Tag: تاریخی معاہدہ

  • پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور چین دنیا کے دو انتہائی قریبی دوست ممالک ہیں اب ان دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    پاکستان اور چین کا شمار دنیا کے دو بہترین دوست ممالک میں ہوتا ہے، جو ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب ان دونوں ممالک کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں ممالک نے نشریات، آڈیو اور ویڈیو تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور چین کی جانب سے ڈونگ شن نے دستخط کیا۔

    اس معاہدے کی رو سے پاکستان اور چین مشترکہ منصوبے میں مواد کا تبادلہ کر سکیں گے جب کہ اس کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    معاہدے کے تحت میڈیا تعاون، باہمی تفہیم اور تکنیکی شراکت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

    اس موقع پر رواں برس نومبر میں پاکستان میں ہونے والی مجوزہ کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-will-take-250-million-panda-bond-from-china/

  • پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : پاکستان اور چین میں 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت منتقلی کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین صنعتی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ، پاکستان اور چین میں 5 سالہ ٹیکنالوجی و مہارت منتقلی کا تاریخی معاہدہ ہوگیا۔

    دونوں ممالک کی دو اہم تنظیموں کےدرمیان تاریخی معاہدہ طے پایا ، جس کے تحت جوتا سازی، چمڑےاورگارمنٹس شعبے میں جدید مشینری متعارف کرائی جائے گی۔

    معاہدےپر پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینزامپورٹرزاینڈڈیلرزایسوسی ایشن اور چینی تنظیم گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسیشن کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

    وائس چیئرمین پسمیڈا محمد یاسین نے چین میں عالمی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی ، محمد یاسین نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کی متعدد صنعتوں کے لئے بے پناہ فوائد فراہم کرے گا۔

    اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک چین تعاون اور سٹریٹجک ترقی کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تربیت کے ذریعے پاکستان کی لیبر مارکیٹ میں بہتری کے آثار ہیں۔

  • نیوکلیئر پاور اسٹیشن : روس اور چین کے مابین تاریخی معاہدہ طے

    نیوکلیئر پاور اسٹیشن : روس اور چین کے مابین تاریخی معاہدہ طے

    روس اور چین کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پاگیا، پروگرام میں 17 ممالک کو ساتھ شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس نے چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد ایک مشترکہ بین الاقوامی چاند تحقیقی اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنا ہے، مذکورہ تحقیقی اسٹیشن 2036 تک مکمل ہو کر کام شروع کر دے گا۔

    اس معاہد ے کو گزشتہ ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ کے ماسکو دورے کے دوران حتمی شکل دی گئی، جہاں چین کی قومی خلائی ایجنسی اور روس کی خلائی ایجنسی "روسکوسموس” نے تعاون کا یادداشت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اب تک 13 ممالک اس منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں۔

    روسکوسموس کے مطابق نیوکلیئر پلانٹ (آئی ایل آر ایس) منصوبے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے گا”۔ اس منصوبے کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر 2030 کی دہائی کے وسط تک ایک مستقل تحقیقاتی بیس بنانا ہے جہاں سائنسی تحقیق اور انسانوں کی مستقل موجودگی کے لیے ٹیکنالوجی کی آزمائش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ امریکہ بھی چاند پر ایک بیس اور نیوکلیئر پاور پلانٹ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے، ناسا اور امریکی محکمہ توانائی ایک "فیوژن سر فیس پاور پراجیکٹ” پر کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد چاند اور مریخ پر پائیدار تحقیقاتی بیس کی بنیاد رکھنا ہے۔

    یہ معاہدہ چین اور روس کے درمیان ہونے والے 25 سے زائد معاہدوں میں سے ایک ہے، جن پر گزشتہ ہفتے ماسکو میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔

  • ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی  طور پر طے پاگیا

    ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا

    کوئٹہ : ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طورطے پاگیا ، ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت کی جانب سے کہا گہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طورطے پا گیا۔

    حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے ، جس پر مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر آئے گی۔

    معاہدہ پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط اور حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    معاہدے پردستخط سے پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کیجانب سے عائد6.5ارب ڈالرکاجرمانہ بھی غیر موثرہوگیا۔

    ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا، کمپنی کام کا آغاز فوری طور پرکرے گا۔

    معاہدہ پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط اور حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔