Tag: تاجروں

  • یو اے ای کا ویزا  ، تاجروں کے لئے بڑی خوشخبری

    یو اے ای کا ویزا ، تاجروں کے لئے بڑی خوشخبری

    کوئٹہ : متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے قونصل جنرل تاجروں کے لئے بڑا اعلان کردیا ، اب بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین اور سی ای او کی ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے الگ ویزا فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

    قونصل جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کیلئے بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔

    ملاقات میں فریقین نے خلیفہ پورٹ سمیت اسٹرٹیجک منصوبوں میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعاون کے ذریعے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرمایہ کاری منصوبوں کو اپنے سرمایہ کاری پورٹل پر شائع کریں گے۔

    یاد رہے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی سے ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر کے پی نے یو اے ای قونصلیٹ کےبزنس ویزا سیکشن کا افتتاح کیا تھا۔

    یو اے ای قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری اب 5 سالہ ویزا پروگرام حاصل کرنے کے اہل ہیں، ویزاپروگرام دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط کرے گا۔

  • انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس : تاجروں کی حکومت کو دھمکی

    انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس : تاجروں کی حکومت کو دھمکی

    لاہور : تاجروں نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا اور حکومت کو خبردار کیا  آرڈیننس واپس لیا جائے ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، انجمن تاجران نے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، حکومت فوری طور پر جبری انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس واپس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اکاؤنٹ منجمد کرنے کا اختیار دینا ناقابل قبول ہیں، کاروباری مقامات پر ٹیکس افسران کو کسی صورت تعینات نہیں ہونے دیں گے۔

    تاجروں نے خبردار کیا کہ حکومت آرڈیننس واپس لے ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

    صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا نوٹس کے بغیر اکاؤنٹ منجمد کرنا ناقابل قبول ہے جبکہ صدر چیمبر سینیر نائب صدر خالد عثمان کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں کو ضبطی اور معائنہ کے اختیارات خطرناک قدم ہے۔

    نائب صدر شاہد نزیر چودھری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی میں بے چینی ہے اور انہوں نے بینکوں سے رقوم نکلوانا شروع کردیں۔

  • کراچی کے تاجروں نے 2025 عید سیل سیزن کو مایوس کن قرار دے دیا

    کراچی کے تاجروں نے 2025 عید سیل سیزن کو مایوس کن قرار دے دیا

    کراچی : تاجروں نے 2025 عید سیل سیز ن کو مایوس کن قرار دے دیا، تاجر چاند رات تک گاہکوں کا انتظار کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید سیل کے حوالے سے سال 2025 کے مقابلے میں 2024 بدترین سال رہا اور مارکیٹوں میں گہما گہمی کے باوجود اچھی خریداری کی صورتحال پیدا نہ ہوسکی۔

    صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ رواں سال خریداری گذشتہ سال کے مقابلے میں 25 تا 30 فیصد کم رہی، ایک سال میں عید پر فروخت ہونے والے سامان میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہونے کی وجہ سے تقریبا 15ارب روپے کا مال فروخت ہوسکا۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ عید سیزن کا 60 تا 70فیصد سامان گوداموں میں پڑا رہ گیا، کراچی میں عید سیزن کے لحاظ سے 2015 سب سے بہترین سال تھا، سال 2015 میں 70 ارب روپے کی قریب کا مال تاجروں نے فروخت کیا تھا ۔

    صدر آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ کراچی میں عید سیزن پر 100 ارب روپے کے خریداری ہو سکتی ہے تاہم دس سالوں میں فروخت 70 ارب سے کم ہوکر 15 ارب تک گر گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوتِ خرید نہ ہونے کے سبب عید کی ذیادہ تر خریداری خواتین اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس، جوتے ،مصنوعی زیورات اور زیبائش کے سستے سامان تک محدود رہی۔

    عید الفطر پر تجارتی علاقوں اور شہر کی 200سے زائد مارکیٹیں عید کی روایتی خریداری کی منتظر رہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • چینی فی کلو 164 روپے کے احکامات ! تاجروں کی حکومت کو دھمکی

    چینی فی کلو 164 روپے کے احکامات ! تاجروں کی حکومت کو دھمکی

    کراچی : تاجروں نے حکومت سے چینی فی کلو 164 روپے کے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ناانصافی جاری رہی تو چینی فروخت کرنا بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت چینی فی کلو164روپےکے احکامات واپس لے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ چینی بحران کے ذمہ دارمل مالکان اور حکومت ہے، حکومت کی غلط پالیسی کی سزا تاجروں کو نہ دی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ تاجر چینی 165 روپے فی کلو خرید کر 164 روپے کلو نہیں بیچ سکتے، چینی کا بحران پیدا ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ حکومت مل مالکان کیساتھ چینی کا ریٹ طےکرے، تاجروں کیساتھ ناانصافی جاری رہی تو چینی فروخت کرنا بند کردیں گے۔

    یاد رہے حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلو رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کے ساتھ اجلاس کے بعد کہا چینی کی قیمت ایک سو چونسٹھ روپے سے اوپر نہیں جانی چاہیے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جو بھی چینی کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھانے کی کوشش کرے گا، اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

  • کراچی کے تاجروں  کا  چینی کی ایکسپورٹ پر  پابندی لگانے کا مطالبہ

    کراچی کے تاجروں کا چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

    کراچی :  جوڑیا بازار  کی ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے چینی کی ایکسپورٹ پر تین ماہ کیلئے پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی کی قیمتیں 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن رؤف ابراہیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت3ماہ کیلئےچینی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرے۔

    رؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہول سیل بازارمیں چینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی، مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم ،مارچ کے ایڈوانس سودے ہو رہے ہیں۔

    چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ چینی کے مارچ کےایڈوانس سودے152روپے فی کلوتک پہنچ گئے، رمضان میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چینی کی ماہانہ کھپت ساڑھے 5لاکھ ٹن ہے، رمضان میں یہ کھپت 10لاکھ ٹن پہنچ جاتی ہے۔

    رؤف ابراہیم نے بتایا کہ دسمبر سے چینی کی قیمتوں میں 26 روپے کلو کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ سال بھی منافع خوروں نے چینی کی قیمت 180 روپے پر پہنچا دی تھی۔

    خیال رہے یوٹیلٹی اسٹورزپربھی چینی 5 روپےاضافے سے145 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

  • تاجروں نے کے پی میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا

    تاجروں نے کے پی میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد اور پنڈی میں کاروبار کی بندش پر تاجر پھٹ پڑے اور انہوں نے امن وامان کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومتی رکاوٹوں کی وجہ سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور پنڈی میں کاروبار زندگی معطل ہے، جس پر تاجروں میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت سے امن وامان کی بحالی کے لیے صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے کنٹرول سمیت جو بھی اقدام کرے گی، تاجر برادری اس کی حمایت کرے گی۔

    سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ روازنہ کی بندش سے ملک بھر میں کاروبار کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت امن وامان کی بحالی کے لیے کے پی میں گورنر راج لگائے۔

    سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے جو بھی اقدام کرے، ایف پی سی سی آئی اس کی حمایت کرے گی۔

    ایف پی سی سی آئی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہونے سے کارخانے بند پڑے ہیں جب کہ تاجروں کا کہنا ہے کہ آخر کب تک ایسے احتجاج جاری رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد، پنڈی میں حکومتی رکاوٹوں کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی، تجارتی سرگرمیاں، آمدورفت، بچوں کی تعلیم سب کچھ معطل ہو چکا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/country-goods-delivery-stopped-there-fear-of-food-shortage/

  • پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے  تاجروں کا عدالت سے رجوع

    پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے تاجروں کا عدالت سے رجوع

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے تاجروں نے عدالت سے رجوع کرلیا اور استدعا کی کہ سیکریٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی کو احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج روکنے اور غیرقانونی قرار دینے کیلئے تاجروں نے درخواست دائر کردی۔

    جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز  نے ہائیکورٹ میں درخواست کی، جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پُر امن کاروبار اوردیگرفرائض کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں، استدعا ہے چیئرمین پی ٹی آئی ،کارکنان کو غیر قانونی احتجاج سے روکنے کی انتظامیہ کو ہدایت کی جائے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں اسلام آباد کی طرف احتجاج کیلئے آنے کا پروگرام ہے ، احتجاج سے اسلام آباد پر لشکر کشی کا تاثر ملا رہا ہے ، حال ہی میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے قانون سازی بھی ہوئی ،بغیر اجازت اس قسم کے احتجاج سے ملک میں لا قانونیت کاتاثر ملتا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکریٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی کو احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت آئی جی اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوفریق بنایا گیا ہے۔

  • کراچی سے خیبر تک تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال،  تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند

    کراچی سے خیبر تک تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند

    کراچی : مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف آج تاجروں اور جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسوں ،بجلی اورگیس بلوں کے خلاف آج ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، تمام بڑی تاجر تنظیمیں شٹڑ ڈاؤن ہڑتال میں شامل ہیں۔

    کراچی سے خیبر تک تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہے، قصہ خوانی،اشرف روڈ، صدر بازار مارکیٹیں، صدر کی فوڈ اسٹریٹ چوک فوارہ میں دکانیں بند ہے۔

    راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے تندور بھی بند اور دن 2 بجےپریس کلب کےباہراحتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

    ٹیکسلا، گجر خان، مری ، کہوٹہ اور کلرسیداں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، وہاڑی میں بھی غلہ منڈی، فروٹ سبزی منڈی، ہوٹل اور مارکیٹیں بند ہے جبکہ اوکاڑہ کے بھی تمام کاروباری مراکز ،شاپنگ سینٹراورمارکیٹیں بند ہے۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی، حکومت سےمذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے۔

    انھوں نے خبردار کیا ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیاتو آگے2دن کی ہڑتال کااعلان کر دیں گے، خریدو فروخت میں 70 فیصد کمی ہوچکی تاجر اتنا ٹیکس کہاں سےدیں۔

    مرکزی صدر انجمن تاجران کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ آج خیبر سے کراچی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی، ہر وہ دکاندار شٹر بند کرے گا جو مستقبل میں شٹرکھولنا چاہتا ہے۔

    تاجرون نے کہا تاجر ایک پیج پر ہیں،بجلی قیمت کوکم کرناچاہتےہیں،تاجر اورصنعت کارٹیکس دےدےکرتنگ آچکے ہیں۔

    دوسری جانب امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی لوگ کہتے ہیں احتجاج سے کاروبار بند ہوجائے گا، کاروبار تو پہلے ہی آپ نے بند کر دیا ہے، معیشت کا پہیہ تو آپ نے روک دیا ہے، ہرصورت ہڑتال ہوگی حق دوعوام کوتحریک رکنے والی نہیں۔

    یاد رہے ملک کی دونوں بڑی تاجرتنظیموں نے ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار کردیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آرکی دعوت کے باوجود تاجر مذاکرات میں نہیں آئے، جس کے بعد ایف بی آرکی جانب سےتاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا امکان ہے۔

  • 28 اگست کی ہڑتال ! تاجروں نے حکومت کو خبردار  کردیا

    28 اگست کی ہڑتال ! تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

    لاہور : تاجروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر 28 اگست کی ہڑتال پر مطالبات پر مثبت قدم نہ اٹھایا تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک پھیلایا جاسکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران پاکستان کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف، حکومتی تاجر دوست سکیم اور اشیاء خوردونوش کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اس ٹیکسیشن کے خلاف 28 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    کاشف چوہدری صدر انجمن تاجران پاکستان تاجر رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کے ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس سکیم کو سال بھر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت تباہی سے دوچار ہوچکی ہے۔

    تاجر رہنماؤں نے تاجر دوست اسکیم کی فوری واپسی اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو از سر نو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    میاں وقار چیئرمین انجمن تاجران پاکستان حاجی اشرف بھٹی سربراہ انجمن تاجران پاکستان تاجر رہنماؤں نے تنبیہ کی کہ اگر28اگست کی ہڑتال پر حکومت نے ان کے مطالبات پر مثبت قدم نہ اٹھایا تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک پھیلایا جاسکتا ہے۔

  • تاجروں  کا 28 اگست کو ملک بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

    تاجروں کا 28 اگست کو ملک بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

    لاہور : تاجروں نے 28 اگست کو ملک بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کے نام پر کوئی تاجر ٹیکس نہیں دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران پاکستان نے 28 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کر دیا، صدرانجمن تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کےبلوں نےعام آدمی اورتاجر برادری کی کمر توڑ دی ہے۔

    کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت آئی پی پیزکےمعاہدوں کیساتھ نہیں چل سکتی ، بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے اور آئی پی پیزمعاہدوں کاازسرنوجائزہ لیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی نسبت بھی مہنگی بجلی پیدا کر رہا ہے، ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کے نام پر کوئی تاجر ٹیکس نہیں دے گا، اب دوائیوں اور اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس لگا دیا گیا۔