Tag: تاخیر

  • وزیر اعظم کا سرکاری دفاتر کے کاموں میں تاخیر کا نوٹس

    وزیر اعظم کا سرکاری دفاتر کے کاموں میں تاخیر کا نوٹس

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کی درخواستیں 4 ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کی جانب سے خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی بے شمار درخواستیں تعطل کا شکار ہیں۔ شہریوں کی لائسنس، این او سی اور ڈومیسائل کے حصول کی شکایات ہیں۔

    وزیر اعظم نے وزارتوں اور صوبوں کو شہریوں کی درخواستیں 4 ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ادارے شہریوں کی درخواستوں اور پٹیشنز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سرکاری ادارے 4 ہفتے بعد رپورٹ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو بھجوائیں، رپورٹ کے ذریعے بتایا جائے کہ شہریوں کی کتنی درخواستوں پر کتنا کام ہوا۔

    وزیر اعظم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہونا چاہیئے، ادارے ویب سائٹ یا نوٹس بورڈ پر سروس ڈیلیوری ٹائم لائن بتائیں۔ ٹائم لائن سے شہریوں کو معلوم ہوگا درخواست پر کتنا کام ہوچکا۔

    وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کو معاملے پر وزیر اعظم کو بر وقت آگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اس بارے میں وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ آئی ڈی کارڈ اور ڈومیسال کی حصول میں مشکلات ہوتی ہیں، جلد شناختی کارڈ اور ڈومیسال کا طریقہ کار بہت آسان ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس معاملے پر احکامات دیے ہیں۔

  • سینڈوچ تاخیر سے کیوں لائے؟ کسٹمر نے ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    سینڈوچ تاخیر سے کیوں لائے؟ کسٹمر نے ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    پیرس :فراسیسی دارالکومت کے ایک نواحی علاقے میں ایک شخص نے سینڈ وچ تاخیر سے لانے پر ویٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں واقع مقامی ریستوران میں پیش آیا جہاں ایک صارف نے معمولی تاخیر پر محنت کش ویٹر کی جان لے لی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود دیگر افراد نے اٹھائیس سالہ ویٹر کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ طبی امداد پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،پولیس نے اس قتل کی واردات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مبینہ ملزم نے ویٹر کو سینڈوچ دیر سے لانے پر پہلے برا بھلا کہا اور پھر ہینڈگن سے گولی مار دی۔ ملزم اس واردات کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    ایک خاتون نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک پرسُکون ریستوران ہے جو کچھ ماہ قبل بھی کھلا تھا‘۔

    کچھ مقامی افراد نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گلیوں اورسڑکوں پر شراب نوشی اور برھتی ہوئی منشیات اسمگلنگ کے باعث مذکورہ علاقے میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

  • وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے ہواوے پر پابندی میں تاخیر کی درخواست کردی

    وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے ہواوے پر پابندی میں تاخیر کی درخواست کردی

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ملازمین نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر پابندی سے قبل دو برس وقت دینے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگست 2018 کو قومی دفاعی ایکٹ پر دستخط کیے جانے کے بعد سے سرکاری سطح پر ہواوے کی مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم ایک سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ وفاقی کنٹریکٹرز چینی کمپنی کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔

    وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے مینیجمنٹ اور بجٹ کے دفتر کے نگراں ڈائریکٹر رسل ٹی وو نے ہواوے پر مکمل پابندی عائد کیے جانے سے قبل کمپنی کو 2 سال کا وقت دینے کی درخواست کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے 4 جون کو نائب صدر مائیک پینس اور کانگریس کے 9 اراکین کو خط لکھا تھا اور کہا تھا کہ پابندی سے حکومت کو اشیا فراہم کرنے والی کمپنیوں میں بھی کمی سامنے آئے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہواوے کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی کمپنیاں جنہیں وفاق گرانٹ اور لونز فراہم کرتا ہے، پر بھی اثر پڑے گا۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی یہ درخواست ہواوے کو امریکا میں کاروبار کرنے کی اجازت نہ دینے کی پالیسی کے خلاف نہیں جائے گی۔

    یاد رہے کہ امریکا چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرچکا ہے، بعد ازاں ہواوے نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کو بلیک لسٹ کیے جانے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے قانونی جنگ کو تیز کردیا ہے۔

    امریکا نے چین کے ساتھ ٹریڈ وار ختم کرنے کا اشارہ دے دیا

    ہواوے کی جانب سے ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور کمپنی نے اس میں زور دیا ہے کہ نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے ہواوے اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکشنز نیٹ ورکنگ آلات سپلائی کرنے والی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جو کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اہم ترین بن گئی ہے۔

  • ایران پر حملہ ضروری ہے امریکا تاخیر نہ کرے، سعودی اخبار کا مطالبہ

    ایران پر حملہ ضروری ہے امریکا تاخیر نہ کرے، سعودی اخبار کا مطالبہ

    ریاض : سعودی خبر رساں ادارے نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے واضح نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے، اس لیے حملے ضروری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حکومت نواز خبر رساں ادارے ’عرب نیوز‘ نے اپنے ایک اداریے میں امریکا سے ایران پر سرجیکل حملے شروع کر دینے کا مطالبہ کیا ہے اورلکھا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے واضح نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے، اس لیے حملے ضروری ہیں۔

    سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو ایرانی دھمکیوں کے تناظر میں ایسے حملے ضروری ہو گئے ہیں۔ اخبار نے ان حملوں کو موجودہ کشیدہ صورت حال میں منطقی قدم قرار دیا۔

    اخبار کے مطابق امریکا نے شام کی کیمیائی ہتھیار سازی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پہلے ہی مثال قائم کر دی تھی۔

    اداریے میں کہا گیا کہ ایران پر پابندیوں کے واضح نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے، اس لیے حملے ضروری ہیں۔ سعودی اخبار سعودی حکومت کے ریسرچ اور مارکیٹنگ گروپ کا حصہ ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا سرکار کی جانب سے گزشتہ دنوں ایران پر پابندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے دستوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے.

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں‌ عسکری اشتعال انگیزی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا ایک برس قبل ایران کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ایرانی وزیر دفاع میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کسی بھی نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اعلی ترین دفاعی عسکری استعداد کا حامل ہے۔

  • تھریسامے بریگزٹ میں تاخیر کیلئے باضابطہ طور یورپی یونین کو خط ارسال کریں گی

    تھریسامے بریگزٹ میں تاخیر کیلئے باضابطہ طور یورپی یونین کو خط ارسال کریں گی

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے یورپی یونین کو باقاعدہ طور پر یورپی یونین سے برطانوی انخلاء میں تاخیر کے لیے خط لکھ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کو 2016 میں ہونے والے معاہدے کے تحت رواں ماہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکلنا ہے لیکن اب تک تین مرتبہ اراکین پارلیمنٹ تھریسامے کی تیار کردہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کرچکی ہے جس کے باعث یورپی یونین سے انخلاء مشکل دور میں داخل ہوگیا ہے۔

    وزارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگزٹ میں طویل تاخیر کم از کم دو سال کی ہوسکتی ہے لیکن کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

    یورپی یونین کے بریگزٹ سیکریٹری مائیکل برنیئر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے مضبوط منصوبہ بندی کے بغیر یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر نہیں کرے گی بالکل آخر برطانیہ چاہتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ قانون کے تحت برطانیہ 9 دن بعد یورپی یونین سے ڈیل یا بغیر ڈیل کے یورپی یونین سے خارج ہونا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 مارچ منگل کے روز بریگزٹ معاہدے کے مسودے کی منظوری کےلیے ہونے والی ووٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل کو دوسری مرتبہ مسترد کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز برطانوی ایم پیز نے برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر ڈیل کے انخلاء کو نامنظور کیا تھا جبکہ قانون کے مطابق مذکورہ معاملے پر ووٹنگ قانون کے تحت نہیں تھی، موجودہ قانون کے تحت برطانیہ 29 مارچ کو بغیر ڈیل یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم تھریسامے تیسری مرتبہ بریگزٹ‌ معاہدے پر ووٹنگ کےلیے پُرعزم

    مزید پڑھیں : بریگزٹ معاہدے میں پیش رفت؟ وقت بہت کم ہے

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے خبردار کیا کہ حد زیادہ ترجیحات کے باعث دو مرتبہ بریگزٹ ڈیل مسترد ہوچکی ہے اگر اس مرتبہ بھی مسترد ہوئی برطانیہ کو بریگزٹ کےلیے طویل عرصے تک توسیع لینا پڑے گی کیوں برطانیہ کو یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں حصّہ لینے کی ضرورت پڑے گی۔

    یاد رہے کہ بدھ کے روز برطانوی وزیرعظم تھریسامے کو ایک اور دھچکا لگا تھا جب اراکین پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر نظرثانی ڈیل بھی 242 کے مقابلے میں 391 ووٹوں سے مسترد ہوگئی تھی۔

    بریگزٹ کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا ہے، جبکہ تھریسا مے کی جانب سے یورپی رہنماؤں سے مسلسل رابطوں کے باوجود وہ ڈیل کو بچانے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔

  • ایوان فلیڈ ریفرنس کے فیصلہ میں تاخیر ، عمران خان کی پریس کانفرنس ملتوی

    ایوان فلیڈ ریفرنس کے فیصلہ میں تاخیر ، عمران خان کی پریس کانفرنس ملتوی

    اسلام آباد : احتساب عدالت کا فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پریس کانفرنس ملتوی کردی،  وہ دیر میں ایون فیلڈریفرنس فیصلے پر اپنا ردعمل دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ ڈھائی بجے مؤخر کرنے کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس ملتوی کردی، اب پی ٹی آئی چیئرمین دیر میں ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر اپنا ردعمل دیں گے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مصروفیات کی بنیادپرفیصلہ پریس کانفرنس منسوخ کی، عمران خان دیر اور سوات جلسوں میں اپنا ردعمل دیں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف سربراہ دیرجلسہ کے لئے بنی گالہ سے روانہ ہوگئے ، روانگی سے قبل عمران خان نے فواد چوہدری سے ملاقات کی اور ایون فیلڈ ریفرنس کے ممکنہ عدالتی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کیس پر تفصیلی بات چیت ہوئی، عمران خان نے مصروفیات کی بنیاد پر پریس کانفرنس منسوخ کی،

    عمران خان تیمرگرہ جلسے میں عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل دیں گے۔


     مزید پڑھیں : عمران خان ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آتے ہی رد عمل کا اظہار کریں گے


    اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آتے ہی ردعمل کے  اظہار کا فیصلہ کیا تھا  ، اس سلسلے میں  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    دوسری جانب احتساب عدالت کا فیصلہ آتے ہی پاکستان تحریک انصاف نے شریفوں کے احتساب سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم جاری کریں گی، فلم فیصل جاوید خان کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ ساڑھے2.30 بجے سنائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سسٹم میں خرابی‘ یورپ کی نصف سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

    سسٹم میں خرابی‘ یورپ کی نصف سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

    برسلز: یورو کنٹرول کے سسٹم میں خرابی کے باعث پورپ کی نصف سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے فضائی ٹریفک کی ذمہ دار ایجنسی یورو کنٹرول کے کمپیوٹرنظام میں خرابی کے باعث یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافروں کودشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    یورو کنٹرول کے مطابق جدید ٹیکٹیکل فلو مینجمنٹ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی جسے ٹھیک کرلیا گیا ہے۔ یہ نظام یورپ میں فضائی ٹریفک کی طلب کا پتہ لگاتا ہے اور پھر اس کا انتظام کرتا ہے۔

    یورو کنٹرول کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس سسٹم کے تحت یورپ میں روزانہ 36 ہزار پروازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور گزشتہ روز جب سسٹم میں خرابی ہوئی اس وقت 29 ہزار 500 پروازیں شیڈول تھیں۔

    یورو کنٹرول کے ترجمان نے سسٹم میں خرابی کے باعث ایئرلائنز اور مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے کبھی اس قسم کی صورت حال کا سامنا نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ یورپی ممالک کے فضائی نظام میں خرابی ایسٹر کے تہوار کے بعد ہوئی جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    فضائی نظام میں خرابی کے علاوہ فرانس میں انہیں ریل پر سفرکے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہاں ملازمین نے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کی اصلاحات کے خلاف ہڑتال کررکھی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں آج ٹرینیں وقت پرنہیں پہنچیں گیں

    ملک بھرمیں آج ٹرینیں وقت پرنہیں پہنچیں گیں

    لاہور: ملک بھر میں ٹرینیں آج اپنے مقررہ وقت پرنہیں پہنچیں گیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کو آدھا کرایہ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کے پٹڑی سے اترنے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں اجلاس طلب کیا۔

    اجلاس میں سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیرمعمولی تاخیر پربات ہوئی، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسافرہمارے مہمان ہیں۔

    وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے مسافر اپنی منزل پر پہنچ کرریلوے بکنگ آفس میں اپنے ٹکٹ دکھا کر آدھا کرایہ وصول کرسکتے ہیں۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یارخان میں مال گاڑی کوحادثےکے باعث کراچی سے جانے اورآنے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر نہیں چل سکتیں، لہذا عوام کو تمام ٹرینوں کا وقت الیکٹرونک میڈیا سے دیا جا رہا ہے۔


    کالاشاہ کاکوکےقریب ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو کے قریب مسافرٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تھیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن، پرواز میں تاخیر، مسافر کا انوکھا احتجاج

    لندن، پرواز میں تاخیر، مسافر کا انوکھا احتجاج

    لندن : اسپین جانے والی پرواز میں مسلسل تاخیر سے پریشان مسافر احتجاجاً طیارے کے ایک بازو پر چڑھ گیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے بعد حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلیند کی نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلائٹ کے ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مضطرب مسافر نے جہاز کے بازو پر بیٹھ کر سفر کرنے کا اعلان کیا۔

    تمام مسافروں کے طیارے میں داخل ہونے کے باوجود پرواز میں‌ ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی تو غصے سے بپھرا مسافر دروازہ کھول کر طیارے کے ایک بازو پر جا بیٹھا اور احتجاجاً چلانے لگا کہ میں اسی طرح سفر طے کروں گا جس پر ایئرپورٹ پولیس نے مذکورہ مسافر کو حراست میں لے کر پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی۔

    ذرائع کے مطابق ریان ایئر کی پرواز لندن سے اسپین جارہی ہے کہ 57 سالہ پولینڈ کے رہائشی کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر طیارے کے ایک پر پر چڑھ گیا ، انتظامیہ کے بار بار کہنے پر وہ واپس طیارے میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہوا جس کے بعد پولیس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ وہ فلائٹ کی مسلسل تاخیر کے باعث پریشان ہوگیا تھا اور غصے میں آکر اس نے یہ اقدام اُٹھایا جس کا مقصد احتجاج کر کے اپنی تکلیف سے متعلقہ ادارے کے ذمہ داروں کو آگاہ کرنا تھا۔

  • پی آئی اے کی پرواز26گھنٹےتاخیرکےبعدلندن سےکراچی روانہ

    پی آئی اے کی پرواز26گھنٹےتاخیرکےبعدلندن سےکراچی روانہ

    لندن : لندن سےکراچی آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز 26 گھنٹے تاخیر کےبعدکراچی کےلیے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 کو تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ روزلندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیاتھا۔پرواز میں تاخیر کی وجہ سے لندن ایئرپورٹ پرمسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق لندن سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 788 کو معمولی تکنیکی خرابی کے باعث گذشتہ رات ایک بجے کے قریب ایئرپورٹ پر روکا گیا،تاہم اب طیارے کی خرابی دور کردی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پرواز منسوخ کیے جانے کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیاتھااورپرواز آج صبح لندن سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز تقریباً چھبیس گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی۔پرواز میں تین سو پچاس مسافرہیں۔

    مزید پڑھیں:پی آئی اے کے ایک اور اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک اور مسافر اے ٹی آر طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا،تاہم اے ٹی آر طیارہ بڑے حادثے سے محفوظ رہاتھا۔

    مزید پڑھیں:شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کےتمام اے ٹی آرطیاروں کو چانچ پڑتال کےلیےگراؤنڈ کردیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 47 افراد سوار، تمام شہید

    واضح رہے کہ 7دسمبر کو پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے سے جہاز کے عملے سمیت47افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔