Tag: تاریخ ساز

  • فلسطینیوں کو عمرہ کرانےکے لیے مصر کا تاریخ ساز اعلان

    فلسطینیوں کو عمرہ کرانےکے لیے مصر کا تاریخ ساز اعلان

    غزہ/قاہرہ : مصری حکومت نے پانچ برس بعد مقبوضہ غزہ کے شہریوں کو عمرے کی سعادت بہرہ مند کےلیے غزہ اور مصر کے مابین واقع رفاہ سرحد کھول دی۔

    تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست کے ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے غزہ کے شہریوں کو پانچ سال بعد عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی، جس کے بعد آٹھ سو فلسطینی شہریوں کا پہلا قافلہ براستہ مصر سعودی عرب روانہ ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 800 زائرین پر مشتمل فلسطینی شہریوں کا قافلہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع سرحد رفاہ کے ذریعے قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2013 میں مصری صدر محمد مرسی کی حکومت خاتمے کے بعد 2014 میں رفاہ سرحد کو ملٹری آپریشنز کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

    عمرے کے لیے مکہ مکرمہ جانے والی فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہم پانچ برسوں سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کےلیے بے تاب تھے‘۔

    رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینی شہری براستہ مصر حج کی ادائیگی کےلیے ہر سال سعودی عرب جاتے ہیں لیکن انہیں عمرے پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفاہ واحد سرحد ہے جس پر دہشت گرد ریاست اسرائیل کا قبضہ نہیں ہے لیکن یہ سرحد گزشتہ کئی برسوں سے بند تھی۔

  • کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ

    کویت کے قومی دن پر دبئی کے حاکم کا تاریخ ساز تحفہ

    دبئی/کویت : حاکم ِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے 58 ویں قومی دن کے موقع پر صحرا میں کویتی امیر کا دنیا کا سب سے بڑا پورٹریٹ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کویت کے قومی دن کے حوالے سے کویتی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کویت کی عوام نگینے کی طرح ہماری زمین، ہمارے دل اور ہماری تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں‘۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حاکم دبئی شیخ محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کویت کے قومی دن 25 فروری کے حوالے امیر کویت کے بنائے گئے دنیا کا سب سے بڑے پورٹریٹ کی ویڈیو کی ویڈیو شیئر کی۔

    اماراتی وزیر اعظم نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویتی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی، کویت کے امیر درحقیقت انسانیت کے امیر (شہزادے) ہیں کویت اور امیر کویت خوشحالی اور امن کے سال دیکھتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اماراتی اور کویتی حکام مل کر کام کریں گے تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی مٹی پر 1 لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنائی کی امیر کویت شیخ صبح ال احمد الجبیر الصبح کی تصویر دنیا کی سب سے بڑی تصویر ہے اور اس تصویر کے ساتھ ’امیر انسانیت‘ بھی تحریر ہے۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیخ صبح کی تصویر دبئی کے قدرا صحرا میں سرخ مٹی سے بنائی گئی ہے جسے تقربیاً 2400 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ہے۔