Tag: تاجر

  • چمن بارڈر 14 روز سے بند‘تجارتی سرگرمیاں متاثر

    چمن بارڈر 14 روز سے بند‘تجارتی سرگرمیاں متاثر

    چمن:پاک افغان سرحدی کشیدگی کےباعث چمن بارڈر 14 روز سے بند ہے،باب دوستی سیل ہونے کی وجہ سےتجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر 14 روز سے بند ہے ،باب دوستی سیل ہونے کے باعث افغانستان سمیت وسط ایشیا اور یورپ سےتجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

    پاک افغان بارڈر بندہونے کے باعث برآمد کی جانے والی اشیاء خراب ہورہی ہیں اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے بیوپاری اشیائےخوردونوش سستے داموں میں فروخت کررہے ہیں۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرچمن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں 9 روز سے انٹرنیٹ سروسز معطل ہے۔تھری جی اورفور جی کی بندش سے صارفین کوبھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں:باب دوستی کے تمام گیٹس سیل اورغیر روائتی راستے بند، تجارتی سرگرمیاں معطل

    یاد رہے رواں ماہ دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث چمن اور طورخم پاک افغان سرحد کو بند کردیا گیا تھا،سرحد کی بندش سےتاحال تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

    مزید پڑھیں:پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کےلیے بند

    واضح رہےکہ پاکستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافے اور ان میں 100 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعدپاک افغان بارڈر کو بندکرنےکافیصلہ سامنے آیاتھا۔

  • امریکا کا ارب پتی صدر ٹرمپ کیسے گھر میں رہتا ہے؟

    امریکا کا ارب پتی صدر ٹرمپ کیسے گھر میں رہتا ہے؟

    امریکا نے اپنے 45ویں صدر کے طور پر ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کرلیا ہے۔ امریکا کا ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ کاروباری دنیا کا کامیاب شخص ہے جو سیاست کے میدان میں بھی اپنی کامیابی کی مہر ثبت کرچکا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 4 ارب کے قریب ہے لیکن ٹرمپ نے ایک بار خود بتایا کہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 10 ارب ڈالر ہے۔

    امریکا کے مختلف مقامات پر کئی عمارات ان کی ملکیت ہیں جو یا تو ان کی ذاتی عمارت ہے اور اس کا نام ٹرمپ ٹاور یا بلڈنگ رکھا گیا ہے، یا ان عمارات میں ٹرمپ نے کثیر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ ماحول کے لیے دشمن صدر؟

    اسی طرح ٹرمپ اور ان کا خاندان جس گھر میں رہائش پذیر ہے وہ نیویارک کے ایک مہنگے ترین علاقے میں ٹرمپ پینٹ ہاؤس کہلاتا ہے اور 80 کی دہائی میں اسے اس وقت کی مشہور ماہر تعمیرات اور ڈیزائنر اینجلو ڈونگیا نے تعمیر کیا تھا۔

    آئیے آج ہم آپ کو اس عظیم الشان گھر کی سیر کرواتے ہیں جہاں فی الوقت امریکا کا خاندان اول عارضی طور پر رہائش پذیر ہے، اور بہت جلد اسے وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کرنی ہوگی۔

    6

    5

    2

    7

    8

    10

    11

    9

    ٹرمپ کا پینٹ ہاؤس سنہرے رنگ سے رنگا ہے۔ پورے گھر کی کلر اسکیم سنہرے رنگ کی رکھی گئی ہے۔ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ فن و ادب کی نہایت دلدادہ ہیں جن کے آنے کے بعد ٹرمپ ہاؤس میں جابجا مصوری و فن کے شاہکار سجے دکھائی دیتے ہیں۔

    13

    3

    4

    12

    15

    14

    16


  • تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

    تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: ن لیگ کی رہنما اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاجروں نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی،جس سے پی ٹی آئی کا پلان فیل ہوگیاہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام دیتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ جب قیادت سوچے بغیر جلد بازی میں فیصلے کرتی ہے تواس کا انجام یہی ہوتا ہے۔

    تاجربرادری نے پی ٹی آئی کی کال پرلاہورمیں کاروبار بند کرنے سے انکارکردیا۔ دھرنا گروپ کواپنے مشیروں کو برطرف کردینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پندرہ دسمبر کو لاہوربند کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تاجرتنطیموں نے ان کی کال کو مسترد کردیاہے۔

  • زبیرملک کی زیرقیادت تاجروں کا وفد بھارت پہنچ گیا

    زبیرملک کی زیرقیادت تاجروں کا وفد بھارت پہنچ گیا

    زبیر ملک کی قیادت میں پاکستانی تاجروں کا پینسٹھ رکنی وفدجنوبی ایشیاء کے کاروباری رہنماؤں کے پانچویں اجتماع میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گیا، ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک کی قیادت میں پاکستان سے کاروباری برادری کا پینسٹھ رکنی وفد بھارت پہنچ گیا۔

    جہاں وہ سولہ جنوری سے جنوبی ایشیاء کے کاروباری رہنماؤں کے پانچویں اجتماع میں شرکت کریں گے۔پاکستانی وفد میں بزنس مین پینل کے صدر طارق سعید، ساک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک ، وفاقی چیمبر کے نامزد صدر زکریا عثمان اوردیگر تاجر رہنما شریک ہیں۔

    اجلاس میں پاکستان وزیر تجارت خرم دستگیر خان سمیت افغانستان، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکااور نیپال کے وزراء و اعلیٰ حکام شرکت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر مزاکرات کرینگے جبکہ بھارت کے وزیر تجارت آنند شرما کل نئی دہلی میں اجتماع کا افتتاح کرینگے۔

    اجلاس میں باہمی تعلقات اور تجارت بڑھانے کے لئے اہم فیصلے جبکہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے تجارت کے مابین اہم ملاقات متوقع ہے۔زبیر احمد ملک کے مطابق کاروباری برادری جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور تجارت میں اضافہ کے لئے قابل قدر کوششیں کر رہی ہے، مگر بعض سفارشات پر عمل درامد میں اتنی تاخیر ہو جاتی ہے کہ ساری کوشش کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔

     

  • سبزی منڈی میں نیلامی کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ

    سبزی منڈی میں نیلامی کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ

    سبزی منڈی میں نیلامی کے اوقات تبدیل سبزی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے ،سرکاری نرخ کے اطلاق، اور منافع خوری کےخاتمے کے لیے سبزی منڈی میں نیلامی کے اوقات تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    سبزی منڈی کی تاریخ میں پہلی بار ہری سبزیوں کی نیلامی رات بارہ بجے کے بجائے صبح چار بجے سے کی جائے گی جو سات بجے صبح تک جاری رہے گی سات بجے سے پھل، آلو، پیاز ،لہسن، ادرک اور ٹماٹر کی نیلامی شروع ہوگی۔

    فیصلے پر پندرہ جنوری سے عمل شروع ہوگا۔امن و امان کے مسائل اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کےباعث رات گئے تاجروں کو منڈی پہنچنے میں دشواری ہوتی تھی ۔صبح میں نیلامی زیادہ نیلامی میں شریک ہو سکتے ہیں۔