Tag: تاجر

  • کراچی : تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ :  ایس ایچ او جمشید کوارٹرز معطل

    کراچی : تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ : ایس ایچ او جمشید کوارٹرز معطل

    کراچی : تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوربھتہ خوری کے واقعے پر ایس ایچ اوجمشیدکوارٹرز کو معطل کردیا گیا، ایس ایس پی ایسٹ تحقیقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اوربھتہ خوری پر اے آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمشید کوارٹرز اشرف جوگی کو معطل کردیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ سابق ایس ایچ او جمشید کوارٹرزاشرف جوگی کی تحقیقات کریں گے، تاجر سے چھینے گئے 18 موبائل فونز کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ، فیضان عرف فیضی، عادل پٹھان اورخلیل نے تاجر عبدالغفار کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور 18 موبائل فون چھین لیے گئے تھے۔

    موبائل مارکیٹ تاجر کو 29 اپریل کو پولیس نےحراست میں لیا تھا ، بعد ازاں تاجر نے اے ایس آئی رضوان، کانسٹیبل عمر شیخ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    ایس ایچ او نے کمزور مقدمہ بنایا اور تاجر کا 154کا بیان بھی بدلاتھا ، ملزم فیضان عرف فیضی پہلے بھی گرفتارہوچکا ہے۔

  • تاجر ویلویشن ٹیکس ماننے کو تیارنہیں، تاجروں، ایف بی آر کےدرمیان ڈیڈ لاک برقرار

    تاجر ویلویشن ٹیکس ماننے کو تیارنہیں، تاجروں، ایف بی آر کےدرمیان ڈیڈ لاک برقرار

    اسلام آباد: تاجر ویلویشن ٹیبل ٹیکس ماننے کو تیارنہیں ہیں، کاروباری حضرات اور ایف بی آر کے درمیان تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بےنتیجہ ختم ہوگیا، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوئے، دونوں فریقین اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ ایف بی آر سے ابھی تک ڈیڈلاک برقرار ہے، ہمارا موقف ہے کہ ویلویشن ٹیبل کے قانون کو ختم کرنا ہوگا۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ویلویشن ٹیبل ٹیکس کو تاجر ماننے کےلیے بالکل تیار نہیں، ویلویشن ٹیبل ٹیکس کیخلاف ہر تاجر نے 28 اگست کو اپنا شٹر بند رکھا۔

    اجمل بلوچ نے کہا کہ ویلویشن ٹیبل ٹیکس سے کرپشن کی نئی راہ کھلے گی، تجویز دی ہے کہ اگر ٹیکس اکٹھا کرنا ہے تو فکسڈ ٹیکس کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ہی سب سے بہتر ثابت ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس سے جعلی نوٹسز اور بلیک میلنگ سے نجات ملےگی، فکسڈ ٹیکس سے کرپشن کی راہ بھی بند ہوجائے گی۔

    دریں اثنا چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا کہ تاجروں کو معیشت میں جائز حصہ شامل کرنا ہوگا، 20 فیصد جی ڈی پی کا شیئر رکھنے والا سیکٹر صرف 2 فیصد سے کم ٹیکس دیتا ہے۔

    نعیم میر نے کہا کہ تاجروں کی ٹیکس ادائیگی انتہائی حددرجے سے بھی کم ہے، تاجروں کے ٹیکشین کے بارے میں کچھ خدشات ہیں جن پر مذاکرات جاری ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے بہت جلد ایف بی آر اور تاجر نمائندے کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، تاجر دوست اسکیم کی اصل روح ریٹیل و ہول سیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی ہے، تاجروں کو ٹیکس دینے سے متعلق سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

  • کاروباری لیڈرز کا سمٹ، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عزم

    کاروباری لیڈرز کا سمٹ، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا عزم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کاروباری لیڈرز کے سالانہ بزنس سمٹ میں شرکت کی اور ماحولیاتی استحکام کی ضرورت پر زور دیا، سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اسکل بیسڈ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ کا چھٹا ایڈیشن منعقد ہوا۔

    تقریب میں وفاقی وزیر کلائمٹ چینج شیری رحمٰن، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان، سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور سابق وزیر مملکت و چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ اظفر احسن سمیت بزنس کمیونٹی کے معتبر ناموں نے شرکت کی۔

    کانفرنس کا مقصد کاروباری اطوار کا از سر نو تجزیہ کرنا، اس شعبے میں رائج نظریات کا نئے سرے سے جائزہ لینا، حکمت عملیوں پر نظر ثانی کرنا اور پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا تھا۔

    وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے ماحولیاتی استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بڑے ہوٹلز پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال کو ختم کریں۔

    انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک فرنٹ لائن ریاست کے طور پر پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عوام اور میڈیا کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیا۔

    سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اسکل بیسڈ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے اور یکساں قومی نصاب کا نفاذ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    انگلش بسکٹ مینو فیکچررز کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، ڈاکٹر ذیلف منیر نے تخلیقی سوچ کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے ملک مالی بحران سے باہر نکل سکتا ہے اور نئی منزلوں کی طرف گامزن ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی کاروباری لیڈر، ملک کی تاجر برادری کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی، اور انہیں یقین ہے کہ اتحاد کے ذریعے ملک ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

    ذیلف منیر کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ری تھنک پر توجہ مرکوز کریں کیونکہ اس سے جدت کو پروان ملے گی جو ںئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی، نئی ملازمتیں پیدا کرے گی اور معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

  • صنعت تباہ، تاجر مر رہا ہے: تاجروں کی سینیٹ میں دہائی

    صنعت تباہ، تاجر مر رہا ہے: تاجروں کی سینیٹ میں دہائی

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار روز مر رہے ہیں، جب 33 روپے فی یونٹ بجلی خریدیں گے تو صنعت کا چلنا مشکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے سابق صدر انجم نثار نے اظہار خیال کیا۔

    انجم نثار کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار روز مر رہے ہیں، پاکستان کی صنعت نے 8 ماہ میں کوئی نوکری نہیں دی۔ گزشتہ 8 ماہ سے صنعتیں ہنر مندوں کو بے روزگار کرنے پر مجبور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتوں تک بجلی 40 سے 42 روپے یونٹ پہنچ رہی ہے، مہنگی بجلی کی وجہ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ (برآمد) بین الاقوامی مقابلے کے قابل نہیں رہی۔

    انجم نثار کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں صنعتوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے، ایل سیز کھل نہیں رہیں اور 25 فیصد شرح سود پر کاروبار مشکل ہے، بزنس کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس مارک اپ پر کاروبار نہیں چل سکتا۔

    سینیٹر محسن عزیز نے سوال کیا کہ حکومت نے زراعت کو مراعات دی ہیں، صنعتوں کو کیا دیا ہے؟

    فیڈریشن کی جانب سے انجم نثار نے مزید کہا کہ جب 33 روپے میں بجلی خریدیں گے تو صنعت کا چلنا مشکل ہے۔

  • کراچی : موٹر سائیکل سوار ملزمان  تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : موٹر سائیکل سوار ملزمان تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : موٹر سوار ملزمان تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ، تاجرنےکلفٹن میں نجی بینک سےرقم نکالی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کہیں محفوظ نہیں رہے، صدر ریگل چوک کے قریب تاجر سے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ عبدالرحمان نامی تاجر بینک سے رقم لے کردکان کی جانب جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تاجر نے کلفٹن میں نجی بینک سے رقم نکالی تھی، تاجر کے ہاتھ میں ایک بیگ اور ٹفن تھا، ڈاکوؤں نے تاجر کو پہلے دھکا دیا اور پھر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ واردات کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے نجی یونیورسٹی کی وین کو لوٹ لیا تھا، ملزمان طالبات کے پرس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    یونیورسٹی کی وین میں 4 طالبات سمیت ایک استاد بھی سوار تھے، ملزمان نے تسلی سے واردات کی طالبات کے پرس سے پیسے بھی نکالے اور جاتے ہوئے گاڑی کی چابی نکال کر دور پھینک دی تھی۔

  • کراچی سے اغوا کیے جانیوالے تاجر کو ملزمان سہون چھوڑ کر فرار

    کراچی سے اغوا کیے جانیوالے تاجر کو ملزمان سہون چھوڑ کر فرار

    کراچی: بہادر آباد سے اغوا کیے جانے والے تاجر کو ملزمان سیہون چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد سے تاجر کو رات گئے مسلح ملزمان اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے، ملزمان تاجر سے سیہون میں کیش رقم اور موبائل فون چھیننے کے بعد چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    مقامی تاجر جنید کی جانب سے نیو ٹاؤن پولیس کو واردات کی  درخواست جمع کرادی ہے، تاجر کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ رات پونے ایک بجے بہادر آباد چائے کے ہوٹل پر تھا ایک گاڑی میں موجود مسلح ملزمان میری جانب آئے اور مجھے کہا پچھلی سیٹ پر بیٹھ جاؤ، 2 ملزمان بھی پیچھے بیٹھ گئے۔

    تاجر نے بتایا کہ ملزمان شارع فیصل سمیت کئی مقامات سے ہوتے ہوئے سیہون پہنچے، مجھے سیہوں سے آگے سنسان جگہ پر اتار دیا گیا اور گاڑی میں سوار ملزمان کہیں اور نکل گئے تھے۔

    تاجر جنید نے بیان میں کہا کہ ملزمان مجھ سے کیش 3لاکھ روپے اور موبائل فون بھی چھین کر لے گئے، ملزمان نے میرا پاسورڈ لے کر میرے اے ٹی ایم سے پیٹرول بھی ڈلوایا  اور میں کرائے کی گاڑی لے کر واپس کراچی پہنچا ہوں۔

  • ایف بی آر کا تاجروں کی سہولت اور معاونت کی جانب ایک اور بڑا قدم

    ایف بی آر کا تاجروں کی سہولت اور معاونت کی جانب ایک اور بڑا قدم

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ضائع ہو جانے والی اشیا کی کلیئرنس تیز کرنے کی ہدایات کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کی سہولت اور معاونت کے لیے ضائع ہو جانے والی اشیا کی کلیئرنس تیز کرنے کے لیے پاکستان کسٹمز کی تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دیں۔

    چیف کلکٹر نے کہا کہ روزانہ جلد ضائع اشیا کی کلیئرنس کی نگرانی کریں،درآمد،برآمدکنندگان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ چیف کلکٹرز متعلقہ اداروں سے این اوسی اجرا پر مسائل کی نشاندہی کریں۔

    ایف بی آر نے تجارت کے فروغ میں ہر طرح سہولت پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقدامات سے کاروبار کے لیے سازگار ماحول تقویت پائےگا۔

    ایف بی آر نے 4.36 ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آر لاہور نے فوڈمینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر ٹیکس چوری کا بڑا فراڈ پکڑا تھا۔

    ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ فراڈ سے 4.36 ارب روپے کا واجب الادا سیلز ٹیکس چوری ہوا۔

  • امارات: دھوکے باز نے تاجر سے 14 لاکھ درہم ہتھیا لیے

    امارات: دھوکے باز نے تاجر سے 14 لاکھ درہم ہتھیا لیے

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ایک دھوکے باز نے ایک تاجر کو دھوکہ دے کر اس سے 14 لاکھ درہم ہتھیا لیے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک دھوکہ باز نے خلیجی سرمایہ کار سے 14 لاکھ درہم اینٹھ لیے، دھوکے باز نے تاجر کو ایک میدان میں کھڑی ہوئی گاڑیاں دکھا کر سودا کرلیا۔

    مذکورہ دھوکے باز نے خلیجی سرمایہ کار کو یہ تاثر دیا کہ رینٹ اے کار کا شوروم اور گاڑیاں اس کی اپنی ہیں۔

    مذکورہ نظارے کے بعد خلیجی تاجر دھوکے باز کے جھانسے میں آگیا۔ اس نے اتنی زحمت بھی گوارا نہ کی کہ گاڑیاں اور رینٹ اے کار ایجنسی کے کاغذات دیکھ لیتا۔

    خلیجی تاجر نے رینٹ اے کار ایجنسی کا سودا ہونے پر اسے 11 لاکھ درہم کیش دیے اور دھوکے باز کو اپنی رینجروور گاڑی یہ کہہ کر دی کہ اسے 3 لاکھ درہم میں فروخت کر سکتے ہو۔

    بعد ازاں خلیجی تاجر نے پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا، ملزم ایک عرب شہری ہے جسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسے دراصل رقم کی ضرورت تھی، اب وہ مذکورہ شخص کو قسطوں میں رقم دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی، تاجروں کو 10 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے

    ایس او پیز کی خلاف ورزی، تاجروں کو 10 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے

    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تاجروں کو 10 لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت ایس او پیز پر عمل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ خلاف ورزی پر دکان اور مارکیٹ سیل کی جائیں۔

    چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ تاجروں نے ایس او پیز پر عمل کاحلف نامہ جمع کرایا ہے، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 10 لاکھ تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے ہدایت جاری کی ہے کہ دکان اور مارکیٹ سیل یا جرمانہ عائد کرتے وقت موبائل سے کارروائی ریکارڈ کی جائے۔

    اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کرونا کے پھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کو حقیقت تسلیم کرکے بچنے کی تدبیر اختیارکی جائیں،گھر سےن کلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 83 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 5,385 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 113,702 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 2,255 ہو گئی ہے۔

  • کوئی دکان نہ کھولے، بند شٹر میں آن لائن کاروبار کیا جائے: کمشنرکراچی

    کوئی دکان نہ کھولے، بند شٹر میں آن لائن کاروبار کیا جائے: کمشنرکراچی

    کراچی: کمشنر افتخار شلوانی نے شہرقائد کے علاقے صدر میں دکانداروں کے جمع ہونے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کہا ہے کہ شٹر بند رکھ کرآن لائن کاروبار کی اجازت ہے، دکان کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں ہے۔

    کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ کوئی دکان نہ کھولے، بند شٹر میں آن لائن کاروبار کیا جائے، دکان میں صرف ایک شخص کام کرسکتا ہے، دکاندار سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل کریں، حکومت سندھ کی ایس او پی پر پوری طرح عمل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ آج کراچی میں آن لائن کاروبار کی اجازت کے بعد دکانداروں کی بڑی تعداد کراچی الیکٹرانک مارکیٹ پہنچی، مگر پولیس نے آن لائن کاروبار کی اجازت نہیں دی، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے احکامات کے مطابق عمل کروارہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے پولیس نے آن لائن کاروبارکرنے سے بھی منع کردیا ہے۔

    حکومتی اجازت، پولیس نے کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کرنے سے منع کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تاجروں سے دکانیں کھولنے کا اجازت نامہ طلب کیا اور ملازمین کی فہرست بھی مانگی اور ساتھ ہی دکان کھولنے سے پہلے سب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مانگی ہے۔

    ادھر صدر آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے، تاجرای میل کے ذریعے تفصیل بھیج رہے ہیں، وہ آن لائن کاروبار کرنے والے تاجر ایس او پی پر عمل کریں۔

    ’محکمہ داخلہ نے ای میل پر انڈرٹیکنگ اور تفصیل بھیجنے کی ہدایت کی، محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن آویزاں کرکے آن لائن کاروبار کی اجازت دیمآن لائن کام کرنے والے ایس او پی پر عمل کریں، خلاف ورزی پر کاروبار بند کر دیا جائے گا‘۔