Tag: تابوت

  • ایفل ٹاور پر پراسرار تابوت کس نے رکھے؟ فرانسیسی انٹیلیجنس کا روس پر شبہ

    ایفل ٹاور پر پراسرار تابوت کس نے رکھے؟ فرانسیسی انٹیلیجنس کا روس پر شبہ

    پیرس: ایفل ٹاور پر پراسرار تابوت کس نے رکھے تھے؟ اس سوال کے جواب کی تلاش میں فرانسیسی انٹیلیجنس حکام نے روس پر شبہ ظاہر کر دیا ہے۔

    بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ایفل ٹاور پر فرانسیسی پرچم میں لپٹے 5 تابوت رکھوانے کے معاملے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، ان تابوتوں پر لکھا تھا ’’یوکرین کے فرانسیسی فوجی۔‘‘

    تابوت رکھوانے والے کون تھے؟

    رپورٹس کے مطابق ہفتے کے دن 3 افراد کو ایک وین میں ایفل ٹاور آتے دیکھا گیا تھا، انھوں نے وہاں تابوت چھوڑے، جن سے بعد ازاں پلاسٹر کی بوریاں برآمد ہوئیں، پولیس نے تفتیش شروع کی اور جلد ہی وین کے ڈرائیور کو دھر لیا گیا، تاہم ڈرائیور نے بتایا کیا کہ اسے تابوتوں کو لے جانے کے لیے 2 دیگر افراد نے 40 یورو ادا کیے تھے، معلوم ہوا کہ ڈرائیور خود بلغاریہ سے ایک دن پہلے ہی پیرس پہنچا تھا۔

    پولیس کی تفتیش جاری تھی، جلد ہی اس نے باقی دونوں افراد کو بھی وسطی پیرس کے ایک کوچ اسٹیشن سے عین اس پر دھر لیا، جب وہ برلن جانے والی بس میں سوار ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انھوں نے پولیس کو یہ بتا کر پریشان کر دیا کہ انھیں بھی تابوتوں کو پہنچانے کے لیے 400 یورو ادا کیے گئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور بلغاروی تھا اور باقی دو دیگر یوکرین اور جرمن تھے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے میڈیا کو بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان کو اتوار کے روز جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اب وہ اس کیس میں اس رخ سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا یہ منصوبہ بیرون ملک سے ترتیب دیا گیا تھا؟ جب کہ ماضی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے فرانسیسی پولیس نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس کیس میں روسی ایجنٹ ملوث ہو سکتے ہیں۔

    اسرائیل کی مثال

    اکتوبر میں حماس اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد پیرس کی کئی دیواروں پر اسرائیلی پرچم کے رنگوں والا ستارہ داؤدی چھاپا گیا تھا، فرانسیسی پولیس نے یورپ کے غریب ترین ملک مالڈووا کے ایک جوڑے کو گرفتار کیا تو معلوم ہوا کہ اس کام کے لیے انھیں روسی انٹیلیجنس کی جانب سے رقم ادا کی گئی تھی۔

    تابوت اور روس

    واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے لیے فوجی بھیجے جا رہے ہیں، صدر امانوئل میکرون نے ماسکو کے غصے کو نظر انداز کرتے ہوئے فوجی بھیجنے کے سلسلے کو ختم کرنے سے انکار کیا۔ گزشتہ ہفتے یوکرینی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے فرانسیسی فوجی انسٹرکٹرز کی روانگی پر بات چیت کی ہے۔

    اب تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اسی معاملے کے تناظر میں تابوتوں کے ذریعے فرانس کو دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے۔

  • کالے جادو کیلئے خاتون کی قبر سے ’سر‘ چوری کرلیا گیا

    کالے جادو کیلئے خاتون کی قبر سے ’سر‘ چوری کرلیا گیا

    ریو ڈی جنیرو: برازیل میں کالے جادو کیلئے خاتون کی قبر سے اس کا سر نکال لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی قبر سے ان کا سر نکال لیا گیا جسے جادو یا دیگر سفلی مقاصد میں استعمال کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اگست 2022 میں ایک نوجوان خاتون ’سبرینا ٹیورس ڈی المیڈا‘ کو فائرنگ کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور اب حال ہی میں معلوم ہوا کہ ان کی قبر کھودی گئی ہے۔

    بھارت: کالے جادو اور سفلی کی طاقت کا نشہ، شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا

    برازیل کے ریوڈی جنیرو کی انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کرکے تفتیش شروع کردی، اب پولیس مجرم کی تلاش میں ہے تاکہ اس ہول ناک جرم کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔

    پولیس کے مطابق سر نکالنے کے لیے پتھر کی سلیب ہٹائی گئی اور لکڑی کا تابوت توڑا گیا،  اس کے بعد اندر موجود جسدِ خاکی سے سر غائب کردیا گیا۔

    قبر کے پاس موجود بعض شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ لاش کے سر کو کالا جادو کے مقصد کے لیے چرایا گیا ہے کیوں کہ قبرکے پاس ایک پیالہ ملا ہے جس میں جلی ہوئی اشیا اور کچھ راکھ بھی ملی ہے۔

  • ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    ویڈیو: شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں انٹری

    آپ نے دلہا دلہن کی ایک سے بڑھ کر ایک اور انوکھی انٹری تو دیکھی ہی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی تابوت میں دلہن یا دولہے کی انٹری دیکھی ہے۔

    شادی کا دن تو سب کے لیے خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی تقریب میں کچھ ایسے انداز میں جانے کا فیصلہ کیا کہ جان کر آپ یہ فیصلہ نہ کر پائیں کہ اس کی شادی کی خوشی منائی جانی چاہیے یا اس کی سوچ پر ماتم کیاجانا چاہیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں دلہے کو تابوت میں رکھ کر شادی ہال پہنچایا گیا، جہاں پر موجود مہمان یہ منظر دیکھ کر حیران و پریشان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے کے لیے بنائے گئے کالے رنگ کے تابوت کو اس کے دوستوں نے وین سے نکالا اور مہمانوں کے لیے لگائی گئی کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔

    شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔

    شادی میں شریک ایک شخص نے اس پورے منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی، جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا، کسی نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کیا۔

  • مصر میں تین ہزار سال پرانے تابوت دریافت

    مصر میں تین ہزار سال پرانے تابوت دریافت

    قاہرہ: دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جانے والی مصری تہذیب سے ماہرین نے کم سے کم 100 سال بعد پہلی بار بہت بڑی تعداد میں انتہائی اچھی حالت میں 3 ہزار سال پرانے تابوت دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصری ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ دریائے نیل کے کنارے واقع شہر اقصر کے قریب الاساسیف نامی علاقے سے 3 ہزار سال پرانے مرد، خواتین وبچوں کے تابوت اصل حالت میں دریافت کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری آثار قدیمہ نے چند دن قبل 30 تابوتوں کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا جن سے متعلق حکام نے 20 اکتوبر کو تفصیلات جاری کیں۔

    مصری وزارت آثار قدیمہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دریافت کیے گئے 30 تابوت قدیم مصری تہذیب کے مذہبی پادریوں کے خاندان کے افراد کے ہیں۔

    آثار قدیمہ کے وزیر خالد العنانی کے مطابق دریافت کیے گئے تابوتوں کو دریائے نیل کے کنارے واقع شہر کے اس علاقے سے دریافت کیا گیا جہاں سے ماضی میں بھی قدیم تہذیب کے تابوت اور دیگر چیزیں دریافت ہوتی رہی ہیں۔

    تابوت میں 30 گھنٹے گزاریں، 600 ڈالر انعام پائیں

    دریافت کیے گئے تابوت مٹی میں دفن تھے اور ماہرین نے محض 3 سے 4 فٹ کی کھدائی کے بعد انہیں دریافت کیا۔ وزارت آثار قدیمہ کی جانب سے دریافت کیے گئے تابوتوں کی ٹوئٹر پر جاری کی گئی تصاویر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ تابوت انتہائی اچھی حالت میں ہے۔

    مصری حکام کے مطابق دریافت کیے جانے والے تابوتوں میں مرد و خواتین سمیت بچوں کے تابوت بھی شامل ہیں اور ان تابوتوں پر قدیم مصری تہذیب کی نقش نگاری کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    مصر میں گزشتہ 100 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں تابوت دریافت ہوئے ہیں، اس سے قبل 19 ویں صدی میں مصر سے تابوت دریافت ہوئے تھے۔

    بیسویں صدی میں مصر میں اتنی بڑی تعداد میں تابوت دریافت نہیں ہوئے، تاہم گزشتہ صدی میں تاریخی مقبرے، مجسمے، شہر اور کھنڈرات دریافت کیے گئے۔ مصری حکام کے مطابق دریافت کیے گئے 30 تابوتوں کو ا?ئندہ سال کے ا?غاز تک قدیم مصری تہذیب کے بنائے گئے عجائب گھر منتقل کیا جائے گا۔

  • مالک کی وفات، گھوڑے کے الوداع نے سب کو رلا دیا

    مالک کی وفات، گھوڑے کے الوداع نے سب کو رلا دیا

    گھوڑا نہ صرف وفادار جانور ہے بلکہ وہ ہر قیمت پر اپنی وفاداری نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جنگ کا میدان ہو یا کھیل گھوڑا اپنے مالک کو فتح دلانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    گھوڑے کی وفاداری کاایک تازہ واقعہ برازیل کے شہر پارائیبا میں پیش آیا جہاں گھوڑے نے مالک کی آخری رسومات میں شرکت کی اور تابوت پر سر رکھ کر دیر تک آنسو بہاتا رہا۔

    horse-3

    جنازے کے شرکاء اس دلخراش منظر کو دیکھ کر اور بھی رنجیدہ ہوگئے اور وہ گھوڑے اور مالک کی جدائی کے درد کو بیان بھی کرنے لگے۔

    برازیل کے رہائشی نوجوان یکم جنوری کو موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اہل خانہ کے مطابق ’’ویگنز‘‘ کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے سیرینو (گھوڑا) کافی اداس تھا۔

    horse-2

    اہل خانہ نے نوجوان کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے پر آپریشن بھی کروایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، ویگنز کی آخری رسومات میں گھوڑا گھر کے فرد کے ہمراہ آیا اورملک کی شکل دیکھنے کے بعد تابوت پر سر رکھ کر دیر تک روتا رہا۔

    horse-1

    ویگنز کے دوست کا کہنا ہے کہ ’’یہ گھوڑا میرے دوست کو بہت عزیز تھا کیونکہ یہ اُن کی فیملی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے بلکہ وہ لوگ گھوڑے کو اپنے گھر کا فرد ہی سمجھتے ہیں‘‘۔

    horse-4

    انہوں نے کہا کہ سیرینو (گھوڑے) اور ویگنز کے درمیان گہری دوستی تھی، دونوں ایک دوسرے کی کل کائنات تھے۔