Tag: تاجروں

  • نواز شریف کا بجلی میں 14 روپے ریلیف کا اعلان،  تاجروں  کا ردعمل آگیا

    نواز شریف کا بجلی میں 14 روپے ریلیف کا اعلان، تاجروں کا ردعمل آگیا

    ملتان : تاجروں نے نواز شریف کے بجلی میں 14 روپے ریلیف کے اعلان پر کہا 14روپے کم والا لولی پاپ 2 ماہ کے لیے ہے آگے کیا ہوگا؟

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان خواجہ سلیمان صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کےبلوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے۔

    خواجہ سلیمان صدیقی کا کہنا تھا کہ 14روپےکم والالولی پاپ 2ماہ کےلیےہےآگےکیاہو گا؟2ماہ میں بجلی کی قیمت میں30روپےتک فی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    انھوں نے کہا کہ ٹیکس دینےسےانکاری نہیں،ایف بی آرکےلامحدوداختیارات ختم کریں، 28اگست کی ہڑتال کی حمایت پرجماعت اسلامی کے مشکور ہیں۔

  • مہنگی بجلی : کراچی کے تاجروں کا  یکم اگست کو احتجاج کا اعلان

    مہنگی بجلی : کراچی کے تاجروں کا یکم اگست کو احتجاج کا اعلان

    کراچی : کراچی کے تاجروں نے یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کردیا اور خبردار کیا احتجاج کااثرنہ ہواتواگست کےبلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تاجردوست اسکیم کے خلاف کراچی کی تاجرتنظیموں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں عتیق میر،رضوان عرفان،جمیل پراچہ،شریف میمن نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محمود حامد، خالد نور، سید اختر شاہد سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

    تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرے، کیپسٹی چارجز،مہنگی بجلی کے خلاف یکم اگست کواحتجاج کریں گے، احتجاج اور ہڑتالیں غیرمعینہ مدت تک ہوں گی۔

    ،تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ اخراجات آمدن سےبڑھ چکےہیں،حکومت فوری ریلیف دے۔

    چیئرمین کراچی تاجراتحادعتیق میر نے کہا کہ حکومت معاشی ایمرجنسی نافذکرے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجرمفلوک الحال ہوچکےہیں۔

    تاجروں نے خبردار کیا حکومت فوری طور پر تاجر دوست اسکیم واپس لے، احتجاج کااثرنہ ہواتواگست کےبلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

  • بجلی کے بلوں میں اضافہ :  تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

    بجلی کے بلوں میں اضافہ : تاجروں کا حکومت کا الٹی میٹم

    اسلام آباد : تاجروں نے حکومت کا الٹی میٹم دیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تاجر برادری آج شام 5 بجے بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرے گی، پاکستان بھر میں احتجاج ملک کے ہر ضلع اور تحصیل میں ہوگا۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج شام 5 بجے آبپارہ چوک میں ہوگا، مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ آج شام سے پہلے واپس لے۔

    تاجروں نے کہا کہ عوام ایک ظلم کے خلاف چلا رہے ہوتے ہیں حکومت ایک اور بم گرا دیتی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

    دوسری جانب انجمن تاجران قائداعظم گروپ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بجلی کےبلوں میں جو ٹیکس لگائے گئے ہیں وہ قابل قبول ہیں۔

    انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ چھوٹےعلاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، انہی حکمرانوں نے300 یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ:  تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ: تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال دے دی

    راولپنڈی : تاجروں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف تاجروں شٹرڈاؤن کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال کا اعلان کردیا۔

    مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ، ٹیکسلا،واہ کینٹ،گوجرخان،کہوٹہ اورمری میں بھی ہڑتال کا اعلان کیا ، ہڑتال کے دوران تاجرمختلف مقامات پر ریلیاں نکالیں گے اور مظاہرے کریں گے، شٹرڈاؤن علامتی طور پر کیا جائے گا۔

    صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہرشہراحتجاج ہوگا، بجلی قیمت کم نہ ہوئی توتحریک کے اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

    کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم بجلی کےمہنگےبل اداکرنےکےقابل نہیں، بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئےخواتین زیوربیچنےپرمجبورہیں، مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

    ملتان میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں عوام بجلی کے بھاری بل ادا کرنے کے قابل نہیں، بلوں کی ادائیگی کیلئے خواتین زیور بیچنے پر مجبورہیں۔

  • تاجروں کا بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    تاجروں کا بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد : تاجروں نے بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی بلز میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، یکم جولائی شام 4 بجے تاجربرادری ضلعی وتحصیل سطح پراحتجاج کرے گی۔

    صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کےبلزمیں کیاگیااضافہ واپس لے، تاجربرادری کسی صورت بجلی کےبلز میں اضافہ قبول نہیں کرے گی۔

    اجمل بلوچ نے خبردار کیا کہ حکومت نےبجلی بلزمیں اضافہ واپس نہ لیاتویکم جولائی کو نیا اعلان کریں گے۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ عوام میں اب بجلی کےبل جمع کرانےکی سکت نہیں رہی، حکو مت بجلی بلزمیں ظلم واپس لےکہیں عوام انکاری نہ ہوجائے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اس احتجاج میں شامل ہوجائے۔

    سینٹرل ٹریڈرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نائب صدر طارق جدون اور راولپنڈی کنٹونمنٹ کے صدر شیخ حفیظ نے دعویٰ کیا کہ واپڈا نے تیز ترین میٹر لگائے ہیں جو نیپرا کی رپورٹ کے مطابق 30 فیصد تیز ہیں۔

  • امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

    امبانی فیملی نے سونے اور چاندی سے بنی ساڑھیوں کا آرڈر کس کے لیے دیا؟

     ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے بنارسی ساڑھیوں کی خریداری کیلئے ورانسی پہچ گئیں۔

     بنارسی ساڑیاں تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہیں، اور یہ بلاشبہ ہر موقع کے لیے بہترین ہیں، تاہم نیتا امبانی بھی اپنے بیٹے کی شادی کی تیاری کے سلسلے میں بھارت کے مقدس شہر وارانسی پہنچی جہاں انہوں نے بڑی تعداد میں ساڑھی کا آڈر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیتا امبانی نے وارانسی میں بنارسی کے مختلف تاجروں اور کاریگروں کو ہوٹل میں مدعو کیا،  جہاں انہوں نے تقریباً 50-60 ساڑھیوں کا آڈر دیا۔ انہوں نے ساڑھے ڈیزائن کرنے والوں کی دستکاری کی حقیقی تعریف کی۔

    تاجروں  نے امبانی خاندان کی جانب سے ساڑھیوں کے آرڈر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا، بنارسی ہینڈلوم بنانے والے چھوٹے لال پال نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیتا امبانی کو ان کی ’لکھا بوٹی‘ ساڑھی پسند آئی اور میں بہت پرجوش ہوں کیوں کہ آج ہماری نسل کا کام کامیاب ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنارس کے پرانے کاریگر ہیں، ہم تیسری نسل کے ہیں، ہمارے دادا اور والد نے یہ کام شروع کیا تھا، ہم جو ساڑھی بنا رہے ہیں، اس کا نام ’لکھا بوٹی‘  اس خصوصی ساڑھی کو تیار کرنے کے لیے تین بار چناری کا استعمال کیا جاتا ہے اور اسے بنانے میں 60 سے 62 دن لگتے ہیں۔

    وارانسی کے ایک اور ساڑھی بنانے والے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیتا امبانی کی جانب سے 15 سے 20 ساڑھی بنانے کا آڈر ملا ہے۔

    واضح رہے کہ تمام ساڑیاں اصلی زری سے بنائی جائے گی، جن میں چاندی اور سونے کے دھاگے کا استعمال کیا جائے گا، ایک ساڑھی پر چاندی کا 58-60 فیصد اور سونا کے 1.5 فیصد استعمال کیا جائے گا۔ سونے اور چاندی کے دھاگوں والی ساڑیوں کی قیمت 2 لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک ہے۔

  • تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی

    تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی

    اسلام آباد : ایف بی آر دوست ایپ میں یکم اپریک سے اب تک پچاس سے بھی کم تاجروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ نو لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقررکیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجروں نے ایف بی آر دوست ایپ میں عدم دلچسپی ظاہر کردی، یکم اپریل کو ایپ کے آغاز میں نو لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن کا ہدف مقررکیا گیا تھا لیکن اب تک پچاس سے بھی کم تاجروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    تمام بڑے شہروں میں دوست ایپ ٹیکس ڈرائیو غیریقینی صورتحال سے دو چار ہے، چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلر،ریٹیلرز، ریئل اسٹیٹ، بلڈر، ڈیولپرز اور پراپرٹی ڈیلرز رجسٹریشن سے ہچکچارہے ہیں۔

    نجی اسپتال، لیبارٹریز، کلینک اور میڈیکل پریکٹشنرنے بھی رجسٹریشن نہیں کرائی جبکہ تاحال جم اورہیلتھ کلب بھی ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کےصدر اجمل بلوچ نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا ہےکہ تاجروں کے لیے دوست ایپ کا طریقہ کار واضح نہیں، اعتراض جمع کرایا ہے کسی نے مشاورت کے لیےنہیں بلایا۔

    چیئرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ نے ٹیکس افسران کو تاجر تنظیموں سے براہ راست رابطے کرکے آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے ملک بھر میں دس لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

    حکام ایف بی آر نے رجسٹریشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ تاجروں کو آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے دوست ایپ میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا،تاجر دوست ایپ میں شامل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہر ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے پرتاجروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی، تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیوکے حساب سے وصول ہوگا۔

  • بجلی بلوں میں ریلیف نہ دیا تو۔۔۔۔ تاجروں کی حکومت کو بڑی دھمکی

    بجلی بلوں میں ریلیف نہ دیا تو۔۔۔۔ تاجروں کی حکومت کو بڑی دھمکی

    کراچی : تاجروں نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف نہ دینے پر جیل بھرو تحریک کی دھمکی دے دی اور ملک گیرہڑتال بھی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں اور اضافی ٹیکسوں کیخلاف ملک کے کئی شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

    تاجر رہنماؤں نے دھمکی دی کہ نگراں وزیراعظم بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ پوراکریں ، ایسانہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کے ساتھ جیل بھروتحریک شروع کی جائے گی۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی گورنر ہاؤسز کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے ، امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں کمی نہیں کی تو تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کےساتھ مل کرپہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

  • تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی: چیرمین واپڈا  سےجواب طلب

    تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی: چیرمین واپڈا سےجواب طلب

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پر چیرمین واپڈا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ریسال حسن سعید نے تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست میں وزیراعظم ،صدر پاکستان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

    عدالتی نوٹس کے باوجود واپڈاا، وزیراعظم پاکستان اور فنانس منسٹری کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکے۔

    تاجروں نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے میٹر نہ کاٹے جائیں، ہمیں ابھی کسی قسم کے نوٹس نہیں دئیے گئے۔

    تاجروں کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجر اور ریٹیلر پر ٹیکسز سلیب کو غیر قانونی پر تبدیل کیا گیا ہے، نئے ٹیکس کو ایک یونٹ بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجر کو بھی بھیجا گیا ہے۔

    تاجروں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف نعرہ لگا کر آنے والی حکومت جھوٹے دعوی عیاں ہوچکے ہیں،عدالت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے۔

    عدالت نے دوبارہ چیرمین واپڈا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

  • بجلی بلوں میں  3000 روپے سیلز ٹیکس  پر تاجروں نے سرپکڑلیے

    بجلی بلوں میں 3000 روپے سیلز ٹیکس پر تاجروں نے سرپکڑلیے

    اسلام آباد : بجلی بلوں میں 3000 روپے سیلز ٹیکس پرتاجروں نےسرپکڑ لیے ، بجلی کے 4 یونٹ کے استعمال پر بل3427 روپے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سا ل کے بجٹ میں حکومت تاجروں کیساتھ ہاتھ کرگئی، تاجر نےایک یونٹ بھی بجلی خرچ نہ کی اور بل 6841 روپے آگیا۔

    بجلی بلوں میں 3000 روپے سیلز ٹیکس پرتاجروں نےسرپکڑ لیے ، تاجروں کو بجلی کا فی یونٹ 700 سے 7000 روپے تک پڑنے لگا۔

    جس کے باعث تاجر پریشان ہے اور دہائی دے رہے ہیں کہ بجلی کے 4 یونٹ کے استعمال پر بل3427 روپے آیا، بجلی کے 5 یونٹ کا بل 3545 روپے آگیا۔

    تاجروں نے اے آر وائی نیوز کو بجلی کے بلز بھیج کر شکایات کےانبار لگادیئے، حکومت نے تاجروں کے گوداموں کے بجلی بلوں پربھی سیلز ٹیکس لگادیا۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ گودام اسٹاک کیلئےہے، سیل کیلئے نہیں تو ٹیکس کہاں سے دیں، حکومت کہتی ہے ہر بل پر 6000 روپےسیلز ٹیکس دیں گے تو کاروبارکریں۔