Tag: تاخیر کا شکار

  • کراچی:سیکیورٹی کی عدم فراہمی، پولیو مہم تاخیر کا شکار

    کراچی:سیکیورٹی کی عدم فراہمی، پولیو مہم تاخیر کا شکار

    کراچی:  ضلع ویسٹ کی پانچ یونین کونسلز میں پولیو مہم، سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ۔

    پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی کراچی کے ضلع ویسٹ کی پانچ  یونین کونسلز میں تاخیر کی وجہ بن گئی، شہر کے ہائی رسک زون گڈاپ ، گلشن معمار، پیر آباد ، مومن آباد میں انسداد پولیو مہم آج  سے شروع ہونا تھی۔

    مناسب سیکیورٹی نہ ملنے پر پولیو حکام  نے آج  ہونے والی مہم کو موخر کردیا ہے، پولیو رضا کار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے منتظر ہیں، جس کے بعد پولیو مہم شروع کی جائے گی، مہم کا مقصد ممکنہ طور پر ہائی رسک زون میں تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو کنٹرول  کرنا ہے۔

  • پیرس: پی آئی اے کی پرواز3گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافروں کو مشکلات

    پیرس: پی آئی اے کی پرواز3گھنٹے تاخیر کا شکار،مسافروں کو مشکلات

    پیرس ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق پیرس ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون تھری فور سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے باعث تین گھنٹوں تک مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ائیر پورٹ انتظامیہ کیجانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ دئیے جانے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔