Tag: تامل اداکارہ

  • کرتارپور راہداری، بھارتی اداکارہ کا عمران خان کو شکریہ

    کرتارپور راہداری، بھارتی اداکارہ کا عمران خان کو شکریہ

    ممبئی: بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پونم کور نے دورہ پاکستان کے دوران بنائی گئی شارٹ ڈاکومینٹری ریلیز کردی۔

    تفصیلات کے مابق بھارتی اداکارہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے کو دونوں ملکوں کے درمیان امن کا راستہ قرار دیا ہے، پونم کور نے گزشتہ ماہ 21 سے 30 نومبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    اس دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے بارے میں ایک شارٹ ڈاکومینٹری بھی بنائی جس کو گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا، پونم کپور نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اس کے ساتھ انہوں نے سکھوں کے اہم مقامات پر حاضری بھی دی۔

    پونم کور نے یہ ڈاکومینٹری سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دینے کے لیے بنائی ہے کہ وہ پاکستان ضرور آئیں۔

    دستاویزی فلم کا دورانیہ تقریباً 4 منٹ 36 سیکنڈ کا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور سابق بھارتی کرکٹر سدھو سے محبت کا اظہار کیا، پونم نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے ایک شعر کے ذریعے اپنے پیغام کو اجاگر کیا۔

    اداکارہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان اللہ نے آپ کو پاکستان بدلنے کا موقع دیا ہے، میں دل سے چاہتی ہوں کہ وہ اس میں کامیاب ہوں، آپ صحیح کہتے ہیں کہ ماضی میں رہنے سے اچھا ہے ہم آج بدلیں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستانیوں کی محبت واقعی لاجواب ہے اسے بھلایا نہیں جاسکتا، پاکستان ٹیلی وژن نے بھی پونم کور کے اس امن کے جذبے کی ویڈیو دکھائی ہے۔

  • پاکستان کی تعریف پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    پاکستان کی تعریف پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    نئی دہلی: پاکستان کی تعریف کرنے اور حمایت میں بیان دینے پر ہندوستان کی تامل فلموں کی اداکارہ رامیا پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    رامیا کانگریس کی رکن بھی ہیں جبکہ وہ تامل فلموں کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے مذکورہ بیان ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کے جواب میں دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان جانا جہنم جانے کے برابر ہے۔

    ramya-3

    حال ہی میں سارک وفد کے رکن کی حیثیت سے اسلام آباد کا دورہ کرنے والی رامیا نے ان کے بیان کی نفی کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا، ’پاکستانی عوام مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں اور یہ ہمارے جیسے ہی ہیں۔ پاکستان جہنم جیسا ہرگز نہیں ہے‘۔

    انہوں نے مزید کہا، ’سیاست ہمارے درمیان نفرت پیدا کر رہی ہے۔ بھارت میں غداری کے قوانین کا استعمال سب کے لیے غلط انداز میں کیا جاتا ہے‘۔

    ramya-2

    رامیا کے بیان پر جنوبی کرناٹک کی ضلعی عدالت میں ایک وکیل نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    رامیا کو اپنے بیان کے بعد تنگ نظر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی سخت تنقید کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ’میں نے کچھ غلط نہیں کہا۔ اپنے خیالات کی ذمہ دار میں خود ہوں اور خیالات کے اظہار ہی کو جمہوریت کہتے ہیں‘۔

    اس سے قبل بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان نے بھی ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیانات دیے تھے جس کے بعد دونوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرواد یے گئے جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں غدار اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا تھا۔

  • تامل فلموں کی معروف اداکارہ پوجا نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی

    تامل فلموں کی معروف اداکارہ پوجا نے خودکو آگ لگا کر خود کشی کرلی

    ممبئی : بھارت کی مقامی تامل اداکارہ پوجا نے سسرالیوں کی جانب سے فلموں میں کام کرنے سے روکنے پر دل بر داشتہ ہو کر خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    بھارت کی مقامی علاقے تا مل کی فلم انڈسٹری ” ٹالی ووڈ ” کی اداکارہ پوجا ایچ نے مبینہ طور پر سسرالیوں کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی تھی جنہیں نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں چار روز تک موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا تامل اداکارہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    ذرائع کے مطابق تامل فلم انڈستری کی مقبول اداکارہ پوجا ایچ شادی شدہ تھیں اورانہیں سسرال کی جانب سے فلموں میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا اور انہیں طعنے دیے جاتے ہیں روز روز کے جھگڑوں کے بعد جب سسرالیوں نے انہیں فلم میں کام کرنے سے روکا تو انہوں نے دل بر داشتہ ہو کر خود کو آگ لگالی تھی۔

    اسی سے متعلق : بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتُیوشا بنرجی نے خود کشی کر لی

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تامل اداکارہ کو جھلسی ہو ئی حالت میں اسپتال میں لایا گیا تھا،اُن کا جسم 90 فی صد تک جھلس چکا تھا اور اُن کی حالت نہایت نازک تھی، انہیں ما ہر معالجین نے طبی امدا فراہم کر رہے تھے تا ہم چار دن تک موت سے لڑنے کے بعد اداکارہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    دوسری جانب اداکارہ کے انتقال کے بعد پوجا کے والدین نے سسرال والوں پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد کولکتہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور سسرالیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔