Tag: تارکین وطن گرفتار

  • سعودی عرب: 4 ایشیائی تارکین وطن گرفتار

    سعودی عرب: 4 ایشیائی تارکین وطن گرفتار

    سعودی عرب میں ریاض پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے پبلک مقام پر اجتماعی جھگڑا کرنے پر چار ایشین تارکین کوحراست میں لے لیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے دو افراد انڈین جبکہ دو بنگلہ دیشی ہیں‘۔

    ’مذکورہ افرادکے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کی بنیاد پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘۔مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا، فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، جس میں سعودی عرب آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ کی معیاد 6 ماہ ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

    عمرہ زائرین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

    فیصلے کا اطلاق تمام اقسام کے ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافروں پر ہوگا، اس حوالے سے سعوی ایوی ایشن کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔جس کے بعد ائیرلائنزانتظامیہ نے ٹریول ایجنسیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

  • کویت: سنگین جرم میں ملوث 159 غیرملکی تارکین وطن گرفتار

    کویت: سنگین جرم میں ملوث 159 غیرملکی تارکین وطن گرفتار

    کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے سخت احکامات کے بعد سوشل میڈیا اور مساج پارلرز کی آڑ میں جسم فروشی میں ملوث ہونے پر 49 مقدمات میں 159 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اپنے محکمہ برائے عوامی اخلاقیات کے تحفظ کے ذریعے، احمدی اور فروانیہ گورنریٹس کے تحقیقاتی محکموں کے ساتھ جسم فروشی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے تعاون کیا۔

    فوجداری تحقیقات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سالمیہ، مھبولہ، حولی، سلویٰ اور فروانیہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے مساج سینٹرزپر چھاپے مارے گئے۔

    یہ آپریشن عوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنے اور مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے حکام کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ گرفتار افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے 226 غیر ملکیوں کو مختلف مقامات سے رہائشی اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ سیکورٹی اداروں نے السالمی کے مضافاتی علاقے میں ایک نا معلوم شخص کو جعلی پولیس افسر بن کے لوگوں کو لوٹنے سمیت متعدد مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

    حماس نے 13 اور اسرائیل نے مزید 39 قیدیوں کو رہا کر دیا

    ملزم نے پولیس افسران پر تیز دھار ہتھیار سے وار کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن اس پر قابو پالیا گیا، اسے ہتھکڑیاں لگا کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، اور پھر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

  • غیر قانونی طور پر کشتی میں برطانیہ اور فرانس جانے والے چالیس تارکین وطن گرفتار

    غیر قانونی طور پر کشتی میں برطانیہ اور فرانس جانے والے چالیس تارکین وطن گرفتار

    لندن : برطانیہ کی سرزمین پر پہنچنے کی کوشش کرنے والے چالیس مہاجرین کو سمندری گزرگاہ انگلش چینل میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا، بحریہ کے عملے نے غیرملکی تارکین وطن کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابقبرطانوی اور فرانسیسی سمندری نگرانی کے محکموں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمندری گزرگاہ انگلش چینل میں چند کشتیوں میں غیر قانونی سفر کرنے والےچالیس غیرملکی تارکین وطن کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    ان میں کچھ بچے بھی شامل ہیں، مذکورہ تارکین وطن کا تعلق عراق، ایران اور افغانستان سے ہے جو انگلش چینل عبور کر کے عبور کر کے برطانوی سرزمین پر پہنچنا چاہتے تھے۔

    دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈز عملے نے یہ کارروائی منگل کو کی اور چند کشتیوں کو اپنی تحویل میں بھی لے لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں ہزاروں تارکین وطن مختلف خطرناک سمندری راستوں سے گزرتے ہوئے فرانس اور برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ کچھ تارکین وطن سمندری موجوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈوب کر مر بھی جاتے ہیں۔