Tag: تاریخی اضافہ

  • سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، تمام حدیں پار کرلیں

    سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، تمام حدیں پار کرلیں

    کراچی : عالمی منڈی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد قیمت بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 374 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

    10گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا19ڈالراضافےسے2374ڈالرفی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

    واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران مستقل برقرار رہنے سے عالمی سطح پر خام تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یومیہ بنیادوں پر سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کررہی ہیں۔

  • مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ

    مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ

    اسلام آباد : ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں9.95فیصد کا تاریخی اضافہ سامنے آیا ہے۔

    ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی40 فیصد سے تجاوز کرگئی،
    جس کے مطابق مہنگائی کی سطح41.90فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گیس کی قیمت میں 1416 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا، 190گرام چائے کا پیکٹ 49روپے94پیسے مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور16روپے36پیسے، چکن14روپے2پیسے فی کلو مہنگی جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا72روپے55پیسے مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتے میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت63روپے37پیسے بڑھی، بجلی ایک روپے32پیسے فی یونٹ سستی ہوئی، چینی فی کلو6روپے8پیسے سستی ہوئی،ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا۔

  • پی ڈی ایم دور میں گردشی قرضے میں تاریخی اضافہ ہوا

    پی ڈی ایم دور میں گردشی قرضے میں تاریخی اضافہ ہوا

    اسلام آباد: پی ڈی ایم دور میں گیس قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے میں تاریخی اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے مقابلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور میں سرکلر ڈیٹ میں زیادہ اضافہ ہوا، پی ڈی ایم  کے سوا سال میں گیس کے سرکلر ڈیٹ 533 ارب روپے بڑھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پونے 2 سال میں سرکلر ڈیٹ میں407 ارب کا اضافہ ہوا تھا، تاہم اتحادی حکومت کے صرف آخری سال میں گیس کے سرکلر ڈیٹ میں 461 ارب کا اضافہ ہوا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حالیہ 3 سالوں میں گیس شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں 940 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جون 2020 میں گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 144 ارب روپے تھا۔

    پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر گیس کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 551 ارب روپے تھا، اتحادی حکومت کے اختتام پرگیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 2084 ارب روپے تک پہنچا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی حکومت نے گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی ڈالا تھا، پی ڈی ایم حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 112 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔