Tag: تاریخی استقبال

  • آرمی چیف کا دورہ پینٹا گون، تاریخی استقبال، 21 توپوں کی سلامی

    آرمی چیف کا دورہ پینٹا گون، تاریخی استقبال، 21 توپوں کی سلامی

    واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا پینٹا گون پہنچنے پر تاریخی استقبال ہوا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پینٹاگون پہنچنے پر جنرل جوزف ڈین فورڈ نے استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی قائم مقام وزیردفاع سمیت چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کی، اس موقع پر افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    ’امریکی حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے اقدامات کو سراہا، امریکی عسکری حکام نے پاک فوج کے افغان امن عمل میں کردار کی بھی تعریف کی‘۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران موجود ہوں گے، سیاسی اور عسکری قیادت یکجا ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے۔

    امریکی دانشور برائے جنوب ایشائی امور ماروِن وینبام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پالیسی میکرز دیکھ رہے ہیں کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان کی سول اور عسکری قیات اہم ترین معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے اہم معاملات پر ایک ہونے سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جارہا ہے، جو پاکستانی موقف میں استحکام کا باعث ہے۔

  • سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

    سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی مہمان کی آمد پر خصوصی استقبال کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں، شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔

    [bs-quote quote=”دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرایع”][/bs-quote]

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔

    شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام بھی مکمل ہو گیا ہے، ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔

    ذرایع نے بتایا کہ سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے۔

    ولی عہد کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان وَن آن وَن ملاقات ہوگی، ملاقات کیمپ آفس وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوگی۔

    دورہ ولی عہد کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے، منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں، حویلی بہادر شاہ ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا امکان ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، صدرِ مملکت عارف علوی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،  ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں، وزیرِ اعظم ہاؤس میں سعودی سیکورٹی حکام نے ضروری اقدامات شروع کر دیے، ولی عہد کے قیام کا مکمل انتظام وزیرِ اعظم ہاؤس میں کیا جا رہا ہے۔