Tag: تاجر کے گھر

  • تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی واردات

    تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی واردات

    میلسی : چور تاجر کے گھر سے ایک کروڑروپےمالیت سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے میں مقامی تاجر کے گھر ایک کروڑ روپے سے زائد کی چوری کی واردات ہوئی۔

    چور ایک کروڑ روپے مالیت سے زائدکےزیورات اورنقدی لے اڑا، پولیس نے بتایا کہ چور بغیر کپڑوں کے گھر میں داخل ہوا اور 30 تولہ زیورات اور 15 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ یہ چور اسی طرح پہلے بھی علاقے میں کئی چوریاں کرچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر میں 1 کروڑ روپے، 80 تولہ سونے کی چوری میں سابق ڈرائیور ملوث نکلا

    پولیس نے کہا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    یاد رہے پنجاب کے شہر لاہور میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، جس میں گھر کا سابق ڈرائیور ملوث نکلا ہے۔

    بقر عید کے دنوں میں ماڈل ٹاؤن میں ایک گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں چور نے ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چرا لیا تھا، پولیس نے ملزم کو اوکاڑہ سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

  • کراچی: صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیوں نے  تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

    کراچی: صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیوں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

    کراچی :  صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیوں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا اور لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل تھانے کی حدود میں تاجر کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ، جس میں ماسیوں نے تاجر کے گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کی۔

    گھر کی صفائی کے بہانے آنے والی 3 ماسیاں سونالوٹ کرفرار ہوئی، جس کے بعد مدعی نے شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ ہماری پرانی ماسیاں شادی کے بعد کام چھوڑ چکی تھیں، نئی ماسیوں کی تلاش جاری تھی اسی دوران 3اجنبی خواتین گھر آئیں، خواتین نے پوچھا کیا گھریلو ملازماؤں کی ضرورت ہے، اہلیہ نے تینوں خواتین کو بغیر جانچ پڑتال کے کام پر رکھ لیا۔

    متاثرہ تاجر نے کہا کہ تینوں ماسیوں سےنہ شناختی کارڈ مانگا، نہ کوئی تفصیل لی گئی، ماسیوں نے پہلے ہی دن گھر کے کمرے کو اندر سے بند کیا، دروازے کی چابی اور الماریوں کی چابیاں استعمال کرکے زیورات چرائے۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ ماسیاں ساڑھے تین گھنٹے گھر میں موجود رہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماسیوں کو گھر سے نکلتے دیکھا گیا،چوری کا علم کئی گھنٹے بعد ہوا جب ماسیاں جا چکی تھیں۔