Tag: تاجرکا قتل

  • گوجرانوالہ: تاجرکا قتل، اے آروائی نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی

    گوجرانوالہ: تاجرکا قتل، اے آروائی نیوزنے فوٹیج حاصل کرلی

    گوجرانوالہ : عید کے دن تاجر کے قتل کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، قاتل بہت سکون سے آیا تاجر پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابقمعروف بزنس مین اور نجی پلازہ کے مالک محمد یوسف جنہیں عید کے پہلے روز فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حا صل کرلی۔

    :ویڈیو دیکھیں 

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تاجر گاڑی میں سوار ہوتا ہے کہ گھر کے باہر گھات لگایا قاتل گھر میں داخل ہوا اور گا ڑی میں بیٹھے تاجر پرفائرنگ شروع کردی جس سے تاجر محمد یوسف موقع پرجاں بحق ہو گیا۔

    سفاکانہ کا رروائی کے بعد قاتل نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے بچوں اور شہریوں پر بھی فائرنگ کی اور بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کرفرارہوگیا۔

  • کراچی:تاجرکے قتل کیخلاف پریڈی اسٹریٹ صدر میدان جنگ بن گیا

    کراچی:تاجرکے قتل کیخلاف پریڈی اسٹریٹ صدر میدان جنگ بن گیا

    کراچی میں تاجر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدپریڈی اسٹریٹ پر دکانداروں نے بھرپور احتجاج کیا۔شاہراہ قائدین میں پولیس ایکشن کے دوران تین مبینہ تارگٹ کلرز پکڑے گئے کراچی میں ایک بار پھر تاجر برادری سراپا احتجاج۔صدر پریڈی اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔دکانداروں نے دکانیں بند کرکے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کیااور دونونں اطراف کی سڑکوں کو مکمل طورپر بند کردیا۔

    گلستان جوہر میں گزشتہ روزدو افراد کی ہلاکت کےبعد علاقے کی فضا تاحال کشیدہ ہے۔دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیکیورٹی ادارے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سر چ آپرشن کیا ایس آئی یو نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کرکے تین مبینہ ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نےگزشتہ سال اسسٹنٹ ڈائریکٹرای اوبی آئی کو بھی قتل کیاتھا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔منگھوپیر پولیس ایکشن میں بھی دو ملزمان پکڑے گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقے میں کارروائی کی۔ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے۔آرام باغ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔