Tag: تالاب

  • تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم  بچیاں جاں بحق

    تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی 4 معصوم بچیاں جاں بحق

    لاڑکانہ : باڈہ کے قریبی گاؤں صاحب خان ملانو میں تالاب میں ڈوب کرایک ہی خاندان کی چار بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ کے قریب گاؤں صاحب خان ملانو میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے ہوئے چار معصوم بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ، چاروں بچیاں آپس میں کزنز تھیں۔

    پولیس نے بتایا 3 اور 4 سالہ بشرا اور حمیرا تالاب میں ڈوبیں، جس کے بعد 7 سالہ آمنہ اور غلام فاطمہ نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تین سال کی بشرا، چار سالی کی حمیرا، سات سال کی آمنہ اور غلام فاطمہ پاوں سلپ ہونے سے پانی میں جاگریں، ایک بچی کی لاش پانی میں تیرتی نظر آئی پھر دیگر کو تلاش کیا گیا تو وہ بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔

    لاشیں گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ نے بچیوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کر دیا تھا، بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی۔

    لاشیں جب گاؤں واپس پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا، مرنے والی بچیوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے، بعد ازاں بچیوں کی نمازہ جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی تاہم یہ سانحہ پورے علاقے میں غم اور صدمے کی لہر دوڑا گیا ہے۔

    دوسری جانب شکارپور میں ٹاروپور کے علاقے کے رہائشی 2 بھائی سندھ کینال میں ڈوب گئے،پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بھائیوں کی شناخت علی رضا اور خیر محمد سنجرانی کے ناموں سے ہوئی، کینال میں نہاتے ہوئے ایک بھی ڈوبا تو اسے دوسرے بھائی نے بچانے کی کوشش کی۔

  • باپ نے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گرادی، حیران کُن وجہ؟

    باپ نے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گرادی، حیران کُن وجہ؟

    بھارتی حیدرآباد میں ایک شخص نے اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کار تالاب میں گراکر خودکشی کی۔ واقعے کی حیران کُن وجہ سامنے آئی ہے۔

    بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پور میٹ میں گزشتہ روز پیش آیا تھا، اشوک نامی شخص اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ بی این ریڈی نگر میں رہائش پذیر ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاروبار میں ہونے والے نقصان کے باعث اشووک انتہائی پریشان تھا،جبکہ بیوی کی جانب سے بھی مسلسل طعنے دینے کا سلسلہ جاری تھا۔

    گزشتہ روز اشوک بیوی کے طعنے سن کر شدید مایوس ہوگیا اور اپنے تینوں بچوں کو کار میں لے کر گھر سے نکلا۔ اس نے چلتی کار کا رخ تالاب کی سمت موڑتے ہوئے کار کو تالاب میں گرادیا۔

    مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر اشوک اور اس کے تین بچوں کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

    فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں کرنٹ دوڑ گیا، متعدد زخمی

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمر 10 سال کے لگ بھگ ہے، ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بیوی اس کی بات نہیں سن رہی تھی جس کی وجہ سے اشوک انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا، پولیس نے اشوک اور اس کے بچوں کی کونسلنگ کر کے انہیں گھر روانہ کردیا ہے۔

  • دوستوں کے چیلنج پر تالاب میں کودنے والے نوجوان کی موت، ویڈیو وائرل

    دوستوں کے چیلنج پر تالاب میں کودنے والے نوجوان کی موت، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد میں دوستوں کے چیلنج پر ایک نوجوان نے تالاب میں چھلانگ لگادی، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کب کا ہے؟ تاہم واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کا انکشاف ہوا۔

    ذرائع کے مطابق پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے چند نوجوان کرناٹک کے کملاپور کی سیر کے لئے گئے تھے۔ بعض لڑکوں نے شراب پی رکھی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان کو اس کے دوستوں کی جانب سے چیلنج کیاگیا جس پر اس نے تالاب میں چھلانگ لگادی۔ نوجوان کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔

    واقعہ کی ویڈیو بنانے والے نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے ساجد کو بچانے کی درخواست کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

  • مچھلی کے شکار کے دوران 3 کم عمر لڑکے تالاب میں ڈوب گئے

    مچھلی کے شکار کے دوران 3 کم عمر لڑکے تالاب میں ڈوب گئے

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران 3 کم عمر لڑکے تالاب میں ڈوب گئے، ایک کو بچالیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ پہاڑی شریف اسٹیشن کے حدود میں اتوار کے روز پیش آیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایراکنٹہ کے عثمان اور عبد الواحد اپنے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ جل پلی کے بڑے تالاب میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔

    مچھلیاں پکڑنے کے دوران لڑکے گہرے پانی میں چلے گئے اور پاؤں پھسل جانے کے نتیجے میں تالاب میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالایا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور غوطہ موقع پہنچ گئے اور این ڈی ایف کے دستوں نے لڑکوں کی تلاش شروع کردی، سخت جدوجہد کے بعد لڑکوں کی لاشیں آج صبح نکال لی گئی ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں زمانہ جاہلیت کی تاریخ پر عمل کرتے ہوئے نوزائیدہ بچی کو زندہ دفن کردیا گیا۔

    غیر قانونی ریت نکالنے والے ملزمان نے اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے کچل دیا

    رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ دامیرا منڈل کے یوروگونڈہ میں پیش آیا۔ بچی کو نامعلوم افراد کی جانب سے زندہ دفن کئے جانے کے بعد مقامی افراد نے لڑکی کو باہر نکالا۔

  • ریورس کرتے ہوئے گاڑی بے قابو، تالاب میں جا گری

    ریورس کرتے ہوئے گاڑی بے قابو، تالاب میں جا گری

    بھارت میں ایک گاڑی تالاب میں جا گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرا میں ریکارڈ ہوگیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور اسے ریورس کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    اچانک گاڑی قابو سے باہر ہوتی ہے اور تیزی سے پیچھے چلی جاتی ہے جہاں ایک تالاب موجود ہے، گاڑی تالاب میں گر جاتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے تاہم ایک شخص کی موت ہوگئی۔

  • ہنس کے ساتھ ظالمانہ مذاق، پولیس ملزم کی تلاش میں

    ہنس کے ساتھ ظالمانہ مذاق، پولیس ملزم کی تلاش میں

    برطانیہ میں ایک ہنس کے ساتھ کیے جانے والے ظالمانہ مذاق نے اس کی جان خطرے میں ڈال دی جس کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی۔

    برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر کے ایک تالاب میں تیرنے والے ہنس کے منہ پر سیاہ رنگ کا تنگ موزا چڑھا دیا گیا، خوش قسمتی سے جلد ہی ایک راہگیر نے اسے دیکھ لیا اور ہنس کے منہ پر چڑھا موزا اتارنے کے بعد اسے قریبی اسپتال لے گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اگر بروقت ہنس کی مدد نہ کی جاتی تو وہ دم گھٹنے یا بھوک سے ہلاک ہوسکتا تھا۔ موزا نہایت تنگ تھا جس نے ہنس کی نصف گردن قید کردی تھی۔

    پولیس نے ایسی ظالمانہ حرکت کرنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے، انہوں نے اپیل کی ہے کہ اگر اس واقعے کا کوئی عینی شاہد ہے تو وہ سامنے آئے۔

    پولیس کے مطابق انہیں تحفظ جنگلی حیات کی تنظیموں کی جانب سے واقعے کی اطلاع دی گئی۔ یہ جانوروں پر ظلم کا واقعہ ہے اور ایسے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ جان بوجھ کر کی گئی حرکت لگتی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں مقامی پرندوں کو نقصان پہنچانے، زخمی کرنے یا ان کے شکار پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں جرمانے کے ساتھ 6 ماہ جیل ہو سکتی ہے۔

  • ایک سال قبل تالاب میں گرنے والا آئی فون واپس کیسے ملا؟

    ایک سال قبل تالاب میں گرنے والا آئی فون واپس کیسے ملا؟

    موبائل فون کا کھوجانا نہایت صدمے کی بات ہوسکتی ہے لیکن ایک شخص کی اس وقت خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا جب اسے ایک سال قبل کھویا ہوا اس کا آئی فون واپس صحیح سلامت مل گیا۔

    چین نامی مذکورہ تائیوانی شہری گزشتہ برس مارچ میں اپنے آئی فون 11 پرو میکس سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ اس نے فون کو ایک واٹر پروف کیس میں ڈال کر گلے میں لٹکایا ہوا تھا لیکن چین ڈھیلی ہونے کے سبب وہ اس وقت گرا جب وہ گھر کے قریب واقع ایک تالاب کے پاس سے گزر رہا تھا۔

    آئی فون سیدھا پانی میں جا گرا اور شہری کف افسوس ملتا رہ گیا۔

    تاہم ایک سال بعد موسم گرما میں جب تالاب سکڑ گیا اور اس کا پانی پیچھے ہٹا تو آئی فون ظاہر ہوگیا۔ چین کا کہنا ہے کہ وہاں موجود افراد نے فون کو دیکھا اور اس کا نمبر ڈائل کر کے اس کے بارے میں بتایا۔

    چین کا کہنا ہے کہ ایک سال تک پانی میں رہنے کے باوجود فون بالکل درست حالت میں کام کر رہا ہے۔ اس کے واٹر پروف کیس نے اسے سال بھر تک بچائے رکھا۔

  • کراچی: تالاب میں ڈوبنے سے 2 بچوں کی موت

    کراچی: تالاب میں ڈوبنے سے 2 بچوں کی موت

    کراچی: شہرقائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے سرجانی ٹاؤن کے ایک تالاب میں نہا رہے تھے کہ اس دوران اچانک ڈوب گئے۔ 6سالہ بہادر اور 8سالہ گل کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    پانی میں ڈوبنے سے ہلاکت کا ایک اور واقعہ صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں پیش آیا، گاؤں آرائيں نہر ميں 2 لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں11 اور 15 سال ہیں۔

    ادھر صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں لڑکیوں کو سیلفی بنانا مہنگی پڑگئی۔ سیلفی بناتے ہوئے 3بہنوں سمیت4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے، مقامی افراد نے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو دریا سے نکال لیا۔

    ریسکیوذرائع کے مطابق 2 بہنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، 5 بہنیں سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں اور سیلفی لینے کے چکر میں پانی میں ڈوب گئیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اس طرح کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

  • سطح آب کم ہونے پر گوتم بدھ کا تراشیدہ مجسمہ ظاہر

    سطح آب کم ہونے پر گوتم بدھ کا تراشیدہ مجسمہ ظاہر

    بیجنگ: چین کے صوبے ژجیانگ میں ایک ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پر گوتم بدھ کا ایک قدیم مجسمہ ظاہر ہوگیا۔ یہ مجسمہ 600 سال قدیم بتایا جارہا ہے۔

    چین کے صوبے ژجیانگ میں واقع ہونگ مین ڈیم میں جب معمول کے مطابق اس موسم میں پانی کی سطح کم ہوئی تو پانی کے اندر سے گوتم بدھ کا ایک 600 سالہ قدیم مجسمہ تراشیدہ مجسمہ ظاہر ہوگیا۔

    buddha-4

    یہ مجسمہ تقریباً 13 فٹ بلند ہے اور یہ ایک چٹان کے اندر تراشا گیا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ چین کے منگ خانوادے کے دور میں تراشا گیا جس نے تقریباً 300 سال تک چین پر حکومت کی۔

    غیر متوقع طور پر پانی کے اندر سے ظاہر ہونے والا یہ مجسمہ ان آثار قدیمہ کا حصہ ہے جو یہاں دو دریاؤں کے دوراہے پر واقع ہیں۔ ان میں قدیم دور کی بنائی گئی پگڈنڈیاں، کندہ کاری اور ایک بڑے ہال کی بنیاد شامل ہے۔

    buddha-3

    ان آثار قدیمہ کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ چین کی لوک کہانیوں کے مطابق یہ مجسمے مختلف آفات سے حفاظت کے لیے بنائے جاتے تھے۔ اس وقت بھی مقامی آبادی اس مجسمے کے ظاہر ہونے کو نیگ شگون خیال کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ ژجیانگ کا یہ ڈیم سنہ 1958 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس وقت یہاں رہائش پذیر بہت سے لوگوں کو دوسری جگہ منتقل ہونے کا کہا گیا تھا۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے وقت بھی یہ مجسمہ سطح زمین پر موجود تھا جو کچھ سالوں بعد زیر آب چلا گیا۔

    buddha-2

    ان لوگوں نے جب اس مجسمے کے ظاہر ہونے کی خبریں سنیں تو اس کی زیارت کے لیے انہوں نے ایک بار پھر اپنے پرانے علاقے کا دورہ کیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں سیلابوں کی وجہ سے جب ڈیم میں پانی بھر جائے گا تو یہ مجسمہ ایک بار پھر زیر آب چلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بدھ مت کے ماننے والوں نے ہمیشہ سے گوتم بدھ سے اپنی عقیدت کا اظہار پہاڑوں اور چٹانوں پر اپنے ہاتھوں سے ان کے مجسمے تراش کر کیا ہے۔ چین کے طول و عرض پر ایسے بے شمار غار اور پہاڑی سلسلے ہیں جن میں گوتم بدھ کے انسانی ہاتھوں سے تراشے گئے لاتعداد مجسمے موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: شاہراہ ریشم پر سفر کرتی گندھارا تہذیب

  • اےآروائی نیوز کی کاوش، موہنجوڈرو میں تالاب کو بندکرانے کے احکامات جاری

    اےآروائی نیوز کی کاوش، موہنجوڈرو میں تالاب کو بندکرانے کے احکامات جاری

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نےاےآروائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےموہنجوڈروکی زمین پرمچھلی کےتا لاب کو بندکرانے کے احکامات دے دیئے۔

    پانچ ہزار سال پرانے آثار قدیمہ موئن جورہ کی زمین پر ایک مقامی اسکول کے پی یون نے نہ صرف مچھلی کے تالاب کے لیے کھدائی کی بلکہ اس میں پانی بھی چھوڑ دیا گیا تھا۔

     اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے بعد ٹورزم اور کلچر کی مشیر شرمیلا فاروقی نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری بشیر بروہی کوروانہ کیا اور تحیقات کا حکم دیا۔

     بشیر بروہی نے نہ صرف انکوائری کی بلکہ غیر قانونی تالاب کو مٹی سے پر کرنے کا کام کروایا جو دو سے تین دن میں مکمل ہوجائے گا اور انہوں نے اس غیر قانونی تالاب بنانے والوں کے خلاف مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا، واضح رہے کہ سیکریٹری ٹورزم اور کلچرکا عہدہ گذشتہ دو ماہ سے خالی ہے۔