Tag: تاریخ کی بلند ترین سطح

  • ملک میں سونا سستا ہوگیا

    ملک میں سونا سستا ہوگیا

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 2000 روپے کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 1712 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے کا ہوگیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 3031 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کی کمی سے 3 ہزار 475 روپے ہو گئی۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار روپے 800 ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے رہی تھی۔

    عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

    تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو  پہنچ چکی ہے تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونی کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد بھی پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 197 ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • سونے کی قیمت میں  پھر بڑا اضافہ، ، نیا ریکارڈ قائم

    سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، ، نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، جس کے بعد تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی ‏سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

    صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے فی تولہ پر جا پہنچا۔

    10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ  قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج بھی زبردست تیزی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 745 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار 136 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذکرات، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

    گذشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

    ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی جبکہ بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

  • 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

    10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 310 روپے کا ہوگیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 662 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بی آئی ایس پی کارڈ کے حامل افراد کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فی کلو چینی 102 روپے دستیاب ہوگی جبکہ عام صارفین کیلئے چنے کی دال 415، مونگ کی دال 315 فی کلو دستیاب ہوگی۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

    دس گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 536 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوا، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 166.58 روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کم ہو کر 167.10 روپے ہوگئی۔

  • ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی

    ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی

    (رضوان عامر) کراچی:ایک ماہ میں دوسری بارروپےکی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مین اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے بیس پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت معمول کے مطابق ہے اور انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 110روپے 55 پیسے ہے۔

    چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا کشیدہ صورتحال کا منفی اثر ڈالر پر دیکھا جارہا ہے ، اسٹیٹ بینک 100 فیصد نقد ڈالر فری مارکیٹ میں لانے کی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، غیر ملکی کرنسی کے عیوض 100فیصد ڈالر فری مارکیٹ میں لانے کی اجازت بحال کی جائے۔

    ملک بوستان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کےسرکلرسےڈالرکی سپلائی متاثرہوئی، ایکسچینج کمپنیزکو65 فیصدکیش ڈالربینکوں کےذریعےلانے کا کہا ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈالر کی قیمت 111 روپے تک جا پہنچی


    اسٹیٹ بینک نے گذشتہ دنوں کیش ڈالر اوپن مارکیٹ میں لانے کی حد 100 فیصد سے کم کرکے 35 فیصد کی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور چند گھنٹوں میں 110 روپے تک فروخت ہونے والا ڈالر ٹریڈنگ کے اختتام پر 108 روپے 70 پیسے کا ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ پروگرام کی آٹھویں قسط موصول ہوگئی ہے، پچاس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم اٹھارہ ارب پچاس کروڑ ڈالرسے تجاوز کرگیا ہے،جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    اس سےقبل جون 2011 میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرسوا اٹھارہ ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچے تھے، وزیرِاعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پرقوم کومبارکباد دی ہے