محفوظ رکھنے کے لئے بچاؤ بھی کرتے رہے۔

    گرتے چوٹ بھی کھاتے لیکن مقابلہ جاری رکھتے۔بچے کہتےہیں فٹ رہنے کے لئے تائی کوانڈو اچھا کھیل ہے۔  ماں باپ بھی تائی کوانڈو میں اپنے بچوں کی دلچسپی سے محظوظ ہوئے۔

    کہتے ہیں اس کھیل سے انہیں خود کا بچاؤ کرنے میں مدد ملتی ہے۔  ایونٹ میں بچوں کی کارکردگی کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں