Tag: تاجر کاظم

  • فیصل آباد  : تاجر کی  اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی ، مقدمہ درج

    فیصل آباد : تاجر کی اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی ، مقدمہ درج

    فیصل آباد : تاجر کاظم کی اہل خانہ کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اہل خانہ کوقتل کرنے کے بعدتاجر کاظم کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ نشاط آباد میں ملزم کاظم کے بھائی محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈرائيور کفایت اللہ نے فون پر واقعے کی اطلاع دی،کمرے میں کاظم، بیوی فضہ ، بیٹی روحہ ، بیٹے موسیٰ کی لاشیں پڑی تھیں جبکہ دوسرے کمرے میں پہلی بیوی عنبرین، بیٹیوں حمنہ اور عروج کی لاشیں تھی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ کاظم جواد کی لاش کے قریب 30 بور پستول پڑا تھا، بھائی نے سب کو فائرنگ کر کے قتل کےبعد خودکشی کی۔

    دوسری جانب خودکشی کرنیوالےکاظم اور مقتول بیوی بچوں کی لاشوں کا پوسٹمارٹم جاری ہے ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری بیوی فضہ اور دو بچوں کی میتیں لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلی بیوی عنبرین اور 2 بیٹیوں کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے گلشن مدینہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں شہری نے فائرنگ کر کے اہل خانہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کر لی تھی۔

    پولیس کے مطابق شہری کی شناخت 50 سالہ جواد عمر کے نام سے ہوئی جس نے اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں اپنی جان لے لی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد عمر نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اہل خانہ کو قتل کر کے انتہائی قدم اٹھایا۔