Tag: تاجر دوست ایپ

  • تاجر دوست ایپ نہ لینے والے ہوشیار ہو جائیں، کتنا جرمانہ لگ سکتا ہے؟

    تاجر دوست ایپ نہ لینے والے ہوشیار ہو جائیں، کتنا جرمانہ لگ سکتا ہے؟

    اسلام آباد: بجٹ 25-2024 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے، جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، تاجر دوست ایپ نہ لینے والے غیر رجسٹرڈ کاروبار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

    آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز بھی ہے، نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فی صد ایڈوانس ٹیکس عائد ہے، آئندہ بجٹ میں کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فی صد کرنے کی تجویز ہے۔

    آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ ، پاکستانی عوام تیاری کرلیں!

    ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید 15 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

    1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے، 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، غیر ضروری اور لگژری آئٹمز پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے، اور چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں کم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

  • تاجر ‘دوست ایپ’ پر کس طرح  رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟  ایف بی آر نے طریقہ کار بتادیا

    تاجر ‘دوست ایپ’ پر کس طرح رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں؟ ایف بی آر نے طریقہ کار بتادیا

    اسلام آباد : حکام ایف بی آر نے تاجر دوست ایپ پر رجسٹریشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے دوست ایپ میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا،تاجر دوست ایپ میں شامل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دس لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔

    حکام ایف بی آر نے رجسٹریشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو آسان ٹیکس ایپ کے ذریعے دوست ایپ میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا،تاجر دوست ایپ میں شامل ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کیا جاسکتا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہر ماہ کی 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے پرتاجروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی، تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیوکے حساب سے وصول ہوگا۔

    ایف بی آر نے کہا کہ ہردکاندار کو کم از کم سالانہ 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا تاہم 2023 کاانکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملے گی۔

    حکام کے مطابق پہلی ٹیکس وصولی 15جولائی سے ہوگی، قانون پر عمل نہ کرنے پر نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہوگی۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ کاروبارپر 0.1 فیصد جرمانہ ٹیکس یومیہ وصول کیا جائے گا اور غیررجسٹرڈ کاروبار پر 40 ہزارروپےیا50 فیصد سالانہ اضافی ٹیکس وصول ہوگا۔