Tag: تاش کے پتے

  • ویڈیو: نوجوان نے تاش کے پتوں سے بلڈنگز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    ویڈیو: نوجوان نے تاش کے پتوں سے بلڈنگز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    بھارت سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے نے تاش کے پتوں سے کولکتہ کی بلڈنگز کی نقل تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

    رپورٹس کے مطابق 15 سالہ نوجوان نے 41 دن کی محنت سے تاش کے پتوں سے اپنے آبائی شہر کولکتہ کی چار عمارتوں کی نقل تیار کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ اسٹرکچر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ارنوو ڈاگا نامی نوجوان کا تیار کردہ پروجیکٹ 40 فٹ لمبا، 11 فٹ، 4 انچ اونچا اور 16 فٹ، 8 انچ چوڑا ہے، اس عمارت نے تاش کے پتوں سے بنائے گئے سب سے بڑے اسٹرکچر کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    اس سے قبل بائرن برگ نامی شخص نےیہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جس نے تاش کے پتوں کے ذریعے مکاؤ کے تین ہوٹلوں کا اسٹرکچر تیار کیا تھا جو کہ 34 فٹ، 1 انچ لمبا، 9 فٹ، 5 انچ اونچا اور 11 فٹ، 7 انچ چوڑا تھا۔

    اس حوالے سے ڈاگا کا کہنا تھا کہ کولکتہ کی چار عمارتوں کی نقلیں بنانے کے لیے تقریباً 143,000 کارڈز استعمال کیے گئے ہیں۔

    نوجوان کے مطابق اس ںے 41 دن میں یہ اسٹرکچر تیار کیا ہے تاہم ایک عمارت بنانے کے دوران تاش کے پتے گرگئے تھے جس کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ کام کے اتنے گھنٹے اور دن ضائع ہونا مایوس کن تھا اور مجھے یہ سب دوبارہ کرنا پڑا، لیکن میرے لیے اس کام سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں تھا۔

  • اینٹ کی اٹّھی میں تیسرا 8 کہاں ہے؟ 10 سیکنڈ کا چیلنج

    اینٹ کی اٹّھی میں تیسرا 8 کہاں ہے؟ 10 سیکنڈ کا چیلنج

    یوں تو انٹرنیٹ پر آپ روزانہ ہی مشکل پہیلیاں حل کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    ایسی پہیلیاں ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی پتہ دیتی ہیں۔

    اصل میں یہ تصویر نظر کا ایک دھوکہ ہے، اس تصویری پہیلی کو انٹرنیٹ پر بہت شیئر کیا جا رہا ہے، اب تک ہزاروں افراد نے اس تصویری پہیلی کو حل کرنے کی کوشش کرچکے ہیں تاہم کافی لوگ کامیاب بھی ہوئے۔

    ہم آپ کو چیلنج کرتے ہیں کہ اس تاش کے پتے کی تصویر میں 8نمبر کا تیسرا ہندسہ بھی چھپا ہوا ہے جسے آپ نے ڈھونڈ کر بتانا ہے اور وہ بھی صرف 10 سیکنڈ میں۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ ہندسہ لکھا ہوا ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    اگر آپ اس 8 کے ہندسے کو 10 سیکنڈ کے اندر تلاش کرسکے تو آپ جنیئس قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ اب تک 99فیصد افراد اتنے وقت میں ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ویسے یہ جنیئس ہونے کا دعویٰ ہمارا نہیں بلکہ اس پہیلی کو بنانے والوں کا ہے تاہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ تصویر میں موجود ہندسے کو تلاش کرنا کافی مشکل کام ہے۔

    اگر آپ اس تصویری پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔


    No description available.
    نوٹ : اگر آپ مقررہ 10 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے تھے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔