Tag: تاریخ رقم کردی

  • پاکستان کے عماد خان نے تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے عماد خان نے تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے عماد خان نے تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ریال میڈرڈ کے گریجویٹ اسکول سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے گریجویٹ اسکول سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

    عماد خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن تقریب کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ ریال میڈرڈ میں گریجویشن اس طرح نظر آتی ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imaad Khan (@imaad_k)

    ویڈیو میں عماد خان کو اسپین کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں اپنی گریجویشن تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں اُن کا نام پکارا جاتا ہے۔

    عماد خان نے جون 2022 میں فٹبال کوچنگ اور مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری کے لیے ریال میڈرڈ گریجویٹ اسکول میں داخلہ لیا تھا وہ اس کورس کے لیے وہاں جانے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    عمادخان اسلام آباد میں ایک اسپورٹس کلب اور فٹبال اکیڈمی بھی چلاتے ہیں، ان کا کہن ہے کہ انڈر 16 اور ایٹین کھلاڑیوں کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ ریال میڈرڈ دُنیا کا مشہور فٹبال کلب ہے جس میں عالمی سطح پر معروف کھلاڑی کھیلتے ہیں۔

  • جاپانی خاتون ریسلر نے ریو اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنادیا

    جاپانی خاتون ریسلر نے ریو اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنادیا

    ریو ڈی جنیرو: جاپانی خاتون ریسلر کاؤری آئچو نے مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیتنے والی اولمپک کی تاریخ کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری ریواولمپکس 2016 میں ریسلنگ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر جاپانی خاتون ریسلر نے اولمپکس میں مسلسل چار بار طلائی تمغے جیت کر عالمی ریکارڈ بنادیا.

    برازیل میں ریو اولمپکس 2016 میں دلچسپ مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے.

    کاؤری آئچو نے ریو اولمپکس 2016 کے ویمنز فری اسٹائل 58 کلو گرام کیٹگری فائنل میں چوتھا گولڈ میڈل جیتا اور وہ اولمپک گیمز کے کسی بھی ایونٹ میں مسلسل چوتھا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں.

    جاپانی خاتون ریسلر سالہ کاؤری آئچو 2004، 2008 اور 2012 میں 63 کلو گرام کیٹگری میں تین گولڈ میڈل اپنے نام کرچکی ہیں.

    انہوں نے 10 مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والی روسی ایتھلیٹ ویلریا کوبلووا زہلوبوا کو ہرا کر کامیابی اپنے نام کی.

    کاؤری آئچو نے چوتھے گولڈ میڈل پر قبضہ کر کے یہ اعزاز حاصل کرنے والی جاپان کی پہلی خاتون ریسلر بھی بن گئی ہیں.

    واضح رہے کہ جاپانی ریسلر اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں مسلسل 4 میڈلز جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں،اولمپکس مقابلوں میں مسلسل 4 میڈلز جیتنے والوں امریکی پیراک مائیکل فیلپ، امریکی ایتھلیٹ کارل لوئس، ایتھلیٹ ال اوریٹر، ایتھلیٹ بین این سیلے، ایتھلیٹ پاؤل ایلز اسٹروم شامل ہیں.